الموطاء مع شرح و تخریج جلد اول

الموطاء مع شرح و تخریج جلد اول

 

مصنف : امام مالک بن انس

 

صفحات: 820

 

مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس ﷫نے تصنیف کیا۔ امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ مؤطا امام مالک حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔ جمہور علماء نے مؤطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان ﷫ نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ زیرنظر مؤطا ا مام مالک کی شرح ارض پاک وہند  میں تین جلدوں پر  مشتمل بزبان اردو پہلی تحقیقی اورمفصل شرح ہے ۔ترجمہ وتخریج وشرح  کا فریضہ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم  حفظہ اللہ  نے ا نجام دیا ہے شارح نے احادیث کی تحقیقی اور علمی وتفصیلی شرح کی ہے تاکہ فہم حدیث میں کسی قسم کااخفاء وبہام باقی نہ رہے۔ہرکتاب کے شروع میں خلاصہ الکتاب اور ہرباب کا خلاصہ اور اس میں موجود،صحیح،موقوف،مقطوع اور اقوال امام مالک کو واضح کیا گیا ہے۔تحقیق حدیث میں ڈاکٹر سلیم الہلالی، علامہ ناصرالدین البانی اور احمد علی سلیمان المصری کی تحقیق پر اعتماد  کیا گیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 15
تقریظ 20
امام مالک  کے مختصر حالات زندگی 31
اوقات نماز کے متعلق کتاب 52
اوقات نماز کا بیان 52
جمعہ کے وقت کا بیان 61
اس شخص کا بیان جس نے نماز کی ایک رکعت پالی 63
دلوک شمس 66
وقتوں کے متفرق مسائل کا بیان 67
نماز سے سوئے رہ جانے کا بیان 71
ٹھیک دوپہر کے وقت نماز کی ممانعت کا بیان 75
لہسن کی بو کے ساتھ مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت کا بیان 77
نماز میں منہ ڈھانپنے سے ممانعت کا بیان 77
طہارت کے مسائل کی کتاب 80
وضو کے طریقے کا بیان 80
سونے والے کے وضو کا بیان جب وہ نماز کے لیے اٹھے 85
وضو کے لیے پاکیزہ پانی کا بیان 87
ان چیزوں کا بیان جن سے وضو واجب نہیں ہوتا 91
آگ پر پکی ہوئی چیز کی وجہ سے وضو نہ کرنے کا بیان 93
وضو کے متفرق مسائل کا بیان 97
ان روایات کا بیان جو سر اور کانوں کے مسح کے متعلق 105
ان روایات کا بیان جو موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں 107
موزوں پر مسح کرنے کے طریقے کا بیان 113
ان روایات کا بیان جو نکسیر پھوٹنے اور قے کے بارے 114
نکیر پھوٹنے پر کیے جانے والے عمل کا بیان 116
اس شخص کے عمل کا بیان جس پر زخم یا نکسیر پھوٹنے سے خون کا غلبہ ہوجائے 116
مذی سے وضو کا بیان 118
ودی کے نکلنے سے وضو نہ کرنے کی رخصت کا بیان 120
شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان 122
آدمی کا اپنی بیوی کو بوسہ دینے سے وضو کرنے کا بیان 126
غسل جنابت کے طریقے کا بیان 128
جب مرد و عورت کے مقام ختنہ باہم مل جائیں تو اسی سے غسل واجب ہونے کا بیان 131
جنبی شخص کے وضو کا بیان 134
جب جنبی شخص نماز پڑھ لے اور اسے یاد نہ رہے تو اس کی نماز کو لوٹانا 135
غسل جنابت کے متفرق امور کا بیان 142
تیمم کا بیان 145
تیمم کے طریقے کا بیان 149
جنابت والے شخص کے تیمم کا بیان 151
اس کا م کا بیان جو مرد کے لیے اپنی بیوی سے کرنا جائز ہے 152
حیض والی عور ت کے پاک ہونے کا بیان 155
حیض کے متفرق مسائل 156
مستحاضہ عورت کا بیان 158
بچے کے پیشاب کا بیان 164
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے اور اس کے علاوہ کا بیان 165
مسواک کا بیان 167
نماز کی کتاب 171
نماز کے آغاز کا بیان 191
نماز فجر میں قراءت کا بیان 209
امام کے پیچھے آمین کہنے کا بیان 228
نمازمیں بیٹھنے کے طریقے کا بیان 236
نمازمیں تشہد کا بیان 240
سہو کی کتاب 262
نماز میں بھول جانے کے وقت عمل کا بیان 262
جمعہ کے مسائل کی کتاب 264
جمعہ کے دن غسل کے طریقے کا بیان 264
جمعہ کے دن سعی کا بیان 278
جمعہ کے دن قبولیت دعا والی گھڑی کا بیان 283
نمازجمعہ میں قراءت 291
رمضان المبارک میں نماز کے متعلق کتاب 294
رات کی نماز ( تہجد ) کے متعلق کتاب 308
نبی کریم ﷺ کی نماز وتر کا بیان 314
وتر کے حکم کا بیان 321
صبحکی دو سنتوں کا بیان 332
نماز باجماعت کے متعلق کتاب 335
نماز عشاء اور نماز فجر کا بیان 338
نماز باجماعت کے طریق کار کا بیان 347
امام کے بیٹھ کر نماز پڑھانے کا بیان 349
درمیانی نماز کا بیان 355
سفر میں نمازقصر کرنے کے متعلق کتاب 366
چاشت کی نماز کا بیان 395
نمازی کے آگے سے گزرنے کی رخصت کا بیان 407
صفیں برابر کرنے کا بیان 413
نمازفجرمیں قنوت کا بیان 418
ضرورت کے وقت نماز میں جھانکنے اورہاتھوں سے آوازپیدا کرنے کا بیان 427
نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے کا بیان 432
نماز کے متفرق احکامات کے طریق کار کا بیان 436
نماز کے متفرق مسائل کا بیان 449
دونوں عیدوں کے متعلق مسائل 467
نماز عیدین میں تکبیرات اور قراءت کا بیان 472
نماز خوف کے متعلق کتاب 479
نمازگرہن کے متعلق کتاب 486
قبلے کے متعلق کتاب 504
قرآن مجید کے متعلق مسائل کی کتاب 518
جنازوں کے متعلقہ احکام کی کتاب 573
روزوں کے متعلق کتاب 625
اعتکاف کے متعلق کتاب 700
زکاۃ کےمسائل کی کتاب 717

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like