النفحہ العنبریہ شرح المقدمہ الجزریہ

النفحہ العنبریہ شرح المقدمہ الجزریہ

 

مصنف : قاری ابو الحسن اعظمی

 

صفحات: 483

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری ﷫کی تصنیف ہے۔اس کتاب  کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر  متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’  النفحۃ العنبریۃ شرح المقدمۃ الجزریۃ ‘‘ بھی  مقدمہ جزریہ کی ایک مفصل شرح ہے جواستاذ القراء والمجودین مولانا قاری ابو الحسن اعظمی ﷫ کی کاوش ہے۔جو ان کی سالہا سال کی محنت وکوشش اور عرصہ دراز کی تحقیق وجستجو کا نتیجہ ہے۔اور شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔ تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
تقریظات 10
دیباچہ 21
مقدمہ 24
کتب سماوی اور قرآن 24
حفاظت قرآن عہد بہ عہد 33
تجوید اور علم تجوید 44
علم تجوید پر تصانیف کا سلسلہ 45
چودھویں صدی 51
ذیلی عنوانات 68
صاحب قصیدہ 83
المقدمۃ الجزریہ 94
باب مخارج الحروف 126
مخرج معلوم کرنے کا طریقہ 155
صفات لازمہ کی تعداد 162
جہر و شدت میں فرق 171
صفات غیر متضادہ 179
باعتبار تعداد صفات حروف کی اقسام 196
باب معرفۃ التجوید 205
باب استعمال الحروف 224
باب الراءات 232
باب اللامات 245
باب الادغام 260
باب الضاد والظاء 272
باب احکام النون والمیم 296

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like