الکلام المفید فی اجراء التجوید

الکلام المفید فی اجراء التجوید

 

مصنف : قاری محمد شریف نوراللہ

 

صفحات: 114

 

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم ِتجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور فن تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہےعلم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں    جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔حتیٰ کہ اب  تجویدی  مصاحف    نے  قرآن مجید کو تجوید سے پڑھنا مزید آسان کردیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ الکلام المفید فی  اجراء  التجوید‘‘ معروف شیخ القراء  قاری محمد شریف ﷫ (بانی مدرسہ دار القرآن ،لاہور) کی مرتب شدہ ہے۔موصوف نے اس کتاب  میں جمال القرآن ، معلم التجوید،فوائد مکیہ،اور مقدمہ الجزریہ کےمسائل کو  طلباء کےلیے  سہل اور مفید انداز میں پیش کردیا ہے ۔تاکہ طلباء  عملی مشق کےساتھ ساتھ ان کتابوں میں پڑھےہوئے مسائل کے علمی  اجراءمیں بھی ماہر بن جائیں اور انہیں اس فن میں صحیح معنیٰ میں  بصیرت حاصل ہوجائے ۔یہ کتاب روایت ِ حفص کے اساتذہ وطلبا کے لیے  ایک انمول اور شاندار تحفہ  ہے۔ قاری  شریف مرحوم اس کتاب کے علاوہ کئی تجوید وقراءت کی کتب کےمصنف ہیں ۔

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like