المستدرک علی الصحیحین
المستدرک علی الصحیحین
مصنف : حافظ ابی عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم نیساپوری
صفحات: 385
اس وقت آپ کے سامنے امام حاکم کی مشہور زمانہ کتاب ’مستدرک علی الصحیحین‘ کا اردو قالب ہے۔ دراصل مستدرک حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں کسی صاحب کتاب محدث کی رہی ہوئی احادیث کو لیا جاتا ہے جو اس صاحب کتاب کے مجموعہ احادیث کے ہم پلہ احادیث پر مشتمل ہو۔ چنانچہ امام حاکم نے بھی امام بخاری و امام مسلم کی چھوٹی ہوئی ان حدیثوں کو اس میں جمع فرمایا ہے جو ان کی دونوں کتابوں کی شرطوں پر پوری اترتی ہیں پھر وجہ ترکِ حدیث کو کبھی تو آپ بتا دیتے ہیں لیکن کبھی اظہار لا علمی کر دیا کرتے ہیں، تاہم اپنی شرائط پر پورا اترنے والی احادیث کے لیے ایک عظیم محدث کی طرح دلائل بھی پیش کرتے ہیں جن میں ایک وزن ہے اگرچہ امام صاحب بہت ساری احادیث میں ان شروط کا لحاظ نہ رکھ پائے جن کا اہتمام امام بخاری و مسلم نے کیا تھا اس لیے بعض ضعیف اور موضوع روایات بھی اس میں شامل ہو گئی ہیں پھر بھی اححادیث کا یہ مجموعہ امام بخاری و مسلم کی احادیث میں ایک زبردست اضافہ ہے جس کے لیے امام حاکم ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔ اردو ترجمے کا کام شاہ محمد چشتی نے کیا ہے۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ترجموں میں میرا انداز نہایت سادہ ہے بلکہ اتنا سادہ کہ شاید کسی لفظ کے مفہوم سمجھنے کے لیے آپ کو نہ لغات کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی ان شاء اللہ کسی سے پوچھنے کا احتیاج ہو گا
عناوین | صفحہ نمبر | |
مترجم | 5 | |
ناشر کی طرف سے | 7 | |
کتاب المستدرک علی الصحیحین | 9 | |
خطبہ | 9 | |
سبب تالیف | 10 | |
کتاب الایمان | 11 | |
کتاب العلم | 81 | |
کتاب الطہارۃ | 119 | |
کتاب الصلوۃ | 169 | |
اذان واقامت کا بیان | 179 | |
امامت اور نماز جمعہ | 185 | |
باب التامین آمین کہنا | 213 | |
کتاب الجمعہ | 241 | |
کتاب الصلوۃ العیدین | 255 | |
کتاب الوتر | 260 | |
کتاب صلوۃ التطوع | 265 | |
کتاب السہو | 279 | |
کتاب الاستسقاء | 283 | |
کتاب الکسوف | 287 | |
کتاب صلوۃ الخلوف | 293 | |
کتاب الجنائز | 297 | |
کتاب الزکاۃ | 336 | |
کتاب الصوم | 365 |