الفرقان
الفرقان
مصنف : شیخ عمر فاروق
صفحات: 497
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔ اس کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور، دار العلم ،اسلام آباد وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ ’’ الفرقان‘‘ محترم جناب شیخ عمرفاروق کے ہفت روزہ ’’ ایشیا ‘‘ میں درس قرآن کے عنوان سے سلسلہ وار شائع ہونے والے درس کی کتابی صورت ہے ۔موصوف نے اس میں الفاظ کے مادے ، ان کے ماضی ومضارع اور صیغے بڑےاہتمام سے پیش کیے ہیں ۔ نیز پورے مضمون کے پیغام سمجھانے کےلیے انہو ں نے بہت سےقدیم وجدید تفاسیر کامطالعہ کر کے حسب ضرورت ان دروس میں مختلف مفسرین کے اقتباسات بھی دئیے ہیں ۔ ہفت روزہ ’’ ایشیا ‘‘ میں شائع ہونے والے ان دروس قرآن کو قارئین نے بہت پسند کیا ہے توشیخ عمر فاروق صاحب اپنے ان دروس قرآن کو کتابی صورت میں مرتب کیااور مرتب کرتے وقت اسے مفید بنانے کی ہر ممکن سعی اور جستجو کی ہے ، بنیادی عربی گرائمر کے علاوہ فہم قرآن کے سلسلہ میں مفید مضامین کااضافہ بھی کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حمد ونعت | 9 |
سچے اورجھوٹے اولیاء میں تمیز آیات شریفہ سے | 11 |
اولیاء اللہ کےاوصاف احادیث سے | 20 |
والی کےلغوی اوراصلاحی معنی | 32 |
اولیاءاللہ میں سے افضل کون؟ | 34 |
ولایت کےلئے ابتاع رسول ضروری ہے | 26 |
ولی کی تعریف حسن بصری کی زبان سے | 27 |
اطاعت رسول سےکوئی شخص مستثنی نہیں | 31 |
اصحاب صفہ کےمتعلق غلط فہمیاں | 31 |
انصار اہل صفہ میں سے نہیں تھے | 33 |
خاتم النبیین کی رسالت پر یہود ونصاری کاجزوی ایمان | 36 |
ایمان کی شرطیں | 36 |
توسل رسول کی حدود | 39 |
سکندر بن قیلقوس اورذوالقرنین | 40 |
ایمان کےبغیر اجتہاد موجب فلاح نہیں ہوسکتا | 41 |
شیطانی شعبد ے | 41 |
ذکر الہی کی تعریف | 42 |
ایمان کےجسم میں نفاق کےجراثیم | 43 |
اولیاءاللہ کےدوطبقے | 48 |
مقربین | 52 |
مقتصدین | 57 |
انبیاءکی دوقسمیں ۔عبد ورسول اورملک ونبی | 57 |
اولیاءاللہ کےدرجے | 61 |
حقیقت ایمان وکفر | 65 |
ایمان مفصل ومجمل کی تعریف | 67 |
بعض اہل جنت کی بعض پر فضیلت | 68 |
مجنون ولی نہیں ہو سکتا | 73 |
اتباع رسول اللہ ﷺ سے کوئی شخص مستثنی نہیں | 75 |
مجنوں اوراحکام شریعت | 76 |
عارف لوگ مخلوق کےاند ر ہی چھپے رہتے ہیں | 77 |
صوفی کیوجہ تسمیہ | 79 |
اولیاء میں سےافضل کون | 79 |
فضیلت کامعیار تقوی ہے | 80 |
لفظ فقر کی تحقیق | 81 |
جہاد اصغر وجہاد اکبر کی حقیقت | 83 |
معاذ بن انوازنبوی کی باران رحمت | 86 |
ترک غذا ترک ضروریات اوردائمی خاموشی ممنوع ہے | 88 |
اولیا ء اللہ معصوم نہیں ہوسکتے | 90 |
الہام کی صحت کامعیار | 93 |
غلط اجتہاد یاغلط الہام ولایت کامنافی نہیں | 93 |
فضیلت عمر فاروق ؓ | 94 |
صدیق کومحدث پر کیوں ترجیح حاصل ہے | 97 |
انبیاءاوراولیاءمیں فرق | 98 |
مشائخ کےاقوال اورپابندی سنت کتاب وسنت | 103 |
حضرت سلیمان دارانی کاقول | 103 |
حضرت جنید کاقول | 103 |
ابو عثمان ؓنیشاپوری کاقول | 103 |
درویشوں کی اندھی تقلید اروعذاب آخرت | 104 |
درویشوں کی اندھی طریق عیسائیت | 106 |
خوارق عادت اوراولیا ء | 109 |
مجذوب نجاستوں اورکتوں کےساتھی | 110 |
اولیاء الشیطان کی علامات | 112 |
اولیاء الرحمن کی علامات | 113 |
تمام انبیاء کادین واحد ہے | 116 |
شریعت اورمنہاج کافرق اورمراد | 116 |
ہرزمانے کادین اسلام ہے | 117 |
انعام یافتہ لوگ | 121 |
خاتم النبیین اورخاتم الاولیاء | 124 |
انبیاء اولیا سےافضل ہیں | 125 |
خاتم النبیین اورحضرت عیسی کی نبوت کامقابلہ | 125 |
وہ مدعیان اسلام جویہود نصاری سےبدتر ہیں | 127 |
آنحصرت کی ولدیت کی حیثیت | 127 |
فلسفیانہ الحاد مکاشفہ کےرنگ میں | 129 |
عقول عشرہ کی حقیقت | 130 |
نبوت کی فلسفیانہ تشریح | 131 |
اہل فلسفہ کیوں کر گمراہ ہوئے | 133 |
فلسفی صوفی اوراسلامی صوفی | 134 |
مسئلہ شفاعت | 135 |
فرشتے اخیالی مخلوق یاحقیقی | 137 |
شیطان دوستی اوروعدہ وعید | 140 |
شیطانی وحی | 143 |
ابن عربی اورحضرت جیند | 145 |
فلسفی صوفیوں کی افسوسناک بےباکی | 146 |
صدقونوی کی نئی چال | 147 |
حلوں اوراتحاد | 147 |
معصیت کی غلط تعریف | 149 |
معصیت کی صحیح تعریف | 149 |
لفظ مع کاذممنوطوق | 156 |
حقایق دینیہ کونیہ | 160 |
مجسٹریٹوں کی تین قسمیں | 176 |
ائمہ کی تقلید نہ واجب ہےنہ حرام | 178 |
ارادہ کونیہ اورارادہ دینیہ میں فرق | 179 |
امر کونیہ امردینہ | 181 |
قضائے کونیہ وقضائےدیینہ | 183 |
بعث کونیہ اوربعث دینیہ | 186 |
ارسال کونیہ اورارسال دینیہ | 187 |
تحریم کونی اورتحریم دینی | 189 |
اولیا ء کادلاسہ | 191 |
شیطان کئی لوگوں پر اترنا ہے | 192 |
معجزات النبی | 198 |
کرامات صحابہ وتابعین | 200 |
ابو مسلم خولانی کی کراماتن | 203 |
عامر بن عبدقیس کی کرامات | 204 |
وصلۃ بن اشیم کی کرامات | 204 |
انفرادی کرامات نقص ولایت کی علامت ہیں | 206 |
چند جھوٹے نبیوں کی کرامتیں | 208 |
شیطان کو بھگانے والی آیت | 210 |
شیطانی شعبدات | 210 |
کرامات اولیاء اوراحوال شیطانی میں فرق | 212 |
قوالی | 221 |
انس وجن سب بر حضور کی رسالت تسلیم کرنافر ض ہے | 230 |