الموافقات فی اصول الشریعہ جلد2
مصنف : امام شاطبی ؒ
صفحات: 528
’’اصول الفقہ‘‘ علوم دینیہ میں وہ مہتمم بالشان اور حقائق کشا علم ہے‘ جس کو پڑھنے اور سمجھے بغیر دائمی وآفاقی شریعت اسلامیہ کے بنیادی مآخذ یا ادلہ شرعیہ(قرآن‘سنت ‘ اجماع اور قیاس) کی وسعت وگہرائی کو کما حقہ سمجھا جا سکتا ہے نہ ادلہ شرعیہ سے قیامت تک پیش آنے والے جدید مسائل کے شرعی حکم کے استنباط واستخراج کے فنی واصولی طریق کار سے آگاہی ہو سکتی ہے۔چنانچہ اصول الفقہ کی ترکیب ہی اس معنی کی طرف مشیر ہے۔ اصلو فقہ کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر بہت سی کتب تصنیف کی گئی۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اصول فقہ پر لکھی گئی کتب میں سے ایک ہے۔ اس میں مصنف نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر قواعد سازی کی ہے اور قواعد شرعیہ کو شریعت کے استقرائی دلائل کے ساتھ مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔یہ کتاب اصلا عربی میں ہے تو اس کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ سلیس اور عام فہم کیا گیا ہے اور ہر باب اور فصل میں اصل مؤلف کے مفہوم ومراد کو واضح کرنے کی پوری کاوش ہے۔ اس میں آیات کو دوسری آیات سے اور حدیث کو دوسری احادیث سے اور آثار کو دیگر آثار سے یوں ملایا جاتا ہے کہ شک وشبہ کی کوئی صورت ہی نہیں باقی رہتی۔ یہ کتاب’’ الموقفات فی اصول الشریعۃ ‘‘ امام ابو اسحاق‘ابراہیم بن موسی الشاطبی کی مرتب کردہ ہے اور اس کے مترجم کا نام مولانا عبد الرحمان کیلانی ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف اور مترجم وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقاصد کی قسموں کا بیان | 9 | |
نوع اول وضع شریعت میں شارع کا مقصد اور اس میں چند مسائل | 13 | |
فصل مصلحت اور مفسدہ میں تعارض کا بیاں | 37 | |
فصل مذکورہ اصل پر مبنی چند قواعد کا بیان | 50 | |
نوع ثانی فہم شریعت کے لیے چند مسائل | 77 | |
فصل عربی کلام کے غیر زبان میں ترجمہ کا بیان | 81 | |
فصل عربوں کے علوم کا بیان | 85 | |
فصل معانی میں بال کی کھال اتارنے سے پرہیز کا بیان | 102 | |
فصل معانی میں جمہور کے تتبع کا بیان | 105 | |
فصل انفرادی معنی کی بجائے ترکیبی معنی پر توجہ کی ضرورت | 107 | |
فصل تکالیف شرعیہ کو قریبی مفہوم سے پہچاننے کا بیان | 109 | |
فصل ثانوی معنی سے آداب کے متضاد ہونے کا بیان | 127 | |
نوع ثالث شرعی مقاصد برائے تکلیف کے چند مسائل | 134 | |
فصل باطنی اوصاف کا بیان | 138 | |
فصل بغض کا بیان | 143 | |
فصل مشقت کی بجائے عمل کے قصد کا بیان | 161 | |
فصل حرج کے مرفوع ہونے کا بیان | 166 | |
فصل حرج کے مرفوع ہونے کی وجہ | 170 | |
فصل شرعی اعمال کے لازمی مطلوب ہونے کا بیان | 180 | |
فصل منہیات میں مشقت کا بیان | 187 | |
فصل خارجی مشقت کا بیان | 189 | |
فصل حرج عام اور حرج خاص میں فرق | 200 | |
فصل زجو وتشدید اور تخفیف و رخصت | 213 | |
نوع رابع وضع شریعت کے مقاصد برائے تعمیل | 215 | |
فصل خواہش نفس پر مبنی عمل کے باطل ہونے کا بیان | 222 | |
فصل اتباع خواہش کے مذموم ہونے کا بیان | 222 | |
فصل خواہش کی پیروی ریاکاری کی مانند | 224 | |
فصل پہلے اور دوسرے قصد کی وضاحت | 236 | |
فصل بعض مقاصد کفائیہ کا بیان | 238 | |
فصل خلوص نیت سے عادی اعمال کے عبادت بن جانے کا بیان | 261 | |
فصل مقاصد اصلیہ کے قصد سے مستحب کا واجب ہو جانا | 262 | |
فصل اصل مقصد پر اجر جزیل کا بیان | 263 | |
فصل مقاصد اصلیہ کی مخالفت گناہوں کا باعث | 264 | |
فصل طاعات کا اصول اور حظ اخروی و دنیوی میں فرق کا بیان | 265 | |
فصل مسئلہ مذکورہ سے متعلق | 279 | |
فصل عادات میں دنیوی حظ کے قصد کے صحیح ہونے کا بیان | 284 | |
فصل صحیح اور باطل کی مراد کا بیان | 290 | |
فصل قیاس اور صوفیہ کے متعلق ایک گمان کا بیان | 316 | |
فصل کرامت کی اصل معجزہ | 332 | |
فصل باطل کرامت کا بیان | 336 | |
فصل کرامات کے مطابق عمل کی مثالیں | 349 | |
فصل مکاشفات کو شریعت پر پیش کرنے کا بیان | 355 | |
فصل عادت کی شکستگی کا بیان | 367 | |
فصل عادات کی اصل کا بیان | 388 | |
فصل حق اللہ یا حق العبد کی نسبت سے افعال کی قسموں کا بیان | 404 | |
مقاصد کی دوسری قسم تکلیف میں مکلف کے مقاصد | 411 | |
فصل کتاب الاحکام کی طرف رجوع کا مشورہ | 422 | |
فصل مصالح غیر کا بیت المال سے پورا ہونا | 465 | |
فصل مصالح عامہ میں ذاتی ایثار کا بیان | 467 | |
فصل بڑی مصلحت کی خاطر مفندہ کو نظر انداز کرنے کا بیان | 472 | |
فصل بعض جائز حیلوں کا بیان | 490 | |
فصل بعض تفریعی مسائل اور کتاب المقاصد کے خلاصہ کا بیان | 505 |