الیاقوت والمرجان فی حل صیغ القرآن
الیاقوت والمرجان فی حل صیغ القرآن
مصنف : مختار احمد سلفی
صفحات: 611
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الیاقوت والمرجان فی حل صیغ القرآن‘‘عربی زبان خصوصا صرف ونحومیں مہارت تامہ او ردلچسپی رکھنے والے کہنہ مشق استاد مولانا مختار احمد سلفی ﷾کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے قرآنی الفاظ وصیغ کو بڑے سہل انداز اور جدید ترین اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے۔جس میں لفظ کی ظاہری شکل وصورت کو دیکھ کر بغیر اصلیت ومادہ کے درپے ہوئے صیغہ تلاش کیا جاسکتا ہے۔فاضل مصنف نے مکمل قرآن مجید کے صیغوں کوانتہائی آسان او رعام فہم انداز میں ، جدید اسلوب کےمطابق حل کر نے کی کوشش کی ہےاو راس کتاب میں معانی قرآن ، صرفی بحثیں، نحوی قواعد اور تفسیری نکات کو یکجاکرکے طلباء کے لیے آسانی کردی ہے ۔ اردو زبان میں اس انداز کی کوئی کتاب اس سے قبل تیار نہیں کی گئی ۔طلباء، مدرسین کواس کتاب سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ کتاب وسنت کی صحیح ترجمانی کرسکیں۔فاضل مصنف اس کتاب کے علاوہ مختار النحو، تبیان الصرف، بدایۃ النحو، تبصیر شرح ابن عقیل کے بھی مصنف ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
خصوصیت کتاب | |
ہدایات | 8 |
رموز | 10 |
عرض مؤلف | 11 |
تقاریظ | 12 |
قرآن مجید کے متعلق چند معلومات | 24 |
قواعد القرآن | 26 |
بنیادی اصول نحو و صرف | 33 |
صیغہ حل کرنے کا طریقہ | 44 |
قرآن مجید کی سورتوں کی فہرست | 46 |
باب الائف | 51 |
باب الھمزہ | 59 |
باب الباء | 154 |
باب التاء | 167 |
باب الثاء | 241 |
باب الجیم | 244 |
باب الخاء | 253 |
باب الخاء | 266 |
باب الدال | 276 |
باب الذال | 282 |
باب الرا | 287 |
باب الزا | 299 |
باب السین | 304 |
باب الشین | 320 |
باب الصاد | 327 |
باب الضاد | 336 |
باب الطاء | 340 |
باب الظاء | 346 |
باب العین | 349 |
باب الغین | 366 |
باب الفاء | 372 |
باب القاف | 383 |
باب الکاف | 397 |
باب اللام | 410 |
باب المیم | 418 |
باب النون | 465 |
باب الھاء | 495 |
باب الواؤ | 500 |
باب الیاء | 509 |