اللؤلؤ والمرجان – جلد2
اللؤلؤ والمرجان – جلد2
مصنف : محمد فواد عبد الباقی
صفحات: 501
قرآن حکیم کے بعد شریعت اسلامیہ کابڑاماخذ احادیث رسول ہیں ۔صحابہ وتابعین اور ائمہ محدثین سے جیسے قرآن مقدس کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا ایسے احادیث نبویہ کو اپنے منور سینوں میں جگہ دی اور تعلیم و تدریس اور تحریر وتالیف کے ذریعے اس قدر مامون و محفوظ کیا کہ قیامت تک کےلیے آنے والے مسلمانوں کےلیے احادیث رسول تک انکی رسائی کو ممکن و آسان بنادیا ،جو امت پر محدثین کا بہت بڑا احسان ہے۔یہ محدثین اور علماسلف کی محنتوں اور کوششوں کا ثمرہ ہے کہ دین حنیف اصل شکل میں ہمارے پاس موجود ہےاور دینی مسائل کی تلاش میں ہمیں کو ئی دشواری نہیں-صحیح بخاری و صحیح مسلم احادیث کی دواہم کی کتب ہے ،جن کی صحت پر تمام امت کا اجماع ہے اور وہ احادیث مزید اہم اور صحت کے اعتبار سے اعلیٰ ہے ،جن پر بخاری ومسلم کا اتفاق ہے۔زیرنظر کتاب بخاری و مسلم کی متفق روایات کا مجموعہ ہے ،جن کی صحت مسلمہ اور مسائل قطعی ہیں ۔لہٰذاقارئین اس سے کسی قسم کے شکوک وشبہات کے بغیر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں
عناوین | صفحہ نمبر | |
مساقات کے مسائل | 30 | |
میراث کے احکام ومسائل | 47 | |
ہبہ اور صدقہ کے مسائل | 49 | |
وصیت کے مسائل | 52 | |
نذر کے مسائل | 57 | |
قسموں کے مسائل | 59 | |
قسامہ کے مسائل | 69 | |
حدود کے مسائل | 77 | |
احکام اور فیصلوں کے مسائل | 85 | |
گری پڑی چیز ملنے کے مسائل | 91 | |
جہاد کے مسائل | 93 | |
امارات کے بیان میں | 140 | |
شکار اور ذبح کے مسائل اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت حلال ہے | 167 | |
قربانی کے احکام ومسائل | 177 | |
پینے کی اشیاء بیان | 183 | |
کتاب لباس اور زینت کے بیان میں | 206 | |
آداب کا بیان | 224 | |
سلام کے مسائل | 231 | |
الفاظ ادب وغیرہ کا بیان | 254 | |
کتاب الشعر | 256 | |
خوابوں کا بیان | 258 | |
فضائل ومناقب کا بیان | 266 | |
صحابہ کرام ؓ کے فضائل | 300 | |
نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل | 362 | |
تقدیر کے مسائل | 380 | |
کتاب العلم | 385 | |
ذکر الہی، دعا، توبہ اور استغفار کے مسائل | 388 | |
توبہ کرنے کا بیان | 404 | |
منافقوں کے اوصاف اور ان کے متعلق احکامات | 435 | |
جنت، اور اہل جنت کی نعمتیں اور اہل جنت کے اوصاف | 450 | |
فتنوں اور قیامت کی نشانیوں کا بیان | 464 | |
دنیاسے نفرت دلانے اور دل کو نرم کرنے والی احادیث کا بیان | 479 | |
قرآن کریم کی چند آیتوں کی تفسیر | 498 |