اللہ کے محبوب بندوں کی آخری منزل جنت
اللہ کے محبوب بندوں کی آخری منزل جنت
مصنف : ابن قیم الجوزیہ
صفحات: 114
جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمہارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا۔ زیر تبصرہ کتاب’’اللہ کے محبوب بندوں کی آخری جنت ترجمہ حادی الارواح ‘‘ملت اسلامیہ کے عظیم مصلح ومحدث ،مجتہد امام ابن قیم الجوزیہ کی کتاب ’’ مختصرحادی الارواح الی بلاد الافراح ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں امام موصوف نے تفصیل کےساتھ جنت کی چابی ، جنت کی وسعت ، اس کی تعداد ، اہل جنت کے اوصاف ، وہاں کےعیش وآرام، جنت کی خوش نصیب خواتین، جنت کے بیش بہا محلات ، حوریں ، خدام ، جنت کے بازار،اللہ تعالیٰ کادیدار، اللہ تعالیٰ کےعرش وکرسی کا ذکر وغیرہ کا ایسا تفصیلی ذکر کیا ہے کہ جس کوپڑھ کر جنت کی ایک ایسی تصویر ذہن میں آتی ہے جسے اللہ اور اس کے رسولﷺ نےذکر فرمایا ہے ۔ ورنہ جنت تو حقیقت میں ہمارے وہم وخیال سے بالاتر ہے ۔نیز اس کتاب میں ان خوش نصیب مومنوں کا بھی ذکر ہے جن کےلیے بطور انعام جنت بنائی اور سنواری گئی ہے اور ان اعمال کابھی تفصیل کےساتھ ذکر کیاگیا ہے جن کی وجہ سے یہ جنت ان عاملین اور محبین کےلیے مخصوص کی گئی ہے کہ جنہیں قرآن مجید نے انبیاء صدیقین، شہداء اور صالحین کہہ کر پکارا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کتاب ، مترجم وناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ الکتاب | 9 |
پہلاباب | |
جنت اس وقت موجود ہے | 12 |
جنت کےوجود پر کتاب وسنت کےدلائل | 13 |
ان لوگوں کےشبہات جن کاخیال ہےکہ جنت ابھی پیدا نہیں کی گئی | 15 |
ان اعتراضات کاجواب | 17 |
دوسراباب | |
جس جنت میں حضرت آدم آبادتھے | 19 |
تیسراباب | |
جنت کےبارےمیں فریقین کےموافق اوغیرموافق دلائل | 21 |
چوتھا باب | |
جنت کےدروازے | 27 |
جنت کےدورازوں کی وسعت | 29 |
پانچواں باب | |
جنت کس جگہ ہے | 31 |
چھٹا باب | |
جنت کی چابی | 33 |
علم کےمفید ترسین ابواب | 39 |
ساتواں باب | |
جنت کاایک ہی سیدھا راستہ ہے | 36 |
ٹیڑھے راستے گمراہی کےراستے ہیں | 36 |
آٹھواں باب | |
جنت کےدرجات | 39 |
جنت کاسب سے بلنددرجہ | 41 |
نواں باب | |
اللہ تعالی کااپنے بندوں پر جنت کاپیش کرنا | 43 |
دسواں باب | |
اہل ایمان کاجنت اورجنت کااہل ایمان کوطلب کرنا | 47 |
اللہ تعالیٰ سےجنت مانگنے کےبجائے جہنم سےپناہ مانگو | 49 |
گیارہواں باب | |
جنت کےنام اور ان کےمعانی | 50 |
باہواں باب | |
سب سےپہلے جنت میں جانے والے | 55 |
تمام امتوں سےپہلے امت محمدیہ جنت داخل ہوگی | 56 |
اس امت کے وہ لوگ جو سب سے پہلے جنت میں جائیں گے | 57 |
فقراء اغنیاء سب پر سبقت لےجائیں گے | 57 |
تیراھواں باب | |
جنت کی ضمانت کن لوگوں کےلیے ہے | 59 |
چودھواں باب | |
جنت اورجہنم میں عورتیں مردوں سےزیادہ ہوں گی | 61 |
پندرھواں باب | |
حساب وکتاب کےبغیر جنت میں جانےوالے | 63 |
سولھواں باب | |
جنت کی صفات جنت کی بنیاد ارواس کی مٹی اورکنکریاں | 66 |
جنت کانوراوراس کی چمک | 67 |
جنت کےکمرے اومحلات | 67 |
جنت کی ہوا | 69 |
سترھواں باب | |
اہل جنت کےبارےمیں | 70 |
اہل جنت کےاوصاف اوران کی عمر | 71 |
اٹھارھواں باب | |
اہل جنت کےاعلیٰ اورادنیٰ مراتب | 72 |
انیسواں باب | |
جنت کےمؤذن کی اذان | 74 |
بیسواں باب | |
جنت کےدرخت پھل اورنہریں | 75 |
جنت کےپھل اوران کابیان | 76 |
جنت کی کھیتی | 76 |
جنت کی نہریں اورچشمے | 76 |
اکیسواں باب | |
اہل جنت کاکھانا پینا اورلباس | 80 |
جنتیوں کےلباس اوربچھونے | 80 |
بائیسواں باب | |
اہل جنت کی عورتیں | 87 |
جنت میں حمل اورپیدائش | 87 |
تیئسیواں باب | |
اہل جنت کی سوسائٹی | 89 |
اہل جنت کی ایک دوسرے سےملاقات | 90 |
جنت کابازار | 92 |
چوبیسواں باب | |
اہل جنت کااللہ تبارک وتعالیٰ کودیکھنا | 93 |
دیدار الہٰی کی پہلی دلیل | 93 |
دیدار الہٰی کی دوسری دلیل | 94 |
دیدار الہٰی کی تیسری دلیل | 94 |
دیدار الٰہی کی چوتھی دلیل | 95 |
دیدار الہی کی پانچویں دلیل | 95 |
دیدار الہٰی کی چھٹی دلیل | 96 |
پچیسواں باب | |
جنت کی ابدیت اوراس کافنانہ ہونا | 100 |
جنت اورجہنم کےفناہونے کےبارےمیں جہمیہ کاعقیدہ | 101 |
چھبیسواں باب | |
جنت میں داخل ہونےوالے آخری جنتی کابیان | 108 |
ستائیسواں باب | |
جنت کی بشارت کےمستحق کون ؟ | 109 |