الترجمۃ العربیۃ (الجزء الاول والثانی)

الترجمۃ العربیۃ (الجزء الاول والثانی)

 

مصنف : مسعود عالم ندوی

 

صفحات: 284

 

عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب “الترجمۃ العربیۃ” محترم مولانا مسعود عالم ندوی﷫ اور محترم مولانا محمد عاصم الحداد﷫ کی مشترکہ کوشش ہے۔ جسے ڈاکٹر محمد اقبال نکیانہ صاحب کے زیر اشراف عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق منفرد انداز میں طبع کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے تین حصے ہیں جن میں سے دو حصے اس جلد میں شامل ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے عربی گرائمر کے اصول وضوابط مشقی انداز میں بیان کئے ہیں تاکہ اردو دان طبقہ اس کتاب کی مدد سے عربی پڑھنے، بولنے،لکھنے اور ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہو سکیں۔اللہ تعالی سے دعا کہ وہ اس کتاب کے مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ: عربی زبان اور اس کی تعلیم کا صحیح طریقہ 12
کلمہ 19
معرفہ اور نکرہ 24
مرکب اضافی 27
مرکب توصیفی 33
جملہ اسمیہ 39
تثنیہ، جمع سالم، جمع مکسر 46
جملہ فعلیہ، فعل ماضی 56
فعل مضارع 65
حرف نداء اور منادیٰ، فعل امر و نہی 79
ابواب ثلاثی مزید فیہ 89
فعل مہموز 99
فعل مضاف 102
فعل مثال 109
فلع اجوف 114
فعل ناقص 130
اسم فاعل 146
اسم مفعول 149
اسم مبالغہ 152
ادوات الشروط الجازمہ 161
ادوات الشروط غیر الجازمۃ 171
مفعول بہ 179
لہ 183
مطلق 187
فیہ 190
حال 197
تمییز۔ 1 202
تمییز۔ 2 205
اسم التفضیل 211
بدل 217
حروف استفہام 223
کم کا بیان 227
اسم موصول 230
اسم اشارہ 236
حروف مشبہ بالفعل 242
ما لا المشبہتان بِلَیْسَ 248
لائے نفی جنس 252
افعال ناقصہ 256
افعال المقاربۃ 264
افعال تعجب 268
مستثنیٰ 270

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like