الفاظ مترادفہ کے درمیان فرق
مصنف : محمد نور حسین قاسمی
صفحات: 403
علوم اسلامیہ اور عربیہ میں علمِ لغت ایک ایسا جامع علم ہے جس سے جملہ علوم کا سلسلہ جڑتا ہے۔ علمِ لغت کو ام العلوم سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے کیونکہ علم نحو، صرف، اشتقاق، معانی، بدیع اور علم بیان وغیرہ کا استخراج اسی علم سے ہوا ہے۔ عربی لغت میں الفاظ کے درمیان باہم مناسبت اور ترادف بھی ہوا کرتا ہے جس کی نشاندہی اکثر لغت کی کتب میں چیدہ چیدہ مقامات پر اہل فن نے کی ہے۔ بعد میں اس پہلو کو مزید روشن بنانے کے لئے مستقل عرق ریزی کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چنانچہ ارباب علم و فن نے اس پہلو کو خوف روشن کر کے دکھایا۔ زیر نظر کتاب بھی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ’’البروق فی انواع الفروق‘‘ یعنی الفاظ مترادفہ کے درمیان فرق، مولانا نور حسین قاسمی کی تصنیف لطیف ہے۔ اس کتاب میں الف سے لیکر یاء تک، دلچسپ الفاظ مترادفات مثلاً اللہ، الہ، رب، خدا جیسے کلمات کا والد، ولد، ابن جیسے کلمات کا، جنگ، جہاد، غزوہ جیسے کلمات کا اور اسی طرح دین، شریعت، ملت، مذہب جیسے کلمات کا آپس میں فرق آسان کتاب میں جا بجا مقامات پر فروق پر مبنی عربی کتب سے براہِ راست اقتباسات باحوالہ نقل کئے گئے ہیں اور آخر میں مصادر و مراجع پر مبنی کتب کی فہرست دے دی گئی ہے جو مستفیدین کو تفصیلی معلومات کی طریق رہنمائی کرتی ہیں۔ مختصر یہ کہ اردو زبان میں الفاظ مترادفہ کے مابین فروق کے حوالے سے، یہ کتاب قابلِ التفات اور قابلِ ستائش ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 3 | |
اظہار خیال | 5 | |
دعائیہ کلمات | 7 | |
رائے گرامی | 8 | |
آغاز سخن | 10 | |
الف | 35 | |
باء | 119 | |
تاء | 141 | |
ثاء | 165 | |
چ | 169 | |
ج | 170 | |
حاء | 184 | |
خاء | 210 | |
دال | 225 | |
ذال | 233 | |
راء | 239 | |
زاء | 250 | |
سین | 255 | |
شین | 265 | |
صاد | 274 | |
ضاد | 284 | |
طاء | 287 | |
ظاء | 293 | |
عین | 296 | |
غین | 318 | |
فاء | 325 | |
قاف | 334 | |
کاف | 343 | |
لام | 351 | |
میم | 357 | |
نون | 378 | |
واؤ | 387 | |
ہاء | 391 | |
یاء | 393 | |
عرض |