القرآن شئی عجیب

القرآن شئی عجیب

 

مصنف : پروفیسر غلام نبی طارق

 

صفحات: 598

 

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔اسے پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس وقت تک پیدار نہیں ہوتا جب تک اس کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔قرآن مجید قیامت کے قیام تک آنے والی انسانیت کے نام ایک مستقل دعوت ہے جس میں مادی زندگی کی نسبت ایمانی اور اخلاقی زندگی کے لوازم کے تعمیر وتزکیہ پر توجہ دی گئی ہے ۔انسانی روح کی بالیدگی اور پاکیزگی اس کا خاص موضوع ہے۔حقیقت نفس انسانی کی معرفت اور حکمت پر یہ کتاب مبین باربار متنوع پہلوؤں سے متوجہ کرتی ہے ۔نفس انسانی کی تین حالتوں امّارہ، لوّامہ اور مطمئنہ پر جس قدر گہرائی پر گیرائی سے ساتھ کلام مجید میں شرح وبسط کے ساتھ بیان کیاگیا ہے۔قرآن مجید نے اس موضوع کے حوالے سے نفس انسانی کے پہلو پر مختلف جہات سے توجہ دلائی ہے ۔اگر قرآن مجید کا جدید علم النفس کے حوالےسے مطالعہ کیا جائے تو اعجاز القرآن کےعجیب پہلو سامنے آتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’القرآن شئی عجیب‘‘ پروفیسر غلام نبی طارق کی تصنیف ہے ۔موصوف عربی زبان وادب اور اس زبان کی لطافت، فصاحت اور بلاغت کاکامل شعوررکھتے ہیں ۔انہوں نےمدت العمر قرآن مجید کا علم النفس کے حوالے سے اختصاصی مطالعہ کیا ہے اور قرآن مجید کے اس سب سے اہم موضوع پر نکتہ سنجی اور دقیقہ رسی سے کام لیتے ہوئے اس کے تمام تر مطالب کو اس کتاب میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے ۔مصنف نے اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلےحصے میں نفس محرکہ کے حوالے اس موضوع کے مبادیات کوپیش کیا ہے اور پھر دوسرے حصے میں نفس انسانی کے مختلف داعیات اور رویوں کو بالتفصیل بیان کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں فاضل مصنف نے بہت گہرائی اور اعماق نظر سے آیات قرآنیہ کا مطالعہ کرتے ہوئےاس کتاب مبین کے 270 مقامات کے ان مخصوص الفاظ وتراکیب سے بحث کی ہے جو نفس انسانی کے مختلف پہلوؤں کوپیش کرتے ہیں ۔اور کتاب کے آخر میں ذخیرۂ احادیث سے سو ایسی احادیث کو پیش کیاگیا ہےجونفس انسانی کی ماہیت اور اس کے تزکیے کی مختلف صورتوں کو پیش کرتی ہیں۔قرآنیات کے موضوع پر اس جدید علمی موضوع کا مطالعہ تفہیم قرآن کی نئی جہات کو بے نقاب کرتے ہوئے قرآن فہمی کے ایک نئے اسلوب سے آشنا کرتا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حسن ترتیب 6
حرف اول 15
انتساب 19
پیش لفظ 21
نفس محرکۃ  کے اجزاء 24
نفس انسانی کی خصوصیات 30
مقدمہ 39
قرآن ایک عجیب چیز ہے 54
الجزالاول
نفس محرکہ 55
نفس 57
نفس کاانجن 57
انسانی نفس 59
فواد افتدۃ 75
قلب 78
العقل 85
نفس ارو روج 89
الفقه اور الفهم 90
لب 94
السمع 98
بصارت 115
روية 123
اسماءالقرآن 130
تخلیق انسانی کےتین مراحل 139
روح الانسان 142
مسیح ابن مریم کابیان 149
جسم الانسان 150
الشعور 159
النظر 161
الجز الثانی
نفس انسانی 173
الایمان 173
اللہ اہل ایمان کامحافظ ہے 176
انااول المسلمین 185
المخلصون 192
التقوي 193
الخشوع 200
الخشية 202
تزکیہ نفس 204
نفس انسانی کے محرکات 211
فلسفہ خودی 215
اطاعت الہی 216
ضبط نفس 216
نیابت الہی 216
اقبال اورمرد مومن 216
اقبال اورتصوف 216
الولی ولیاء 217
ولی کامفہوم کب بدلا 219
صوفیانہ فلسفہ 219
ایمان نو رہے 243
پہلاغلط خیال 244
دوسراغلط خیال 245
اولیاء اللہ اوراولیاء الشیطان 246
الشرک 246
کافر 253
المنافقون 258
منافقين كابيان 258
الاباء 262
الاتيان 264
الابشار 266
اثم 266
البر 268
الاجروالاجروة 269
الاجل 270
اخذياخذ 271
التاخير 272
الاداء 273
اذان 275
الاذي 276
الاسر 276
الاسف 277
لاشر 278
الاف 279
الافك 280
الاكل 281
بوس 282
البخس 283
التلاوة 284
تمام لشي 285
التوب 286
الثبات 288
تخن الشي 289
الشقف 290
اثار ولاورض 291
جبر 292
جحدا 293
الجد 294
الجدال 295
الجذ 296
الجزع 297
الجس 298
جعل 299
الجمع 300
الاجنتاب 301
الجهد 302
الجهر 303
الجهل 304
المحبة 306
الحبط 307
الحج 308
الحدر 309
الحرب 310
الحرث 311
بسط 314
المباشرة 315
البطش 317
الباطل 317
البطو 318
البعث 319
البغض 321
الغي 322
بكي يبيكي 325
البلاغ 326
بناءا 327
البهتان 328
البهجة 329
البيع 330
تبعه 332
تجارة 333
اخذ 33
الترفة 334
الخبيث 335
الخير 336
الحول 337
الحور 339
الحائط 341
الحاجة 342
الحوذ 343
الحمل 344
الحنين 345
الحلم 346
الحمد لله 348
حكم 348
الحلف 349
الحطم 350

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like