اللہ کہاں ہے ؟ ( امن پوری )

اللہ کہاں ہے ؟ ( امن پوری )

 

مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

 

صفحات: 342

 

اللہ کہاں ہے؟ یہ ایک  محض ایک سوال ہی نہیں بلکہ اسلامی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ ہے،جو براہ راست اللہ تبارک وتعالیٰ  کی ذات مبارک سے متعلق ہے قرآن مجید کی اس آیت کریمہ  الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى  سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہیں  اور یہی  اہل سنت  والجماعت (سلف صالحین) کا عقیدہ ہے لیکن اﷲ تعالیٰ کے عرش پر مستو ی ہو نے کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں ہے جس طرح اﷲتعالیٰ کی شان کے لا ئق ہے اسی طرح وہ عرش پر مستوی ہے ہماری عقلیں اْس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور اﷲ تعالیٰ کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ ہرجگہ موجود ہے کیونکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے، اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے جس کی وضاحت کتب عقائد میں  موجود ہے ۔محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری ﷾ نے زیر نظرکتاب ’’ اللہ کہاں ہے ؟‘‘   میں  قرآن وسنت ، اقوال صحابہ  وائمہ محدثین کی روشنی  اسی عقیدے کو  علمی انداز میں ثابت کیا ہے۔شاید یہ کتاب ابھی مطبوع نہیں ہے  ہمیں پی ڈی ایف فارمیٹ  موصول ہوئی تواسے کتاب وسنت سائٹ کے قارئین لیےپبلش کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ علامہ امن پوری ﷾ کی تدرسی، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی مساعی کوقبول فرمائے ۔آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
اللہ کہاں ہے؟ 10
علو پر دلالت کرنے والی احادیث 19
سیدنا موسیٰ ﷤ نے کیا عقیدہ بیان کیا 53
صحابہ کرام﷢ کا عقیدہ 62
تابعین عظام﷭ کا عقیدہ 70
دوسری صدی کے آئمہ کرام کی تصریحات 74
تیسری صدی کے ائمہ محدثین 82
چوتھی صدی کے ائمہ دین 107
پانچویں صدی کے ائمہ اور عقیدہ استواء 110
چھٹی صدی کے ائمہ اہل سنت کی صراحت 116
ساتویں صدی کے ائمہ اہل سنت 122
آٹھویں صدی میں اہل سنت کی تصریحات 130
دلائل فطرت 138
استوا کا معنی 149
شبہات کا ازالہ 167
معیت باری تعالیٰ 196
نزول باری تعالیٰ 220
حسین بن منصور حلاج 239
عقیدہ حلول اور اس کے خطرات 257
ماضی قریب میں عقیدہ وحدۃ الوجود کے قائلین 268
ابن عربی اور عقیدہ وحدۃ الوجود 280
صفات باری تعالیٰ اور سلف صالحین 283
سابقہ امتوں کے موحدین کا نظریہ 292
صفات باری تعالیٰ اور فرق ضالہ 294

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like