علامات قیامت کا بیان

علامات قیامت کا بیان

 

مصنف : محمد اقبال کیلانی

 

صفحات: 263

قیامت کا وقوع ایک ایسا یقینی امر ہے جس میں کسی بھی مسلمان کے لیے شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے- لیکن قیامت کا ظہور کب ہوگا اس کے بارے میں اللہ تعالی کے علاوہ کوئی نہیں جانتا،  البتہ رسول اللہ ﷺنے امت کو چند ایسی علامات سے آگاہ کیا ہے جن سے قیامت کی آمد کا سرسری اندازہ کیا جا سکتا ہے- زیر مطالعہ کتاب میں مولانا اقبال کیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں انہی علامات قیامت سے پردہ اٹھایا ہے- کتاب کی تین حصوں میں تقسیم کی گئی ہے پہلے حصے میں ان احادیث کو جگہ دی گئی ہے جن میں امت میں پیدا ہونے والے فتنوں اور گمراہیوں  مثلا شراب و زنا وغیرہ کو آشکار کیا گیا ہے – دوسرے حصے میں قیامت کی علامات صغری جن میں دولت کی فراوانی، عورتوں کی کثرت  اور برکت کا اٹھ جانا جیسی علامات کی احادیث کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے -کتاب کے تیسرے اور آخری حصے میں قیامت کے بالکل قریب ظاہر ہونے والے واقعات جن میں امام مہدی کی آمد، دجال کا ظہور اور اسی طرح کے  دیگر واقعات کو قلمبند کیا گیا ہے-
 

عناوین صفحہ نمبر
بسم اللہ الرحمن الرحیم 9
حصہ اول
فتنوں کا ظہور 105
فتنوں کی شدت 107
علم کا اٹھ جانا 111
والدین کی نافرمانی 112
عمل کا فقدان 113
امانت کا اٹھ جانا 114
جھوٹی گواہی 116
وعدہ کو ضائع کرنا 117
قطع رحمی 118
حق کو چھپانا 119
ہمسایہ سے برا سلوک 120
خود غرضی 121
اخلاقی اقدار پامالی 122
صرف جان پہچان والوں کو سلام کرنا 123
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا ترک کرنا 124
بوڑھوں کا جوانوں سےمشابہت اختیار کرنا 125
عوام کا نا اہل حکمرانوں کو پسند کرنا 126
دنیا سے محبت اور موت سے نفرت 127
شرک کی کثرت 128
بدعات کی کثرت 130
کثرت تجارت 131
مال ودولت کی کثرت 133
جھوٹ کی کثرت 135
کثرت فریب 136
گانوں اور آلات موسیقی کی کثرت 137
بے حیائی اور فحش گوئی کی کثرت 138
کثرت زنا اور شراب 139
خوں ریزی کی کثرت 141
پیٹ اور شرم گاہ کے فتنے 144
دین کو دولت دنیا کے بدلے بیچنے کا فتنہ 145
حرام کمائی کا فتنہ 146
لباس کے باوجود ننگی عورتوں کا فتنہ 147
جھوٹے اور فریبی پیشواؤں کا فتنہ 148
عورتوں کی حکمرانی کا فتنہ 150
گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا فتنہ 151
یہود ونصاری کی پیروی کا فتنہ 155
فتنوں سے بچنے کی فضیلت 157
فتنوں کے دوران کیا کیا جائے؟ 158
فتنوں سے پناہ مانگنے کی دعائیں 163
حصہ دوم
نبی اکرمﷺکی بعثت مبارک  اور وفات 167
چاند کا پھٹنا 169
علما کی اموات 170
اچانک موت 171
علم دین کی اشاعت 172
برکت کا اٹھ جانا 173
وقت کا جلدی جلدی گزرنا 174
سر زمین عرب میں نہریں اور ہریالی 175
حیوانوں اور بے جان چیزوں کا بولنا 176
عورتوں کی کثرت اور مردوں کی قلت 178
خسف،مسخ اور قذف 179
زلزلوں کی کثرت 182
دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر ہونا 183
اہل ایمان کا اجنبی ہونا 184
ایمان کاحرمین شریفین میں پلٹ آنا 185
تیسرا حصہ
جنگیں 189
مہدی کا ظہور 199
مسیح دجال کا ظہور 205
دجال کہاں ہے؟ 206
دجال کون ہے؟ 208
دجال کا حلیہ 210
دجال کا فتنہ 211
فتنہ دجال کی شدت 214
فتنہ دجال کی مدت 216
دجال کے پیروکار 217
دجال کے خلاف جہاد 218
دجال مکہ مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا 222
اللہ اہل ایمان کو فتنہ دجال سے محفوظ رکھیں گے 223
فتنہ دجال سے پناہ طلب کرنے کی دعائیں 227
حضرت عیسی بن مریم﷣کا نزول 229
یاجوج اور ماجوج کا خروج 234
پاکیزہ ہوا کا چلنا 241
تین بڑے خسوف 243
مغرب سے سورج کا طلوع ہونا 244
دھوئیں کا نکلنا 246
دابۃ الارض کا نکلنا 247
مکہ مکرمہ کی ویرانی 249
مدینہ منورہ کی ویرانی 251
آگ کا نکلنا—سب سے آخری علامت 253
قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی 254
متفرق مسائل 260

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like