الفقہ الاسلامی وادلتہ جلد اول (حصہ اول)
مصنف : ڈاکٹر وہبہ الزحیلی
صفحات: 516
ہر دور میں اہل علم نے مختلف موضوعات پر بڑی بڑی ضخیم کتابیں لکھی ہیں۔فقہ وحدیث اور تاریخ وفلسفہ اورطب وحکمت میں سے کوئی ایسا عنوان نہیں ہے ،جس پر ہمیں قدیم علمی سرمائے میں انفرادی کاوشوں کے حیرت انگیز مجموعے نہ ملتے ہوں۔مثلا امام سرخسی کی عظیم الشان کتاب المبسوط بارہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اسلامی فقہ کا ایک مکمل مجموعہ ہے۔اسی طرح امام قلقشندی کی کتاب صبح الاعشی متعدد علوم ومعارف کا ایک خزانہ ہے۔موجودہ اصطلاح میں آپ اسے انسائیکلوپیڈیا نہ بھی کہیں تو بھی اپنی جامعیت اور وسعت کے لحاظ سے ان سے وہی ضرورت پوری ہوتی ہے جو آج کے د ور میں انسائیکلو پیڈیاز پوری کرتے ہیں۔ عصر حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے چند مسلمان مفکرین اور بعض اسلامی اداروں نے اب انسائیکلوپیڈیاز کی تیاری کی طرف بھی اپنی توجہ مبذول کی ہے۔ایک انسائیکلو پیڈیا وزارت اوقاف کویت کے زیر اہتمام تیار کیا جا رہا ہے اور الموسوعہ الفقہیہ کے نام سے اب تک اس کی متعدد جلدیں چھپ چکی ہیں۔ڈاکٹر عبد الستار ابو غدہ ﷾جیسی فاضل شخصتیں اس کام کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں۔اسلامی فقہ کا انسائیکلوپیڈیا تیار کرنے کے لئےاب تک جو کاوشیں ہوئی ہیں،ان میں سے ایک کوشش اس وقت آپ کے سامنے ہے۔یہ سلسلہ عالم عرب کے معروف عالم دین استاذ ڈاکٹر وھبہ زحیلیرکن مجمع الفقہ الاسلامی کی کاوش ہے۔جنہوں نے فقہ اسلامی کو اپنا تدریسی وتحقیقی شعار بنا لیا ہے اور اس میدان میں کارہائے نمایاں سر انجام دے چکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “الفقہ الاسلامی وادلتہ” اسی انسائیکلو پیڈیا کی ایک جلد ہے۔یہ کتاب چھ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا مفتی ارشاد احمد اعجاز﷾ اور محترم مفتی ابرار حسین صاحب﷾ سمیت دیگر تین چار حضرات نے کیا ہے۔یہ کتاب دور حاضر کے فقہی مسائل، ادلہ شرعیہ، مسالک اربعہ کے فقہاء کی آراء اور اھم فقہی نظریات پر مشتمل دور جدید کے عین مطابق مرتب کردہ ایک علمی ذخیرہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست مضامین ۔۔۔جلد اول | ||
عرض مترجم | 34 | |
اصطلاحات | 41 | |
فقہ کے چند ضروری مباحث | 42 | |
بحث اول: فقہ کے معنی اور اس کے خصوصیات | 42 | |
فقہ کا موضوع | 44 | |
فقہ کی خصوصیات | 44 | |
احکام معاملات | 45 | |
الاحکام المدنیۃ | 45 | |
الا حکام الجنا ئیۃ | 46 | |
احکام المرافعات اور الاجراء ات المدنیۃ والجنایات | 46 | |
الا حکام الدستوریۃ | 46 | |
الا حکام الدو لیۃ | 46 | |
الا حکام الا قتضادیۃ والمایۃ ( اقتصادی اور مالی معاملات | 46 | |
کے احکامات) | ||
الا خلاق والا داب (المحاسن والمساوی) | 46 | |
افعال واعمال کا حلت وحرمت کی دینی صفت سے متصف | 47 | |
ہونا | ||
فقہ کا اخلاق کے ساتھ ربط | 48 | |
مخالفت قوانین کی دنیوی اور اخروی سزا کاتصور | 48 | |
فقہ میں رحجان اجتماعیت | 49 | |
فقپ پر عمل درآمد کا طریقہ کار | 51 | |
دوسری بحث: اہم فقہی مذاہب کے فقہا کا تذکرہ | 52 | |
فقہ یا مفتی | 52 | |
مذہب | 52 | |
ابو حنفیہ نعمان بن ثابت ؒ | 52 | |
مالک بن انسؒ | 53 | |
محمد بن ادریس الشافعی | 56 | |
احمد بن جنبل الشیبائیؒ | 58 |