القول السدید
القول السدید
مصنف : قاری سلمان احمد میر محمدی
صفحات: 90
قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ ہے ۔اس کی تلاوت ِکا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا او رسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے فن تجوید پر اب تک اردو میں بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا نہایت سہل اور آسان ہے۔ ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ جو کہ جامعہ لاہورالاسلامیہ ،لاہورمیں شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی﷾ کے اولین شاگرد او ر بھائی محترم قاری سلمان احمد میر محمدی﷾ ( فاضل وسابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ) کی کاوش ہے۔ قاری صاحب نے اپنی کتاب میں تجوید کے تقریباً تمام اساسی قواعد کو نہایت سہل انداز میں بیان کردیا ہے ۔مبادیات تجوید، مخارج، صفات سے لے کر ادغام اور سکتہ تک کے تمام تر قواعد کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب کے آخر میں تجوید سے متعلقہ بعض ضروری مسائل بھی بیان کر دئیے گئے ہیں یہ کتاب کلیۃ القرآن و ا لتربیۃ الاسلامیہ ،بنگہ بلوچاں میں شامل ِنصاب ہے جس سے ابتدائی کلاسوں اور ریفریشرکورسز کے طلباء مستفید ہوتے ہیں
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم | 3 | |
مبادیات تجوید | 13 | |
ارکان تجوید | 13 | |
لحن اور اس کی اقسام | 14 | |
تلاوت قرآن کے مراتب | 15 | |
ابتداء کی اقسام | 16 | |
مخارج کا بیان | 21 | |
اصول مخارج | 22 | |
اصل اور(حلق) | 22 | |
اصل ثانی | 23 | |
دانتوں کی تفصیل | 24 | |
اصل ثالث | 26 | |
اصل رابع | 27 | |
اصل خامس | 27 | |
صفات کا بیان | 28 | |
صفات لازمہ متضادہ | 30 | |
صفات لازمہ غیر متضادہ | 32 | |
حروف کی تفخیم وترقیق کے قواعد | 38 | |
الف کی تفخیم وترقیق | 39 | |
لام کی تفخیم وترقیق | 40 | |
راء کے احکام | 41 | |
میم کے اجمالی احکام | 43 | |
میم ساکن کے تفصیلی احکام | 43 | |
نون کے اجمالی احکام | 46 | |
نون ساکن وتنوین کے تفصیلی احکام | 47 | |
ادغام کا بیان | 53 | |
لام ال کا بیان | 58 | |
مد کے اجمالی احکام | 61 | |
مد کے تفصیلی احکام | 62 | |
ہمزہ کا بیان | 66 | |
ہمزہ کے احکام | 66 | |
ہمزہ وصلی وقطعی کی پہچان | 70 | |
اجتماع ساکنین | 75 | |
ہاء کا بیان | 78 | |
وقف کا بیان | 82 | |
سکتہ کا بیان | 85 | |
بعض ضروری مسائل | 86 | |
چند مخصوص کلمات کا حکم | 88 |