الموسوعۃ القضائیۃ اسلامی عدالتوں کے فیصلوں پر مبنی انسا ئیکلو پیڈیا
الموسوعۃ القضائیۃ اسلامی عدالتوں کے فیصلوں پر مبنی انسا ئیکلو پیڈیا
مصنف : ریسرچ کمیٹی، فلاح فاؤنڈیشن، لاہور
صفحات: 559
کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے۔ جس سے مظلوم کی نصرت، ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔ تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔ اوراسے انبیاء کی سنت بتایا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا: ’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔ جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی نہیں ہوئے ا ن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ آپ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کےبعد خلفاء راشدین سیاسی قیادت، عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نےاپنے دور ِخلافت میں دور دراز شہروں میں متعدد قاضی بناکر بھیجے۔ ائمہ محدثین نےنبیﷺ اور صحابہ کرام کے فیصلہ جات کو کتبِ احادیث میں نقل کیا ہے۔ اور کئی اہل علم نے اس سلسلے میں کتابیں تصنیف کیں ان میں سے اہم کتاب امام ابو عبد اللہ محمدبن فرج المالکی کی نبی کریمﷺ کے فیصلوں پر مشتمل ’’اقضیۃ الرسول ﷺ ‘‘ ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی﷾ نے جامعہ ازہر ،مصر میں اس کتاب کی تحقیق پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ادارہ معارف اسلامی ،لاہور نے اسکا اردو ترجمہ کرواکر شائع کیا۔ چند سال قبل شیخ ڈاکٹرارکی نور محمد نے صحابہ کرام کے کتب ِحدیث وفقہ اورکتب سیر وتاریخ میں منتشر اور بکھرے ہوئے فیصلہ جات کو ’’اقضیۃ الخلفاء الراشدین‘‘ کے نام سے جمع کرکے جامعہ اسلامیہ، مدینہ منور ہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اشاعت کتب کے عالمی ادارے دارالسلام نے نےاسے دو جلدوں میں شائع کیا ۔اور 1997ء حافظ عبد الرحمن مدنی ﷾ اور جسٹس خلیل الرحمٰن خاں اور پرو فیسر عبد الجبار شاکر نےمجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے تحت الموسوعۃ القضائیۃ (اسلامی عدالتوں کے فیصلوں پر مبنی انسائیکلو پیڈیا) کے سلسلے میں کام کا آغازکیاجس میں عہد رسالت سے عصر حاضر تک شرعی عدالتوں کے فیصلہ جات کو جمع کر کےشائع کرنے کا منصوبہ تھا۔ ابھی صرف عربی زبان میں ایک جلد تیار ہوئی تھی جس کو مدنی صاحب شائع کرنے کے لیے کوشاں تھے لیکن اس دوران جسٹس خلیل الرحمن اور پرو فیسر عبد الجبار شاکر نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کر واکر فلاح فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع کردیا۔ زیرتبصرہ کتاب وہی کتاب ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں امام ابو عبد اللہ محمدبن فرج المالکی کتاب ’’اقضیۃ الرسول ‘‘ پیش نظر ر ہی ہے۔ کتاب ہذا میں نبی کریم ﷺ کی طرف سے صادر کردہ 355 فیصلوں کو اطراف حدیث سے جمع کر کے پیش کیا گیا ہے۔ ابتدائی کام کے دوران راقم کوبھی محترم ریاض الحسن نوری کی نگرانی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ کتاب ہذا جج حضرا ت اور وکلاء کے لیے ایک بہترین کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری عدالتوں کو انگریزی قانون کی بجائے نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے نظام قضاء وعدل کے مطابق فیصلے کرنےکی توفیق دے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 1 |
اسلام کاعدالتی نظام | 13 |
رسول اللہ ﷺکے فیصلوں کے چند نمونے | 20 |
سنت میں مذکورآداب قضاء | 25 |
رسول اللہ ﷺ کےمقررکردہ قاضی | 30 |
منصب قضاءکے لیے شرائط | 46 |
کتاب الحدود | |
پہلاباب : حدود کےبارے میں | 54 |
امام کےروبروچور جرم ثابت ہونے پر حد قائم کرناواجب ہے | 55 |
حد قذف کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 56 |
زناکااعتراف کرنے والے شادی شدہ شخص کےبارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 57 |
رسول اللہ ﷺ کایہودیوں کے لیے رجم کافیصلہ | 62 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے بارے میں فیصلہ جواپنی بیوی کی لونڈی سے زنا کرے | 64 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کےبارے میں فیصلہ جواپنی بیوی کے ساتھ دوسرے مرد کوپائے | 65 |
بیمار پر حد قائم کرنے کے طریقہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 67 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے بارے میں فیصلہ جسے زناکے کوڑے لگائے کئے پھر پتہ چلا کہ یہ شادی شدہ ہے | 68 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ کہ جو شخص بغیر تعین کے اپنی کسی بیوی پر تہمت لگانے تو اس شخص پر حد نہیں ہے | 69 |
کہ مجبو رشخص سے حد ساقط ہونے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 69 |
رسول اللہ ﷺ کے نفاس والی اور بیمار عورت پر حد موخر کرنے کے بارے میں فیصلہ | 71 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے بارے میں فیصلہ جس نے کسی عورت کے ساتھ زنا اقر ار کیا لیکن اس عورت نے انکار کردیا | 72 |
رسول اللہ ﷺ کاحد سفار ش کو برا سمجھنے کے بارے میں فیصلہ | 73 |
رسول اللہ ﷺ کاغلط معاہدہ تو ڑنے اور کنوارے زانی پرحد قائم کرنے کے بارے میں فیصلہ | 75 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں اور مالک سے غلام کاقصاص نہ لیا جائے | 76 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ حدود میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں یہی سنت جاری ہے کہ حدود | 77 |
رسول اللہ ﷺ کااپنے مالک سے آزادی کامعاہدہ کرنے والے غلام کی حد کے بارے میں فیصلہ | 78 |
رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ جب چور کاہاتھ کاٹ دیا جائے تو اس پر جرمانہ عائد نہیں ہوگا | 79 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ اعتراف کے بعد ہاتھ کاٹنے کی سزا ضروری ہے | 79 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے بارے میں فیصلہ جس نے کسی چیز کو اس کے اصل مقام سے اٹھایا تو اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچا | 80 |
رسول اللہ ﷺ کا شرابی کی حد کے بارے میں فیصلہ | 81 |
دوسرا باب:قصاص کےبارے میں | 84 |
رسول اللہ ﷺ کااس غلام کے بارے میں فیصلہ جس کاکان کاٹ دیا گیا | 85 |
رسول اللہ ﷺ کاوالد سے قصاص نہ لینے کے بارے میں فیصلہ | 87 |
دوبھائیوں کے درمیان قصاص کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 87 |
دوآدمیوں کے مشترکہ غلام سے قصاص نہ لینے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 87 |
حاکم سے قصاص لینے کے بارے میں رسول اللہﷺ کافیصلہ | 87 |
دانت کے قصاص کےبارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 88 |
زخم کے قصاص میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ اور آپ کا یہ فرمان کہ زخم درست ہونے کے بعد ہی اس کاقصاص لیا جائےگا | 90 |
رسول اللہ ﷺ کا اس شخص کے بارے میں فیصلہ جس نے کسی کو پتھر سے قتل کیا | 91 |
رسول اللہ ﷺ کا کافر محابین کے بارے میں فیصلہ | 92 |
اپنے غلام کو قتل کرنے والے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 94 |
ورثامیں سے کچھ کے قصاص معاف کرنے اور کچھ کے نہ کرنے پر رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 95 |
رسول اللہ ﷺ کاایسے زخم کاقصاص نہ لینے کے بارے میں فیصلہ جس سے ہڈی ننگی ہو | 96 |
رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ معذور ہوجانے یا لنگڑ اپن پیدا ہونے پر قصاص نہیں ہوگا | 96 |
دماغ اور پیٹ تک پہنچنے او رہڈی کو ہلادینے والے زخموں پر قصاص نہ لینے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 97 |
تیسراباب:دیت کے بارے میں | 98 |
قسط اور دیت اداکرنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 99 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے بارے میں فیصلہ جوکسی قوم کے درمیان غلطی سے مارا گیا | 101 |
رسول اللہ ﷺ کا ان چار آدمیوں کے بارے میں فیصلہ جوکنویں میں گرپڑے اور ایک دوسرے سے لٹکنے کی وجہ سے سبھی ہلاک ہوگئے | 102 |
رسول اللہ ﷺ کادیت کے مستحقین کے بارے میں فیصلہ | 103 |
رسول اللہﷺ کا ایسے غلام کی دیت کے بارے میں فیصلہ جوآزادی کے لیے اپنے مالک سے معاملہ طے کرچکا ہو | 104 |
رسول اللہﷺ کااس مسلمان آدمی کے بارے میں فیصلہ جسے جنگ میں غلطی سے دشمن سمجھ کر قتل کردیا جائے | 105 |
رسول اللہ ًﷺ کا مجوسیوں کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 106 |
رسو ل اللہﷺ کے اس شخص کےبارے میں فیصلہ جو دیت لینے کے بعد بھی قتل کرے | 106 |
رسول اللہ ﷺ کاسوار ی کی آنکھ کے بارے میں فیصلہ | 107 |
رسول اللہ ﷺ کاامان طلب کرنے والے کافر کے بارے میں فیصلہ جسے ایک مسلمان نے قتل کر دیا | 108 |
رسول اللہ ﷺ کا ایسے مقتول کے بارے میں فیصلہ جو کسی ویران جگہ پر مقتول پایاگیا | 108 |
رسول اللہ ﷺ کااس آدمی کے بارے میں فیصلہ جس نے عورت کو مار اتو اس کے پیٹ کابچہ مر گیا | 109 |
رسول اللہ ﷺ کا ٹانگ کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 110 |
رسول اللہ ﷺ کا آنکھ کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 111 |
رسول اللہ ﷺ کا ناک کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 111 |
رسو ل اللہ ﷺ کاہاتھ کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 112 |
رسو ل اللہ ﷺ کازبان کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 113 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ اگر کسی نے دوسر ے کے گھر میں جھانکا اور انہوں نے اس کی آنکھ پھوڑدی تو کو ئی دیت نہیں ہوگی | 114 |
رسول اللہ ﷺ کا انگلیوں کی دیت کےبارے میں فیصلہ | 115 |
رسول اللہ ﷺ کادانتوں کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 115 |
ہڈی کو ہلادینے والے زخم کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 116 |
دماغ تک پہنچ جانے والے زخم کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 117 |
کمر توڑ نے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 118 |
ہڈی کو ننگا کرنے والے زخم کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 119 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ پڑوسی کے قتل او رحرمت والے مہنیوں میں قتل کی دیت سخت دیت مغلظہ ہوگی | 120 |
رسول اللہ ﷺ کازخمی کو زخم کی دیت سے زیادہ دے کرراضی کرنے کے جواز رمیں فیصلہ جب کہ وہ قصاص کاطلب کارہو | 121 |
رسول اللہ ﷺ کاایسے مقتول کے بارے میں فیصلہ جو دوبستیوں کے درمیان پایا جائے | 122 |
رسول اللہ ﷺ کادیت کےتعین کے بارے میں فیصلہ | 123 |
رسول اللہﷺ کاناقص اعضاء کی دیت کےبارے میں فیصلہ | 125 |
رسول اللہ کاﷺمشرک کی دیت کے بارے میں فیصلہ | 125 |
رسول اللہ ﷺ کا ایک آنکھ والے شخص کے بارے میں فیصلہ جس نے کسی درسرے کی دوآنکھو ں میں سے ایک پھوڑی دی | 126 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ دانت سے کاٹنے والےکے دانت کابدلہ نہیں دیا جائے گا | 127 |
رسول اللہ ﷺ کاایسے زخمو ں کے بارے میں فیصلہ جن میں قصاص نہیں | 128 |
چوتھاباب: قسامت [قاتل معلو م نہ ہونے کی صورت میں قسم سے فیصلہ ] | 129 |
رسول اللہ ﷺ کاقسامت پر قتل کافیصلہ | 130 |
قاتل معلوم نہ ہونے کی صورت میں رسول اللہ ﷺ کاقسم کی بناپر فیصلہ | 130 |
نبی ﷺ کاجاہلیت کی قسامت کو برقرار رکھنا | 132 |
رسول اللہ ﷺ کا ایسے مقتول کے بارے میں قسامت کافیصلہ جو کسی قو م کی لڑائی کے درمیان غلطی سےمارجائے | 135 |
پانچواں باب:قتل کے بارے میں | 136 |
رسول اللہ ﷺ کااس قیدی کے بارے میں قتل کا فیصلہ جو قید ختم ہونے کے بعد بھی اپنے کفر پر اصرار کرے | 137 |
اسلام سے مرتد ہوجانے والی عورت کے بارنے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 138 |
رسول اللہ ﷺ کاکافر بدلے مسلمانن کو قتل نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ | 139 |
رسو ل اللہ ﷺ کااس آدمی کو قتل کرنے کافیصلہ جس پر آپ کی لونڈی کے ساتھ زنا کی تہمت لگائی گئی | 140 |
رسو ل اللہ ﷺ کااس قتل کے بارے میں فیصلہ جس کو معاف کردیا جائے | 141 |
کسی دوسرے کے قید ی کو قتل نہ کرنے کےبارے میں رسول اللہﷺ کافیصلہ | 142 |
رسول اللہ ﷺ کاجادو گر کو قید کرنے اور اسے قتل کرنے کے بارے میں فیصلہ | 142 |
رسول اللہ ﷺ کا اس شخص کے خون کو رائگاں جانے دینے کافیصلہ جس نے قتل کے ارادے سے مسلمان پر اپنی تلوار اٹھالی | 143 |
کسی کے گھر بغیر اجازت داخل ہونے والے شخص کے خون کو رائگاں جانے دینے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 144 |
مشر ک تاجروں کے کو قتل نہ کرنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 144 |
رسول اللہ ﷺ کا اس شخص کے بارے میں فیصلہ جواپنے باپ کی منکوحہ نکاح کرلے | 145 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس شخص کو قتل کرنے کافیصلہ جو آپ ﷺ پرجھوٹ باندھے | 146 |
رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ قاتل کوحاکم کے پاس کیسے جایا جائے گا اور اس سے قتل کا اقرار کیسے کروایا جائے گا | 147 |
کسی محر م عورت سے تعلق قائم کرنے والے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 148 |
رسو ل اللہ ﷺ کا لو اطت کا بارے میں فیصلہ | 149 |
رسو ل اللہ ﷺ کا لواطت کے بارے میں فیصلہ | 149 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ حملہ آور کو دفاع میں قتل کرنے پر نہ قصاص ہے او رنہ دیت | 150 |
رسو ل اللہ ﷺ کا جس نے زہر دے کر مارنے کو شش کی تھی اس کے بارے میں آپ ﷺ کا فیصلہ | 152 |
جس نے رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ تسلین نہ کیا اس کے بارے میں آپ ﷺ کا فیصلہ | 153 |
رسول اللہ ﷺ کا اس چو رکے بارے میں فیصلہ جو بار بار چور ی کرے | 155 |
قتل کے ملزم کوجیل میں ڈالنے کا فیصلہ | 157 |
کسی مومن کو قتل کرنے کے بعد مرتد ہونے والے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ اور اس کے بارے میں اللہ کی مقر ر کر دہ سزا کابیان | 159 |
چھٹا باب :متفراقات کے بارے میں | 161 |
رسو ل اللہ ًﷺُ کا کسی عضو کے کاٹنے کے بعد اسے داغنے کا فیصلہ | 162 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس شخص کے متعلق فیصلہ جسے حاکم بلائے اور وہ نہ جائے | 163 |
بھاگا ہوا غلام چور ی کے لے تو اس کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 164 |
رسو ل اللہ ﷺ کا گندگی کھانے والے جانو رکی قیمت کے بارے میں فیصلہ | 164 |
رسو ل اللہ کا ﷺکا اس شخص کے بارے میں فیصلہ جس نے کسی کو مخنث کہہ کر پکار ا | 165 |
رسو ل اللہ ﷺ کا چور ی کے مال کی مقدار کے متعلق فیصلہ جس میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا | 165 |
رسول اللہ ﷺ کا مال خمس (مال غنیمت میں سے بیت الما ل کاپانچواں حصہ ) میں چور ی کرنے والے غلام کے بارے میں فیصلہ | 167 |
رسو ل اللہ ﷺ کا خائن کے سامان کو جلانے اور اسٰے سزا دینے کے بارے میں فیصلہ | 167 |
رسو ل اللہﷺ کا سوار ی کے مالک کے بارے میں فیصلہ کہ وہ اس صو رت میں نقصان کا خودضامن ہوگاجب وہ اسےرستےیابازار میں کھڑاکردے | 168 |
رسول اللہﷺکاتعزیرکے طورپرکوڑوں کی مقدارکے بارےمیں فیصلہ | 168 |
رسول اللہ ﷺکاایسےمسلمان کے بارےمیں فیصلہ جو مشرکوں سے مل گیا | 169 |
اور وہاں کوئی جرم کیا پھر مسلمان ہوگیااور اس کے بارے میں فیصلہ جس نےاسلام کی حالت میں جرم کیا پھر مشر کوں سے مل گیا اور پھر امان لے لی | 169 |
رسو ل اللہﷺ کے اس شخص کے بارے میں فیصلہ جوظہارمیں کفارہ ادارکرنےوالے سے پہلے اپنی بیوی سے تعلق قائم کرے | 170 |
چوری کاالزام لگانے والے شخص کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 171 |
رسو ل اللہ ﷺ کا سواری پر آگےاور پیچھے بیٹھنے والےکی ذمہ داری کے بارے میں فیصلہ | 171 |
رسو ل اللہﷺکامقروض کو قید میں رکھنے کے بارے میں فیصلہ | 172 |
جھگڑے کے فریقن میں سے اگر ایک وعدے کے باوجود جاضر نہ ہوتو اس کے بارے میں رسول اللہﷺ کا فیصلہ | 173 |
رسو ل اللہ ﷺکا اس چوری کے بارے میں فیصلہ جس میں ہاتھ نہیں کاٹے جاتے | 173 |
رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ اگر کو ئی مسلمان یا ذمی آپﷺ کو گالی دے تو اس کاخون رائگاں جائے گا | 176 |
کتاب الجہاد | |
پہلا باب : قتال کے بارے میں | 183 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ لڑائی سے پہلے کفار کو اسلام کی دعوت دینا واجب ہے | 184 |
رسو ل اللہ ﷺ کا مثلہ کرنے سے روکنے کے بارے میں فیصلہ | 185 |
بوڑھے کو قتل نہ کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 186 |
مصبیت کے لیے لڑنے والے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 187 |
ذمیوں کے دفاع کرنے اور مشرکو ں کا دفاع نہ کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 188 |
رسو ل اللہ ﷺکا عورتوں کے قتل سے منع کرنے کے بارے میں فیصلہ | 189 |
جوذمی مسلمانوں کے ساتھ مل کرلڑائی کرتے ہیں ،انہیں مال غنیمت میں حصہ دینے یانہ دینے کے بارےمیں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 190 |
اس کافر کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ جومسلمان سے آگے بڑھ جائے | 191 |
بنوقریظہ کے بارے میں سعد بن معاذ کو حکم بنانے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 193 |
لڑائی کے ضروری آداب کے بارےمیں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 197 |
دوسراباب:غنیمتوں کے بارے میں | 200 |
غنیمتوںمیں فاتحین کے حصہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 201 |
جنگ والی زمین سے ملنے والی کھانے کی چیز کے جائز ہونے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 202 |
انفال کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 203 |
جنگ میں مقتول کامال اسے قتل کرنے والے کو دینے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 205 |
غلام کو غنیمت میں سے حصہ نہ دینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 207 |
مال غنیمت میں تقسیم کے وقت غیر حاضرشخص حصہ کے بارےمیں رسول اللہ ﷺکافیصلہ | 209 |
مقتو ل کامال اسے قتل کرنے والے کو دینے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ او رکیا اس مال میں سے بیت المال کاپانچواں حصہ نکالاجائے گا؟ | 210 |
مشرکوں کا جو آدمی قتل کیا گیا او رپہلی غنیمت حاصل کی گئی او رکے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہہ | 215 |
تیسرا باب: ما ل فئی [یعنی دشمن سے مقابلہ کے کیے بغیر حاصل شد ہ مال ] کے بارے میں | 218 |
بغیر لڑائی کے حاصل ہونے والے مال سے دیہاتیوں کے حصے کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کا فیصلہ | 219 |
قبیلہ بنونظیر کے مالو ں کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 219 |
انصار کے لیے خیبر کی جاگیروں کے متعلق رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 220 |
بنونظیر کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 221 |
خیبر کے مال میں سےقریبی رشتہ دار وں جوکہ بنو ہاشم اور بنو مطلب ہیں کے حصو ں کی تقسیم کے بارے میں رسول اللہﷺ کافیصلہ | 223 |
سونے کے اس ٹکڑے کی تقسیم کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جسے علی بن ابی طالب نے یمن سے بھیجا تھا | 224 |
بحرین کے مال کی تقسیم کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 225 |
اللہ تعالی جوما ل اپنے رسو ل اللہ ﷺ کو بغیر لڑائی کے عطا کرے اس کی مر ضی سے تقسیم کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 225 |
چوتھا باب: عہد پیمان باندھے :امان دینے اور جزیہ لینے کے بارے میں | 231 |
عہد توڑنے والے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 232 |
مشر کین سے مال پر صلح کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 233 |
خمس سےپہلے ما ل غنیمت میں سے اپنے لیے کچھ خاص بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 235 |
ایپھیوں کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ انہیں قتل نہیں کیا جائے گا | 236 |
کافروں سے کیا گیا معاہدہ پورا کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ او راس بارے میں قرآن نازل ہواہے(اس کابیان) | 238 |
جزیہ کے بارے میں اللہ تعالی کے حکم کے مطابق اس کی مقدار کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کن لوگوں سے جزیہ قبو ل کیا جائے گا او رکن صرف اسلام ہی قبول کیا جائے گا؟ | 240 |
جزیہ لے کرصلح کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 242 |
کسی کو امان دینے خصوصات عورت کو امان دینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 244 |
فتح مکہ کےد ن امان دینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 248 |
صلح حدبیہ کے بار ے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 259 |
پانچواں باب:متفرقات کے بارے میں | 271 |
مشرکین کے تحائف قبو ل کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 272 |
دو خلیفو ں کی بیعت لی جائے تو اس بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 272 |
جو آدمی اجرت لے کر جہاد کرے اس کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 273 |
تقسیم سے پہلے مال کا مالک مسلمان ہوجائے تو وہ مال اسے لوٹا دینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 274 |
عورت اگر کسی کافر کو قتل کردے تو اس ک حصے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 276 |
قیدی کے بدلے کو آزاد کرنے او راس پر غلامی جار ی رکھنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ اگرچہ وہ بعد میں مسلمان ہی کیوں نہ ہو جائے | 277 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس تحفے کے بارے میں فیصلہ جو کو ئی معاہد ہ کافر آپﷺ کی طرف بھیجے | 279 |
مشرکو ں کے جوغلام مسلمانوں سے مل کر اسلام قبول کرلیں ان کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 284 |
مسلمانو ں کے اس مال کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جس پر مشرک قبضہ کرلی؍،اور پھر مسلماتن مشرکو ں پر غالب آگئےاور مشرک ہی مسلمان ہوگئے | 285 |
قیدیوں کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کافیصلہ اور اس قیدی کاتذکرہ جسے نبی کریم ﷺنے اپنے ہاتھ سے قتل کیا اور وہ غلطی ہوکیا | 287 |
جاسو س کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 291 |
کتاب النکاح | |
پہلاباب : حق مہر کے بارے میں | 295 |
عورت کے خلو ت میں لے جانے اور اسے بے پردہ دیکھنے والے پر حق مہر واجب ہوجانے کے بارےمیں رسو ل اللہ ﷺکافیصلہ | 296 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس بارے میں فیصلہ کہ حق مہر کا مستحق کو ن ہوگا | 296 |
ہم بستر ی سے پہلے ہی خاوند کی مو ت کی وجہ سے نکاح تقویض کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 297 |
جوتے کے جوڑے کے بدلے نکاح کرنے والے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 299 |
اس آدمی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جس نے عورت کے ساتھ نکاح کیاتو وہ حاملہ نکلی | 300 |
حق مہر اور اس کی کم ازکم مقدار کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 300 |
دوسرے باب:صحت نکا ح کی شرائط ،خاوند اور بیو ی کے فرائض کے بارے میں | 305 |
نکاح کی شرائط کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 306 |
کسی اور کے جماع سے حاملہ عورت کے ساتھ جماع کرنے کی حرمت کے بارےمیں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 306 |
حاملہ کی عدت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 308 |
مالک اپنے غلام اور لونڈی کانکاح کردے توپھر ان کےدرمیان علیحد گی نہ کرانے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 309 |
خاوند کے غائب ہونے کی صورت میں بیوی کانان ونفقہ خاوند ک ذمے ہونے کے بارےمیں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 310 |
خاوند اور بیوی ہردوکے لیے گھر کی خدمت کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 311 |
تیسراباب:بیویوں کی تعداد،ان کی باری باندھے اور بچے کی پرورش کرنے کے بارے میں | 313 |
بیویوں کے درمیان باری باندھے اورانصاف کرنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 314 |
اس آدمی کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ جس نے اپنی پہلی بیوی پر نئی شادی کرلی ہو | 315 |
اس آدمی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جومسلمان ہوجاجائے او راس کے پاس چار سے زائد بیو یا ں ہوں | 317 |
رسو ل اللہ ﷺ کاحضرت فاطمہؓ کے ہوتے ہوئے حضرت علی کے دوسرانکاح کرنے کی ممانعت کے بارے میں فیصلہ | 318 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس بات میں فیصلہ کہ بچی کی پرورش کی حقدارماں ہوہے نہ کہ چچا | 319 |
چوتھاباب:حرام اور باطل نکاحوں کے بارے میں | 331 |
نکاح میں گواہوں کے بارےمیں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 332 |
رسو ل اللہ ﷺ کا نکاح متعہ کے بارے میں فیصلہ | 332 |
آزاد عورت کے نکاح میں ہوتے ہوئے لونڈی کو نکاح میں لانے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 334 |
اس غلام کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کا فیصلہ جواپنے آقا کی جازت کے بغیر نکاح کرلیتاہے | 335 |
عورت کامحر م کے بغیر سفرکرنے کی حرمت اور بیوی کانکاح میں ہوتے ہوئے اس کی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ نکاح کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 336 |
یتیم لڑکی کے نکاح کے لیے اس سے مشورہ طلب کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 337 |
خاوند دیدہ عورت کے بارےمیں رسو ل اللہﷺ کا فیصلہ جس کی شادی اس کاباپ اس کی رضامندی کے بغیر کردے | 339 |
رسو ل اللہ ﷺ کا وٹہ سٹہ کے نکاح کے بارے میں فیصلہ | 333 |
رسو ل اللہ ﷺ کا حلالہ کے نکاح کے باطل ہونے کے بارے میں فیصلہ | 332 |
محرم کے نکاح کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 333 |
ایک عورت کانکاح جب دوولی کریں تو اس کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 334 |
شادی کے بعد بھی مشرکہ کے پاکدامن نہ ہونے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 335 |
نبی ﷺ کافیصلہ اس مجوسی کے بارے میں جو مسلمان ہوجاتاہے او راس عورت کے بارے میں جو اپنے خاوند سے پہلے مسلمان ہوجائے پھر اس کاخاوند بھی مسلمان ہوجائے | 335 |
پانچواں باب: رضاعت کے بارے میں | 337 |
حرام کرنے والی رضاعت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 338 |
رسو ل اللہ ﷺ کارضاعت کے بارے میں فیصلہ اور یہ کہ رضاعت کااعتبار اس وقت ہوگا جب بچہ بھوک سے دودھ پیے | 339 |
رسو ل اللہ ﷺ کا صرف ایک عورت کی گواہی پر رضاعت کے بارے میں فیصلہ | 340 |
نبی ﷺ کا عائشہ ؓ اور ان کےرضاعی چچاکے بارے میں فیصلہ | 342 |
رسو ل اللہ ﷺ کارضاعی بھتیجی کے بارے میں فیصلہ | 343 |
چھٹاباب : متفرق مسائل کے بارے میں | 345 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے مرض میں شادی کرلی | 346 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ اس بارے میں کہ نکاح اور طلاف میں ہنسی مذاق اور غیر سنجیدہ رویے کو بھی حقیقت ہی سمجھا جائے گا | 346 |
رسول اللہ ﷺ کا اس شخص کے بارے میں فیصلہ جوکسی عورت سے نکاح کرے پھر ہمبستر ی کرنے سے پہلے اسے طلاق دےدے کیاوہ اس عورت کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرسکتاہے یا نہیں | 347 |
زنا وغیر ہ کے ساتھ سسرالی رشتہ مصاہرت کی حرمت ثابت نہ ہونے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 348 |
نکاح میں برابر ی کے متعبر ہونے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 348 |
رسو ل اللہ ﷺ کااس بات کے بارے میں فیصلہ کہ جس عورت کاخاوند فوت ہوجائے وہ اپنی عدت وہیں گزارنے کی جہاں اسے وفات کی خبر پہنچی ہے | 350 |
اس مطلقہ عورت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جواپنے خاوندکی طرف لوٹنا چاہتی ہو | 351 |
خصی ہونے اور دنیا سے کٹ کررہنے کی ممانعت کے بارے نبی ﷺ کا فیصلہ | 352 |
حمل سے ناامید عورت کی عدت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 354 |
کتاب الطلاق | |
پہلا باب: طلاق کی اقسام اور اس کے احکام کے بارے میں | 356 |
رسو ل اللہ ﷺ کا عام طلا ق اور حائضہ عورت کی طلاق کے بارے میں فصلہ | 357 |
اور غصے کی حالت میں طلاق واقع نہ ہونے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 359 |
کم عقل کی طلاق کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 360 |
بیوی کی طلاق دینے کے ضمن میں بیٹے کے لیے باپ کی اطاعت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 360 |
ایسے میا ں بیوی جواپنے دوسرے ساتھی میں پھلہر ی ،کو ڑھ یا جنون پاتاہے یا خاوند نامرد ہو ان کے بارے میں اور مطلقہ کے لیے حق مہر کے ثبوت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 362 |
رسو ل اللہ ﷺ کااس غلام کے بارے میں فیصلہ جواپنی بیوی کو دوطلاقیں دیتاہےپھر دونوں آزاد کردیے جاتے ہیں تو آیا اس کی بیوی دوسرے مرد سے شادی اور ہمبستر ی کے بغیر اس کے قابل ہوسکے گی؟ | 362 |
رسو ل اللہ ﷺ کا لونڈی کے ساتھ ہمبستر ی سے ممانعت کافیصلہ جب کوئی آدمی اسے دوطلاقیں دینے کے بعد خرید لے | 363 |
اس عورت کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کا فیصلہ جو اپنے خاوند سے طلاق پر ایک عادل گواہ پیش کرتی ہے اور خاوند انکاری ہے | 364 |
معتعہ الطلاق یعنی طلاق کے بعد عورت کپڑے دینے کے بارےمیں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 364 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس آدمی کے لیے اپنی مطلقہ بیوی کے ساتھ رجوع کا فیصلہ جس نے غلط طریقے سے طلاق دی ہو۔ | 365 |
دوسرا باب: خلع کے بارے میں | 367 |
رسو ل اللہ ﷺ کاخلع کے بارے میں فیصلہ | 368 |
خلع یا فتہ عورت کے عدت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 369 |
تیسرا باب:لعان کے بارے میں | 371 |
جب خاوند اپنی بیو ی پر بد کاری الزام لگائے اور وہ انکار کرتی ہوتو ان کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا لعان کافیصلہ | 372 |
نبی ﷺ کا لعان کے بارے میں فیصلہ اور بچے کو ماں کے سپرد کرنا | 373 |
رسو ل اللہ ﷺ چار قسم کے لوگوں ک مابین لعان کے عدم جواز کا فیصلہ | 369 |
اس آدمی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ جس نے یہ دعوی کیا اس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پایاہے | 374 |
چوتھا باب: عدت کے بارے میں | 378 |
رسو ل اللہ ﷺ کا مطلقہ کے نان ونفقہ عدت اور رہائش کے بارے میں فیصلہ | 379 |
عدت والی عورت کے لیے اپنے ضرور ی کام کے لیے دن کے وقت باہر نکلنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 381 |
رسو ل اللہ ﷺ کا ولادت کے بعد مطلقہ کی علیحدگی کے بارے میں فیصلہ | 382 |
رسو ل اللہ ﷺ کا عدت والی عورت کے سوگ کے بارے میں فیصلہ | 383 |
پانچواں باب: بیو ی کو طلاق کا اختیا ردینے کے بارے میں | 385 |
بیوی کو طلاق اختیا ردینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ وہ طلاق نہیں ہے | 386 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس لونڈی کے بارے میں فیصلہ جو کسی خاوند کی زوجیت کی حالت میں آزاد کردی جائے | 388 |
چھٹاباب: ظہار(یعنی اپنی بیو ی کو ماں یا بہن کی طرح کہنے )او رتحریم (یعنی اللہ کی حلال کردہ چیز وں کو اپنے اوپر حرام کرنے )کے بارے میں | 391 |
رسو ل اللہ ﷺ کا ظہا رکے بارے میں فیصلہ اور جو حکم اللہ تعالی نے اس بارے میں نازل کیا اس کابیان | 392 |
رسو ل اللہ ﷺ کا ظہار کے کفارہ کے بارے میں فیصلہ | 393 |
رسول اللہﷺ کا اس بات کے بارے میں فیصلہ کہ ظہا رکا کفار ہ ایک ہی ہے | 395 |
ظہا ر کے فیصلے کی طرح رسول اللہ کا اس آدمی کے بارے میں فیصلہ جس نےرمضان میں د ن کے وقت اپنی بیو ی کے ساتھ ہم بستر ی کرلی | 396 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس شخص کے بار ے میں فیصلہ جو اللہ تعالی کی حلال کردہ چیز اپنے اوپر حرام کرلے | 397 |
ساتواں باب: متفرق مسائل کے بارے میں | 400 |
باپ جب مسلمان ہوتو بچے کو باپ کی تحویل میں دینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 401 |
رسو ل اللہ ﷺ کا طلاق کی بجائے صلح کے بارے میں فیصلہ | 402 |
نبی ﷺ کا غلام کو طلاف کااختیا ردینے کے بارے میں فیصلہ | 403 |
جب خاوند اپنی بیو ی کوخرچہ دینے سے عاجز آجائے تو رسو ل اللہ ﷺ کا عورت کو اسے چھوڑنے کا اختیا ردینے کے بارے میں فیصلہ | 404 |
نبی ﷺ کا نسب نامہ کو مر د کے ساتھ جوڑنے کافیصلہ جب اس کے بیٹے کا رنگ اس کے رنگ کے خلاف ہو | 405 |
رسو ل اللہ ﷺ کا گم شدہ آدمی کی بیو ی کے بارے میں فیصلہ | 406 |
پر ورش کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کے فیصلہ اور یہ کہ ماں بچے کی پرورش کی باپ سے زیا دہ حق دار ہۃے اور یہ کہ خالہ ماں کے مرتبہ میں ہے | 407 |
کبا ب الاقضیتہ | |
پہلا باب : قاضی سے متعلقہ امو ر کے بارے میں | 410 |
حق سے لاعلم او رڈٹ نہ سکنے والے کو قضا کے شعبے سے دور رکھنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 411 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ اس شخص کو قضا کا منصب سو نپنا نا جائز ہے | 411 |
قضا کا منصب قبول کرنے پر تر غیب دینے کے بارے میں ر سو ل اللہﷺ کا فیصلہ | 412 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ قاضی کے لیے غصے کی حالت میں فیصلہ کرنا ناجائز ہے | 413 |
رسو ل ا للہ ﷺ کا فیصلہ کہ قاضی کے لئے تحفہ لینا حرام ہے | 414 |
حاکم حق بات معلو م کرنے کے لےفیصلے کے خلاف کو ئی فرض بات کر سکتا ہے | 414 |
گائے کے مالک پر حضرت علی ؓ کے ناوا نۃڈالنے کے فیصلے پر نبی کریم کی تائید | 415 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اپنے علم ک بنا پر فیصلہ | 416 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ عورت کو حاکم بنانا او راسے مسلمانوں کا معاملہ سو نپنا نا جائز ہے | 417 |
ظاہری دلائل کے ساتھ حقوق دینے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 418 |
قاضی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ اگر وہ کتا ب وسنت میں کسی جھگڑے کا فیصلہ نہیں پاتا تووہ کتاب وسنت کے مو افق اپنی رائے سے اجتہاد کرسکتاہے | 419 |
دوسر اباب: گواہیوں اور دلائل کے بارے میں | 421 |
جھوٹی گواہی سے روکنے کے بارے میں رسول اللہﷺ کافیصلہ | 422 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ کہ باپ کے لئے بیٹے کی گواہی قبول نہیں ہوگی | 422 |
رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ دیہاتی کے لئے شہریوں کے خلاف گواہی دینا نا جائز ہے | 423 |
جن کی گواہی قبول نہیں ہوگی ان کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 424 |
اکیلے خزیمہ بن ثابت ؓکی گواہی دوآدمیوں کی گواہی کے برابر قبول کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 425 |
جن معاملات سے آدمی باخبر نہیں ہیں ان میں عورتوں کی گواہی قبول کرنے کے بارے میں ر سو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 426 |
نکاح میں ایک آدمی اور دوعورتوں کی گواہی کے جواز کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺکافیصلہ | 427 |
ایسے گواہ کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ جو مطالبے سے پہلے ہی گواہی پیش کردے | 428 |
ایسے آدمی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جوعورت کو صرف چھوتاہے اور جماع تک نہیں پہنچتا اور اس کے بارے میں اللہ ے نازل کردہ حکم کابیان | 428 |
دو ایسے دعوی کرنے والوں کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ جن میں سے ہرکوئی دلیل پیش کرے | 429 |
دوایسے دعوی کرنے والوں کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جن کے پاس دلیل نہ ہو | 430 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ دلیل کی عدم موجودگی میں مدعا علیہ پر قسم ہوگی | 432 |
جس شخص کا کسی چیز پر قبضہ ہواس کے بار ے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 434 |
تیسراباب: جھگڑوں کے حل کے بار ےمیں | 435 |
فیصلہ کرنے والے کے فیصلہ پر رسو ل اللہ ﷺ کی رضامندی | 436 |
مسلمانوں کے درمیان صلح کروانے او ران کے درمیان نرمی برتنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 437 |
جوکسی کا پیالہ توڑ دے اس کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 439 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اس شکار ےکے بارے میں فیصلے جسے کو ئی تیر مارے لیکن کو ئی اور اسے لے لے | 440 |
جوکسی کی زمین میں عمارت بنا ئے اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 441 |
کھیتی باڑی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ | 441 |
مساقات یعنی سراب کرنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 444 |
پانی کی تقسیم کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ | 445 |
بنجر زمین کو آباد کرنے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 446 |
طبیب کے تاوان کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 448 |
کھجور کے درخت کے احاطہ کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 448 |
راستے کی مقدار کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 450 |
جھونپڑی کے معاملہ کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 450 |
باپ کے ذمہ بیٹے کے قرض کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 451 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ کہ کسی کو دوسر ے کے گناہ کے بدلے نہیں پکڑا جائے گا | 451 |
اس شخص کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جو اپنی بیو ی کو تھپڑ ماے او راس بارےمیں اللہ اللہ نازل کردہ حکم کابیان | 453 |
ان لوگوں کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جنہوں نے آپ ﷺ کی موجودگی میں تقدیر میں جھگڑاکیا اور اس بارے میں اللہ کے نازل کردہ حکم کابیان | 454 |
چوتھا باب : قسموں اورمعاہدوں کے بارے میں | 456 |
قسم کھانے والے کی قسم کی کیفیت کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 457 |
جاہلیت کی قسم اور حلف کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 459 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ کہ معاہدے توڑنا حرام ہے | 459 |
اہل کتاب کو اپنے علاقوں میں مسلمانوں کے بچوں کو عیسائی بیانے سے روکنے کے بارےمیں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 460 |
جس نے اپنے غلام کو مارا اس کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 461 |
پانچواں باب: متفرقات کے با رے میں | 462 |
تھوڑی مقدار میں گر ی پڑی چیز کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 463 |
گری پڑی چیز کے اعلان کی مدت کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ اور اگر اس چیز ضائع ہونے کے بعد اس کامالک آجائے تو کیا اس کاتاوان دیا جائے گا | 464 |
رسول اللہ ﷺ کافیصلہ کہ عورت کے لیے اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر کسی کو صدقہ یا تحفہ دینا حرام ہے | 465 |
ایسے مو یشی جوکسی کی فصل خراب کردیں ان کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 466 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ کہ مالک کی اجازت کے بغیر مویشی کادودھ نکالنا منع ہے | 467 |
ایسے شخص کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ جوفوت ہوجائے اس کے ذمہ قرض ہو او راس نے کچھ وقت کےبعد کسی سے قرض لینا ہو۔ | 468 |
رسو ل اللہﷺ کافیصلہ کہ اگر مکاتب غلام اپنی کی رقم ادارکرنے سے عاجزآجائے تو اس کی مکاتب کامعاہدہ لوٹا دیا جائے گا | 469 |
اس سوار ی کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جسے اس کے مالک چھوڑدیں اور کو ئی دوسرا پکڑ اسے کھلائے پلائے تو وع اسی کی ہوگی | 470 |
ایسی آگ کے بار ے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ جسے آدمی اپنی ملکیتی زمین میں جاتاہے پھر اسے ہوااڑکرلے جائے او روہ کسی عمارت یا سامان وغیر ہ کو جلا دے | 471 |
رسو ل اللہﷺ کافیصلہ کہ قریبی رشتہ داروں پرخرچ کرنا واجب ہے | 471 |
غلام جب بھاگ جائے تو اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 473 |
فقیر او راتو نگر ے کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ اور اس بارے میں اللہ کے نازل کردہ حکم کا بیان | 474 |
اہل کتاب کی دین ابراہیم سےبیزاری کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 474 |
یہودہ نصاری کے بارے میں رسو ل اللہﷺکا اس وقت فیصلہ جب وہ آپ ﷺکو آپ دین کے بارے میں فتنے میں ڈالنے کے لیے آئے او راس بارے میں اللہ تعالی نازل کردہ بیان | 475 |
کتاب الہبہ والوصایا | |
پہلاباب: ہبہ وقف او رعمر ی کے بارے میں | 477 |
رسول اللہ ﷺ کے فیصلہ ک صدقہ میں رجوع حرام ہے | 478 |
ہبہ کے بارے میں رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 479 |
رسول اللہ ﷺ کاتحائف واپس کرنے کے بارے میں فیصلہ | 481 |
رسو ل اللہ ﷺ کا وقف کرنے کے بارے میں فیصلہ | 482 |
رسو ل اللہ ﷺ کا عمر یٰ تاعمر وقف کے بارے میت فیصلہ | 485 |
دوسر ا باب: گر ی پڑی چیز ،امانت رکھی ہوئی چیز او رادھاری چیز کے بارے میں | 487 |
گری پڑ ی چیز کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 488 |
رسو ل اللہﷺ کا امانتوں کے بارے میں فیصلہ | 491 |
ایسی ادھاری ہوئی چیز کی ضمانت کے بارے میں جو غائب ہوجائے ،رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 492 |
تیسراباب : وصیت کی شرائط کے بارے میں | 795 |
رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ کہ قرض وصیت سے پہلے ہے | 496 |
رسو ل اللہ ﷺ کا فیصلہ کہ کافر کی وصیت کو پورا کرنا ضرور ی نہیں | 497 |
رسو ل اللہ ﷺ کا ایسے مسلمان کی وصیت کے بارے میں فیصلہ جس پر عیس |