اللمحات جلد 4
اللمحات جلد 4
مصنف : رئیس احمد ندوی
صفحات: 412
مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 3 | |
خطبہ وتمہید | 5 | |
امام مالک بن مفول بجلی کوفی | 7 | |
امام داؤد بن نصر طائی | 10 | |
امام داؤد طائی کا زمانہ خانہ نشینی | 14 | |
امام مندل بن علی عنزی کوفی | 18 | |
امام نصر بن عبدالکریم بلخی | 23 | |
امام عمر بن میمون رماخ بلخی | 26 | |
امام حبان بن علی عنزمی | 27 | |
امام ابوعصمہ نوح بن ابی مریم جامع | 28 | |
امام زہیر بن معاویہ | 33 | |
امام قاسم بن معن بن عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود | 36 | |
امام حماد بن الامام اعظم | 39 | |
امام ہیاج بن بسطام تیمی برجمی | 44 | |
امام ابویوسف | 54 | |
امام ابویوسف کا فقہی مذہب | 94 | |
امام ابویوسف مجتہد مطلق تھے | 120 | |
درسگاہ ابی حنیفہ میں ابویوسف کی صورت تعلیم | 158 | |
بے نظیر حافظہ | 166 | |
امام ابویوسف کا تعلیمی وتدریسی شغف | 178 | |
امام ابویوسف کے تلامذہ | 188 | |
بشر مریسی کا تعارف | 192 | |
امام نسائی کی توثیق ابی یوسف | 204 | |
مولفات ابی یوسف | 210 | |
کتاب المخارج والحیل | 243 | |
کتاب الرد علی مالک بن انس | 245 | |
وفات ابی یوسف | 282 | |
امام ابو محمد نوح بن دراج | 285 | |
امام فضل بن موسیٰ سینائی | 341 | |
امام ہشام بن یوسف | 359 | |
امام حماد بن دلیل قاضی مدائن | 386 |