المسند فی عذاب القبر
المسند فی عذاب القبر
مصنف : محمد ارشد کمال
صفحات: 275
روح اور بدن کی جدائی کا نام موت ہے۔ موت عالم دنیا سے عالم آخرت میں داخلے کا ذریعہ ہے،جہاں سے انسان کی ابدی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ عالم آخرت کے دو مرحلے ہیں ایک عالم برزخ ،یعنی موت سے لے کر حساب وکتاب کےلیے دوبارہ اٹھائےجانے تک، اور دوسرا مرحلہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بعد یعنی عالم حشر سے شروع ہوگا۔ عالم برزخ میں ملنے والی سزا کو عذاب قبر کہا جاتا ہے۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر بڑے بڑے محدثین اور آئمہ کرام رحمہم اللہ اجمعین نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ جیسا کہ امام بیہقی نے ’’ اثبات عذاب قبر‘‘ امام ابن ابی الدنیا نے ’’کتاب القبول اور کتاب الاہوال‘‘ امام قرطبی نے ’’التذکرہ‘‘ امام ابن رجب نے ’’اھوال القبور ‘‘ امام ابن قیم نے ’’ کتاب الروح‘‘ اورامام جلال الدین سیوطی نے ’’ شرح الصدور‘‘ جیسی گراں قدر کتب تالیف فرمائیں۔ مگر عقلی گمراہیوں میں مستغرق بعض بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے، اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے، کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ’’ المسند فی عذاب القبر ‘‘ فاضل مؤلف محمد ارشد کمال کاوش ہے۔اس میں انہوں نے عذاب قبر کے اثبات پر ڈیڑھ سو کے قریب صحیح وصریح مرفوع وموقوف احادیث جمع کر دی ہیں،اورعذاب قبر کےحوالے سے پیدا ہونے والے بعض اہم مسائل پر تسلی بخش اور مدلل بحث کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 7 | |
عرض مولف | 9 | |
سیدنا ابو ایوب انصاری ؓ | 17 | |
سیدنا ابوبکر ؓ | 19 | |
سیدنا ابو جحیفہ ؓ | 21 | |
سیدنا ابو رافع ؓ | 22 | |
سیدنا ابو سعید خدری ؓ | 25 | |
کیا جنازہ اٹھاتے وقت میت میں روح لوٹ آتی ہے؟ | 26 | |
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ | 43 | |
رونے کی اقسام | 45 | |
میت پر زندوں کا رونا کب باعث عذاب ہے؟ | 46 | |
عذاب قبر کہاں ہوتا ہے ؟ | 59 | |
جنہیں بظاہر ارضی قبر نہ ملے انہیں عذاب کہاں ہوگا؟ | 61 | |
مسئلہ اعادہ روح | 76 | |
قرآن مجید میں اعادہ روح کی نفی نہیں | 85 | |
روحوں کا ٹھکانہ | 88 | |
فتنہ قبر | 101 | |
قبر میں سوالات کی تعداد | 104 | |
فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے | 108 | |
فتنہ قبر میں مبتلا ہونے والے | 110 | |
سید ابی بن کعب ؓ | 115 | |
سیدہ اسماء بنت ابی بکر ؓ | 117 | |
فتنہ دجال | 137 | |
حدیث براء بن عازب کی تحقیق | 149 | |
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری ؓ | 162 | |
سیدنا زید بن ارقم ؓ | 170 | |
صحابی ؓ | 176 | |
صحابیہ ؓ | 177 | |
عذاب قبر سن کر ایک جانور کے بدکنے کا واقعہ | 189 | |
کیا سیدہ عائشہ ؓ نے حدیث کا انکار کیا تھا؟ | 196 | |
عدم سماع کے دلائل | 217 | |
سماع موتیٰ کے قائلین کے دلائل اور ان کا تجزیہ | 230 | |
سیدہ عائشہ ؓ کا سیدنا ابن عمر ؓسے اختلاف اور جمہور کا موقف | 244 | |
فہرس اطراف الحدیث | 263 |