الملک الظاہر بیبرس بند قداری

الملک الظاہر بیبرس بند قداری

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 296

 

ساتویں صدی ہجری ( تیرہویں صدی عیسوی) کے عین وسط میں ،جب بغداد کی عباسی خلافت کا انحطاط انتہاء کو پہنچ چکا تھا،قاہرہ کی فاطمی خلافت دم توڑ چکی تھی،سلجوقی،زنگی اور ایوبی حکمران اپنی طاقت باہمی چپقلشوں میں ختم کر چکے تھے ،یوسف صدیق اور فراعنہ کی سر زمین مصر میں چشم فلک نے ایک عجیب نظارہ دیکھا ،تاتار گردی میں غلام بنا کر اہل مصر کے ہاتھ فروخت کئے گئے کوہ قاف کے سفید باشندے مصر کے تاج وتخت کے مالک بن گئے۔اور پھر پونے تین سو سال تک بحر وبر پر اس شان سے حکمرانی کی کہ مشہور مستشرق پروفیسر فلپ کے بیان کے مطابق مشرق ومغرب کا کوئی حکمران ان کی برابری کا دم نہیں بھر سکتا تھا۔الملک الظاہر سلطان رکن الدین بیبرس انہی غریب الدیار غلاموں کی جماعت کا ایک فرد تھا،جو دمشق کی منڈی میں ایک حقیر رقم پر فروخت ہوااور پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور بخت کی یاوری کی بدولت مصر کے تاج وتخت اور خزانوں کا مالک بن گیا۔سلطان بیبرس کہنے کو تو اپنے سلسلہ ممالیک بحری کا چوتھا حکمران تھا ،لیکن حقیقت میں وہ پہلا مملوک فرمان روا تھا جس نے مملوک سلطنت کی بنیادیں استوار کیں اور اس کو ایک ایسی عالمی طاقت بنا دیا کہ اس کا نام سن کر دشمنان اسلام کے جسموں پر لرزہ طاری ہو جایا کرتا تھا۔ زیر تبصرہ کتاب ” الملک الظاہر بیبرس بند قداری ” محترم طالب ہاشمی صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے الملک الظاہر سلطان رکن الدین بیبرس اور اس کی قائم کردہ سلطنت کے حالات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔تاریخ کے طالب علموں کے لئے یہ ایک شاندار کتاب ہے ،جس کا انہیں ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب
دیباچہ
ممالیک مصر کے پیشرو 33
خلافت عباسیہ – عہد بہ عہد 35
سلجوتی 36
حروب صلیبیہ کاآغاز 36
مسلمانوں کی بے بسی 37
عماد الدین زنگی 37
نور الدین زنگی 38
صلا ح الدین ایوبی  39
فتح بیت المقدس 41
تیسری صلیبی جنگ 41
صلاح الدین کے جانشین 43
خانہ جنگی 43
الملک العادل 44
پانچویں صلیبی جنگ 44
چھٹی صلیبی جنگ 45
الملک الکامل 45
مملوکوں کے عروج کا آغاز 47
معرکہ منصورہ 49
منصورہ کا مرد میدان 50
توران شاہ کی آمد 50
صلیبیوں کی عبرت ناک شکست 51
ملکہ شجرۃ الدر 53
اسی دن کی بادشاہت 55
الملک المعز 60
الملک المنصور نور الدین 61
سقوط بغداد 67
شیخ سعدی کا مرثیہ بغداد 70
تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ 75
مصر بیدار ہوتا ہے 76
ملک مظفر سیف الدین 77
ہلاگو کاخط مملوک فرمانروا کے نام 81
جہاد کی تیاری 83
معرکہ عین جالوت 85
شام سےتارتاریوں کامکمل انخلاء 89
بیبرس لخت حکومت پر 91
ملک مظفر کا قتل 93
بیبرس کی تخت نشینی 94
لقب 95
ابتدائی زندگی 96
ترقی کے زینے پر 98
حکومت کا ابتدائی دور 99
خلافت عباسیہ کا احیاء 101
احیاء خلافت کا کا پس منظر 103
احیائے خلافت 106
المستنصر باللہ کی گمشدگی 108
ابوالعباس احمد 109
مصر کا دوسرا عباسی خلیفہ 111
خارجہ حکمت عملی 113
تین عالمی طاقتیں 115
بین الاقوامی سیاست کا نقشہ 119
برکہ خاں کی بروقت امداد 126
سلطان بیبرس اور عیسائی دنیا 129
صلیبیوں سے معرکہ آرائیاں 133
الکرک کی تسخیر 136
فتح قیساریہ 137
صفد کی تسخیر 139
انظاکیہ کی فتح الفتوح 143
قبرص پر چڑھائی 149
شہزادہ ایڈورڈکی صلیبی مہم 150
حصن الاکراء کی فتح 151
القرین کی تسخیر 152
آخری تین سال 159
فتح نوبہ 161
معرکہ ابلستین 126
سفر آخرت 164
الملک السعید برکہ خاں 169
شرف الدین سنجر کی بغاوت 171
تاتاریوں کا حملہ 172
ایلخانی سفارت 173
فتح طرابلس الشام 177
وفات 178
فتح عکہ 179
ارض مقدس سے صلیبیوں کا انخلاء 179
شکل و شباہت 183
شوق جہاد 183
شجاعت 184
سخت کوشی 186
دینداری 187
جودو سخا 188
مختلف زبانوں پر عبور 191
معدلت گستری 196
بیداری مغزی 193
عسکری قابلیت 198
نظم مملکت 207
نظام حکومت 209
حکومت کی ہیئت ترقیبی 210
وزیر الصحبۃ 212
استاد وار 212
امیر جاندار 212
امیر مجلس 213

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like