الموافقات فی اصول الشریعہ جلد1

الموافقات فی اصول الشریعہ جلد1

 

مصنف : امام شاطبی ؒ

 

صفحات: 533

 

’’اصول الفقہ‘‘ علوم دینیہ میں وہ مہتمم بالشان اور حقائق کشا علم ہے‘ جس کو پڑھنے اور سمجھے بغیر دائمی وآفاقی شریعت اسلامیہ کے بنیادی مآخذ یا ادلہ شرعیہ(قرآن‘سنت ‘ اجماع اور قیاس) کی وسعت وگہرائی کو کما حقہ سمجھا جا سکتا ہے نہ ادلہ شرعیہ سے قیامت تک پیش آنے  والے جدید مسائل کے شرعی حکم کے استنباط واستخراج کے فنی واصولی طریق کار سے آگاہی ہو سکتی ہے۔چنانچہ اصول الفقہ کی ترکیب ہی اس معنی کی طرف مشیر ہے۔ اصلو فقہ کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر بہت سی کتب تصنیف کی گئی۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی اصول فقہ پر لکھی گئی کتب میں سے ایک ہے۔ اس میں مصنف نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر قواعد سازی کی ہے اور قواعد شرعیہ کو شریعت کے استقرائی دلائل کے ساتھ مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔یہ کتاب اصلا عربی میں ہے تو  اس کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ سلیس اور عام فہم کیا گیا ہے اور ہر باب اور فصل میں اصل مؤلف کے مفہوم ومراد کو واضح کرنے کی پوری کاوش ہے۔ اس میں آیات کو دوسری آیات سے اور حدیث کو دوسری احادیث سے اور آثار کو دیگر آثار سے یوں ملایا جاتا ہے کہ شک وشبہ کی کوئی صورت ہی نہیں باقی رہتی۔ یہ کتاب’’ الموقفات فی اصول الشریعۃ ‘‘ امام ابو اسحاق‘ابراہیم بن موسی الشاطبی کی مرتب کردہ ہے اور اس کے مترجم کا نام  مولانا عبد الرحمان کیلانی ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف اور مترجم وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
مولف کا تعارف 12
کتاب کا تعارف 17
مقدمہ 45
فصل اجماع کے ضنی اور یقینی ہونے میں اصولیوں کے اختلاف کا بیان 16
علم کی اقسام کابیان 111
تحقیق کرنے والے عالم کی علامات 131
حصول علم کے طریقے 134
کتاب الاحکام 149
مباح کے فعل اور ترک کا بیان 150
مباح کے بالکلیہ مطلوب اور متروک ہونے کا بیان 179
مباح کے خادم کا بیان 192
موسع واجب میں تاخیر کا بیان 207
عینی واجبات او رکفائی واجبات 217
کفایہ کی طلب کا بیان 240
احکام وضعیہ 258
سبب شرط او رمانع کی تقسیم کا بیان 258
مسبب کی طرف قصد کا بیان 275
سبب  سے دشواری کے دعوی کا پہلو 304
مسببات عامہ اور امید وخوف 320
مسببات کی قسموں کا بیان 331
شرائط کا بیان 355
موانع کے بیان میں 387
عزیمتوں اور خصتوں کا بیان 409
مطلق خاص اور عام کا بیان 418
مشروع رخصت کی اقسام 436
حقیقی اور وہمی مشقت کا بیان 452
خرق عادت کا بیان 479
اصطلاحات 479

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like