التقدمة الشريفية في شرح المقدمة الجزرية
التقدمة الشريفية في شرح المقدمة الجزرية
مصنف : قاری محمد شریف
صفحات: 410
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری کی تصنیف ہے۔اس کتاب کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” التقدمۃ الشریفیۃ فی شرح المقدمۃ الجزریۃ “بھی مقدمہ جزریہ کی ایک مفصل شرح ہے جواستاذ القراء والمجودین قاری محمد شریف صاحب بانی مدرسہ دار القراء لاہور پاکستان کی کاوش ہے۔جو ان کی سالہا سال کی محنت وکوشش اور عرصہ دراز کی تحقیق وجستجو کا نتیجہ ہے۔اور شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔ تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 17 | |
اسلوب بیان | 18 | |
جن کتابوں سے مدد لی گئی | 21 | |
دعاء کی درخواست | 23 | |
ناظم کےمختصر حالات زندگی | 24 | |
خطبة الكتاب ( دیباچہ ) | ||
حمد وصلوۃ | 30 | |
درود شریف کے فضائل | 31 | |
حروفوں کےمخارج کی بحث | ||
مخارج کی تعداد ، اور قول مختار | 52 | |
اقسام حروف ، اصلی ، فرعی | 54 | |
پہلا مخرج ، اور اس سےنکلنےوالے حروف | 57 | |
شرح ، معارف: ۔ حروف مدہ | 57 | |
مخرج نمر 2تا 9 | 61 | |
مخرج نمبر 10اور 11 | 70 | |
مخرج نمبر 16اور 17 | 80 | |
دانتوں کےناموں کے معنی ، اور ان کی وجہ تسمیہ | 86 | |
صفات کا بیان | ||
صفات متضادہ کا بیان | 89 | |
صفات غیر متضادہ کا بیان | 98 | |
معارف الباب:۔ صفات کامقصود اصلی | 103 | |
خلاصہ معانی وصفات | 104 | |
چند اشکالات ، اور ان کےجوابات | 108 | |
کاف وتاء کے تلفظ کی تحقیق | 110 | |
رخاوت ، لین اور تکریر کا باہمی فرق | 114 | |
صفت انحراف کی وضاحت | 117 | |
مد اور استطاعت کا باہمی فرق | 118 | |
تجوید کی معرفت اور اس کی حقیقت کا بیان | ||
معارف :۔ تجوید کاحکم اوراس کی دلیل | 122 | |
لحن خفی اور لحن جلی کی تفصیل اور ان کا حکم ( بلاعنوان ) | 125 | |
خیال محض | 130 | |
تجوید کا ظاہری فائدہ | 133 | |
تجوید کی تعریف ، اس کا کمال ، اورقاری کامل کی پہچان | 135 | |
مجود بننے کا طریقہ ( حصول تجوید کا طریقہ ) | 144 | |
حرفوں کادا کرنے کے لیے طریقوں کا بیان | ||
معارف : عنوان کےمتعلق اور ریاضت لسان | 148 | |
معارف ( صفت قلقلہ کی بحث ) | 164 | |
قلقلہ کے مراتب ثلاثہ کی توجیہ | 165 | |
راء کے پر اور باریک ہونے کا بیان | ||
شرح : راء کی تفخیم وترقیق | 170 | |
نظم سے بقیہ مسائل کا استخراج ( راء مرامہ وممالہ وغیرہ کی بحث ) | 175 | |
لام کے پر اور باریک ہونے کا بیان | ||
استعلا و طباق کی تفخیم کا بیان | ||
معارف ( عجیب نکتہ ،تفخیم کےمراتب ) | 185 | |
معارف :۔ ( تجانس اور اطباق کا ظاہر کرنا ) | 188 | |
جعلنا اور انعمت وغیرہ کےسکون کااہتمام | 190 | |
معارف : انفتاح کی تخلیص کیوں ؟ | 193 | |
معارف : کاف وتاء میں شدت کی تاکید کیوں ؟ | 196 | |
ادغام کا یبان | ||
معارف : ادغام کی قسمیں | 200 | |
نظم سےادغام کے مسائل کامزید استخراج | 204 | |
ضا و ظاء میں فرق کرنے کابیان | ||
معارف : اختصار کےعلاوہ آسانی بھی | 217 | |
فظا کےساتھ کنت کا اضافہ کیوں؟ | 217 | |
ظل کےساتھ جمیع کےاضافہ کی حکمت | 218 | |
لفظ قاصرہ کی وضاحت | 219 | |
نضرۃ اور غیض کے معنی ؟ | 220 | |
الحفظ: معنی ، مشتقات ،تعداد | 228 | |
عظم ، ظھر ، اللفظ ، ظاھر : معنی ، مشتقات ، تعداد | 230 | |
وعظ ، ظل ، محظورا :معنی ، مشتقات ، تعداد | 239 | |
فائدہ : النظر کی تعداد میں اختلاف کیوں ؟ | 241 | |
حظ : معنی ، مشتقات ، تعداد | 242 | |
ان چیزوں کے بیان ، جن سے قاری کو بچنا چاہیے | ||
معارف: ضاد وظاء جب مل کر آئیں اور اسی طرح ھاء ، ان کوخوب تحقیق سے ادا کرنے کی تاکید | 246 |