الصحیفۃ فی الاحادیث الضعیفۃ
الصحیفۃ فی الاحادیث الضعیفۃ
مصنف : ابو محمد خرم شہزاد
صفحات: 202
علوم اسلامیہ میں سےعلم حدیث کی قدرومنزلت اورعزت وشرف کسی بھی اہل علم سے پنہااورمخفی نہیں ہے۔روایات کی صحت وضعف کی پہچان ایک کھٹن مرحلہ ہےجس میں آدمی کو کمال بصیرت کی ضرورت ہے۔اللہ تعالی محدیثن کرام اجمعین پراپنی رحمت اور فضل کی انتہاکردےجنہوں نےدوردراز کےسفرکی صعوبتوں کو طےکیااوربڑی محنت اورجانفشانی سےاس کےاصول وضوابط مقرر فرمائےاورعلل وشذوذ کی گھتیوں کو سلجھایااورجمع مرویات کے رواۃ کی حالات زندگی مرتب کی ان کی تاریخ ولادت ووفات ، علمی رحلات ،اساتذہ ومشائخ اورتلامذہ کاتعین اورثقاہت وضعف،عدالت وضبط وغیرہ جیسے کئی امور منضبط کیےتاکہ طالب حدیث کیلے کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے۔ان ائیمہ کےاصول وضوابط میں سے ایک قاعدہ یہ بھی ہےکہ جب ایک کمزور روایت کو تعدد طرق حاصل ہوجائےاورضعف شدید نہ ہوتووہ درجہ ءاحتجاج تک پہنچ جاتی ہے۔علامہ البانی نے اسی قاعدےکےتحت اپنےسلسلہء صحیحہ میں کچھ روایات جمع کی تھیں۔جب کہ یہ قاعدہ محدثین کے ہاں مختلف ہے۔متقدمین کی بجائے متاخرین نےاسے زیادہ اہمیت دی ہے۔زیرنظرکتاب میں کچھ ایسی ہی ضعیف روایات کو جمع کیاگیاہے۔اللہ مولف کی کاوش کو ان کی کامیابی کاذریعہ بنائے
عناوین | صفحہ نمبر | |
تعارف الصحیفۃ | 7 | |
مقدمہ | 10 | |
عرض مصنف | 13 | |
ہر آدمی کے سرمیں قدرومنزلت ،جو فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے | 23 | |
رسول اللہ ﷺ جب تشریف لاتے تو اپنی عمدہ خوشبو کی وجہ سے | 28 | |
جب ایک حبشی کو مدینہ میں دفن کیا گیا | 31 | |
مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو | 36 | |
جب کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح واپس لوٹاتا ہے | 38 | |
سب دنوں سے جمعہ کا دن افضل ہے اسی روز آدم ؑ پیدا کیے گئے | 40 | |
جب بھی عمار ؓکو دو امور میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا | 48 | |
اگر تم اللہ کی رحمت کی وسعت کو جان لو تو تم اسی پر بھروسہ کرو | 55 | |
شراب بے حیائیوں کی جڑ ہے اور سب سے بڑا گناہ ہے | 57 | |
جو اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں مدد کرتا ہے | 68 | |
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے | 70 | |
جو امام کی اقتداء میں ہو تو امام کی قراءت اس کی قراءت ہے | 76 | |
جب آدمی گھر سے نکلتا ہے تو یہ دعا پڑھتا ہے | 84 | |
اول رات چاند دیکھنے کی دعا | 88 | |
تو اپنے اوپر اچھا اخلاق اور زیادہ خاموش رہنا لازم کر | 95 | |
لیلۃ القدر ستائیسویں یا انتیسویں رات ہے | 97 | |
جب تم سے ایسا شخص رشتہ طلب کرے جس کی دین داری | 98 | |
مشرکین کے بچے جنتیوں کے خادم ہوں گے | 105 | |
جس نے (اپنی ضرورت سے ) زیادہ پانی یا گھاس روک لی | 111 | |
آپﷺ کا دروازہ ناخنوں کے ساتھ کھٹکھٹایا جاتا تھا | 116 | |
تقدیر کو دعا کے علاوہ کوئی چیز نہیں بدل سکتی | 129 | |
جب قضائے حاجت کا قصد کرتے تو کپڑا نہ اٹھاتے | 145 | |
جو (سحری کے وقت دشمن کے حملہ سے ڈرا) وہ رات کے پہلا پہر چلا | 150 | |
میں وہ صدقہ نہ بتادوں جس کو اللہ پسند کرتا ہے | 153 | |
قیلولہ کرو کیونکہ شیطان قیلولہ نہیں کرتے | 159 | |
سب سے مضبوط کڑا ایمان کا یہ کہ اللہ کے لیے دوستی رکھنا | 162 | |
اکھٹے کھانا کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لے کر کھایا کرو | 168 | |
جب تک نبی اکرمﷺ پر درود نہ بھیجا جائے کوئی دعا قبول نہیں ہوتی | 176 |