الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔5

الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔5

 

مصنف : امام احمد بن حنبل

 

صفحات: 580

 

امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ امام صاحب نے 77 سال کی عمر میں 12 ربیع الاول 214ھ کوانتقال فرمایا۔ اس پر سارا شہر امنڈ آیا۔ کسی کے جنازے میں خلقت کا ایسا ہجوم دیکھنے میں کبھی نہیں آیا تھا۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازہ کے مطابق تیرا لاکھ مرد اور ساٹھ ہزار خواتین تھیں۔ (وفیات الاعیان : 1؍48) حافظ ابن کثیر﷫ فرماتے ہیں کہ امام صاحب کایہ قول اللہ تعالیٰ نےبرحق ثابت کردیا کہ: ’’ان اہل بدع ،مخالفین سے کہہ دوکہ ہمارے اور تمہارے درمیان فرق جنازے کے دن کا ہے (سیراعلام النبلاء:11؍ 343) امام صاحب نے کئی تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ ان کی سب سے مشہوراور حدیث کی مہتم بالشان کتاب ’’مسنداحمد‘‘ ہے۔ اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں روایات کی تعداد چالیس ہزار ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی﷫ نے اس کو کتبِ حدیث کے دوسرے درجہ کی کتابوں یعنی سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور جامع ترمذی کے ہم پایہ قرار دیا ہے۔ مسنداحمد کی اہمیت کی بنا پر ہر زمانہ کے علما نے اس کے ساتھ اعتنا کیا ہےاور یہ نصاب درس میں بھی شامل رہی ہے۔ بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیا۔ بعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نے اطراف الحدیث کا کام کیا۔ مصر کے مشہور محدث احمد بن عبدالرحمن البنا الساعاتی نے الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني کے نام سے مسند احمد کی فقہی ترتیب لگائی اور بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے۔ اور شیخ شعیب الارناؤوط نے علماء محققین کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر الموسوعة الحديثية کے نام سے مسند کی علمی تخریج او رحواشی مرتب کیے جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔ مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں بھی ڈھالا جاچکا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسند احمد امام احمد بن حنبل‘‘ مسند احمد کا 12 جلدوں پر مشتمل ترجمہ وفوائد ہیں۔ مترجمین میں پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی﷾ (سابق شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) شیخ الحدیث عباس انجم گوندلوی﷾، ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ تخریج وتحقیق اور شرح کا کام جناب ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کی کاوش ہے۔ موصوف نے آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتوضیح کی ہے اورمختلف فیہ مسائل میں زیادہ ترصرف راحج قول پیش کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ شرح میں شیخ ناصر البانی ﷫ کے بعض فقہی مباحث بھی موجود ہیں ۔فوائد میں امام البانی ﷫ جیسے محققین پر اعتماد کرتے ہوئے احادیث صحیحہ کاذکر کیاگیا ہے۔ احادیث کی تخریج، صحت وضعف کاحکم لگاتے وقت ’’الموسوعۃ الحدیثیۃ‘‘ کو سامنے رکھاہے۔ اور بعض مقامامات پر حکم لگاتے وقت شیخ البانی کی رائے کو ترجیح دی ہے۔ کتاب کے آخر میں الف بائی ترتیب کے ساتھ احادیث کے اطراف قلمبند کردئیے گئےہیں۔ تاکہ قارئین آسانی کےساتھ اپنے مقصد تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اور اسے شیخ احمد عبدالرحمن البنا کی فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کر کے شائع کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مولانا حافظ عبد اللہ رفیق﷾ (شیخ الحدیث جامعہ محمد یہ لوکوورکشاپ، لاہور) کو جنہوں نے اس کتاب پرنظرثانی فرماکر اس میں موجود نقائص کو دور کرنے کی بھر پور سعی کی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازے جناب شیخ الحدیث ومفتی پاکستان حافظ عبدالستار حماد﷾ کوکہ جنہوں نےاپنی نگرانی میں مسند احمد کا ترجمہ بزبان اردو کروانے کی ذمہ داری لی۔ جو کہ بعد میں یہ سعادت محمد رمضان محمدی صاحب کے حصہ میں آئی جن کی نگرانی میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں۔ دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری﷾ (ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز، لاہور) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔ اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا 35 کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ، لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ ضخیم کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کے لیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
فوت اوراحصار
محصر کوحل وحرم کے جس مقام پر بھی روک دیا جائے گا وہ قربانی اور پھر حلق کرکے عمرہ حلال ہوجائے گا اوراس پر کوئی قضاء نہیں ہوگی 18
طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہوجانے والی خاتون کاحکم 19
کعبہ میں داخل ہونا اور اس میں آپﷺ کے نماز پڑھنے کے بارے میں صحابہ کااختلاف 21
اس چیز کابیان کہ حاجی واپس آتے وقت کیا کہے گا یا کیا کرے گا اسی طرح اس پر سلام کرنے اس کے ساتھ مصافحہ کرنے اور اس سے دعا کامطالبہ کرنے کامستحب ہونے کابیان 24
ہدی اورقربانی کے جانوروں کی کتاب
قربانی کے اونٹوں کواشعار کرنا اورہدی کے تمام جانوروں کو قلادے ڈالنا 26
ہدی بھیجنے والے پروہ چیز یں حرام نہیں ہوں گی جوحاجی پر حرام ہوتی ہے 28
مذکورہ بالامسئلے کے متعارض روایات 29
ہدی کے معین جانور کوتبدیل نہ کرنا اگر وہ نہ پایا جائے جبکہ وہ اونٹ ہوتواس کے متبادل سات بکریاں ہوں گی 30
ہدی میں اشتراک اورہد ی میں اونٹ اور گائے کاسات سات افراد سے کفایت کرنا 31
ہدی والے اونٹ پر سوار ہونے کابیان 33
ہدی کااپنے محل تک پہنچنے سے پہلے تھک جانا 35
اونٹ کوکھڑاکر کے اور باندھ کر نحر کرناہد ی لے جانے والے کا اپنی ہد ی کاگوشت کھانا اوراس کے چمڑے اورپالان وغیرہ کوصدقہ کردینا اوراس میں کوئی چیز قصاب کواجرت میں نہ دینا 38
قربانی اس پر ابھارنا اور اس کی فضیلت اورحکم 41
رسول اللہ ﷺ کی اپنی ذات اہل بیت اور اپنی امت کے فقراء کی طرف سے قربانیاں 43
ان امورکابیان کہ قربانی کاارادہ رکھنے والے ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں جن سے اجتناب کرے گا نیز اس چیز کابیان جوفقیر کے لیے قربانی کے قائم مقام ہوتی ہے 47
ان جانوروں کابیان کہ عیب کی وجہ سےجن کی قربانی نہیں کی جاسکتی اورجن کی قربانی مکروہ ہ ۃ اورجن کی مستحب ہے 50
خصی جانور کی قربانی کرنا 57
اونٹ کادس افراد کوگائے کاسات افراد اورایک بکر ی ایک گھر والوں کوبطور قربانی کفایت کرنا 58
ذبح کے وقت کابیان 61
تین دنوں سے زیادہ قربانیوں کاگوشت کھانے سے ممانعت اورپھر اس کے منسوخ ہوجانے کابیان 66
تین ایام سے زائد تک قربانی کاگوشت کھانے کی ممانعت کے منسوخ ہوجانے کابیان 67
میت کی وصیت کی بنا پر اس کی طر ف سے قربانی کرنااورقربانی کاگوشت اچکنے کی اجازت دینے والوں کااور اچک لینے کی مما نعت کابیان 72
عقیقہ اوراذان 74
عقیقہ فرع اورعتیرہ کی حقیقت کابیان 74
فرع او رعتیرہ حکم اوران سے نہی 76
بچے اوربچی کی طرف سے عقیقہ کرنے کاحکم 79
عقیقہ کاوقت بچے کانام رکھنا اس کوسر مونڈنا اوراس کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی کاصدقہ کرنا 82
ولادت کے بعد بچے کے دونوں کانوں میں اذان دینااورپھر اس کے بعدگڑتی دینا 85
اسماءکنیتیں اور لقاب 87
اللہ تعالی اوراس کے رسول کے نزدیک سب سے محبوب نام 88
حسین نام رکھنے کی رغبت دلانا اوربعض فرشتوں کے ناموں کابیان 90
محمد نام رکھنا اورآپ ﷺ کے نام اورکنیت کو جمع کرنے کی ممانعت کابیان 90
اس معاملے میں رخصت کابیان 94
وہ افراد جن کے نام نبی کریم ﷺ نے رکھے اوروہ افراد کہ آپ نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے 94
لقب اوران افراد کابیان جن کی نبی کریم ﷺ کنتیں رکھیں 99
حرام اورمکروہ نام 102
جہاد کی کتاب
جہاد رباط اور مجاہد ین کی فضیلت 106
جہاد کی فضیلت اوراس کی ترغیب 106
جہاد کاواجب ہونا اوراس کی رغبت دلانا 110
اللہ تعالی کی راہ میں رباط اور پہرے کی فضیلت کابیان 112
اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنے والوں کی فضیلت 117
بحری جہاد کرنے والوں کی فضیلت 129
جہاد میں نیت کو خالص کرنا اور اس میں اجرت لینے کابیان 134
مجاہد کی اعانت اس کو تیار کرنے اس کے اہل وعیال کاجانشین بننے اوراللہ تعالی کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت 140
مجاہدوں کی بیویوں کی حرمت اورمجاہد کے اہل کے معاملے میں خیانت کرنے والے کی وعیدکابیان 144
راہ خدا میں جہاد کوترک کردینے والے کی وعید کابیان 145
ترجمعہ 147
شہادت اورشہداء کی فضیلت کے ابواب 148
اللہ تعالیٰ کی راہ میں ملنے والی کی شہادت کی فضیلت 148
شہداء کی فضیلت 150
اس شخص کابیان جوشہید ہوجائے اوراس پر قرضہ بھی ہو 156
راہ خدا کے شہداء کی اقسام اوران کی نیتوں کے ان کے درجات کابیان 158
شہداء کاجامع تذکرہ اور راہ خدامیں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہد اء کی اقسام کابیان 162
اس آدمی کابیان جو جہاد کاارادہ کرے اوراس کے والدین زندہ ہوں 171
اس چیز کابیان کہ امام لشکر کے سپہ سالاروں سے مشورہ کرے ان کی خیر خواہی کرے ان کے ساتھ نرمی برتے اوران سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کاعہد لے 176
اس امر کابیان لشکر والو ں پر ان کے امیر کی اطاعت فرض ہے جب تک وہ ان کو نافرمانی کاحکم نہ دے اورپڑاؤ ڈالنے وقت بکھر جانے کی کراہت کابیان 179
قتال سے پہلے اسلام کی دعوت دینے اوراما م کالشکر کے امیر کو وصیت کرنے کابیان 183
لڑائی میں دھوکہ دینے توریہ رکرنے بات کوچھپانے اورجاسوسوں کو بھیجنے کے جواز کابیان 188
سرایا اور جیوش کو ترتیب دینے اور جھنڈوں اوران کے رنگوں کااہتمام کرنے کابیان 191
مجاہد کو الوداع کہنے اس کااستقبال کرنے اورامام کااس کووصیت کرنے کابیان 193
مخصوص اوقات میں غزوہ کے لیے روانہ ہونے کی مستحب ہونے دشمن سے لڑائی شروع کرنے صفوں کوترتیب دینے اورمسلمانوں کے شعار کابیان 199
جنگ میں فخر کرنے کے مستحب ہونے اوردشمنوں سے مقابلہ کرنے کی تمنا کرنے او رلشکر کی اکثریت سے دھوکہ کھانے کی ممانعت کابیان 202
جس کے ہاں اسلام کاعلامت موجود ہواس پر شب خون مارنے کے وقت رک جانے کابیان 207
اسلام کی معرفت ہوجانے کے بعد لڑائی کرنے والے سے رک جانے اس کو قتل کردینے کی وعید اوراس کلام نہ سمجھنے کی وجہ سے غلطی سے اس کو قتل کردینے والے کے عذر کابیان 208
کافروں پر اچانک حملہ کرنے کابیان اگرچہ اس میں ان کے بچے قتل ہوجائیں 214
عورتوں ’بچوں’پادریوں اورانتہائی بوڑھے لوگوں کو بالارادہ قتل کرنے سے روکنے کابیان 215
مثلہ ’جلانے ’درخت کاٹنے اورعمارتیں گرانے سے ممانعت کابیان الایہ کہ کوئی ضرورت اور مصلحت ہو 218
لڑائی کے وقت بھاگ جانے کی حرمت کابیان الایہ کہ آدمی نے اپنی جماعت کو ملنا ہواگرچہ وہ جماعت دور ہو 221
فتح والے مقام میں تین دن ٹھہرے کے مستحب ہونے کابیان 223
مال غنیمت اور مال فے مابیان 224
اس امر کابیان کہ غنیمت کاحلال ہونا نبی کریم ﷺ اورآپ کی امت کے خصائص میں سے ہے او رتقسیم سے قبل غنیمت سے متعلقہ احکام کاذکر 224
اللہ تعالی ٰ کے فرمان 🙁 يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ) کاشان نزول 228
جس جس عامل نے میدان جنگ میں اپنی طاقت کے بقدر کام کیاان میں برابری کے ساتھ مال غنیمت تقسیم کرنے کابیان 228
غنیمت کے خمس کااللہ اور اس کے رسول کے لیے فرض ہونے اوراس کی تقسیم کابیان 231
اس منتخب اورچیدہ حصے کابیان جو رسول اللہ ﷺ کے لیے تھا 237
غنیمت کے پانچ حصوں میں چارحصوں کی تقسیم گھوڑسوار او رپیادہ کاحق اورخاتون اور غلام وغیر ہ کو معمولی مقدار میں عطیہ دینا 238
اس چیز کابیان کہ سلب قاتل کا ہوگا اوراس میں سے خمس نہیں لیا جائے گا 241
لشکر کے بعض افراد کو اس بنا پر زائد حصے   دینے کابین کہ انھوں نے لڑائی لڑی یا مشکلات کوبرداشت کیا 246
لشکر کے سریہ کوزائد حصے دینے اورپھر ان دونوں کو غنیمت میں شریک کرنے کابیان 248
مال فے مصرف کابیان 249
تالیف قلبی کے لیے دینے کابیان 253
امیر اور عامل کے تحائف 256
خیانت کے حرام ہونے اوراس میں سختی کابیان نیز خائن کاسامان سفر جلانے اورلوٹ مار کابیان 258
قیدیوں کے حق میں احسان ان سے فدیہ لینے اوران سے متعلقہ دو سرے احکام کے ابواب 267
ہوازن کے وقود پر ان کے قیدیوں کے معاملے میں نبی کریم ﷺ کے ایک معجزے کابیان 269
اس آدمی کابیان جس نے اپنے باپ کے فدیے میں چارہزار درہم دئیے 271
سیدنا رعیہ کیمی ﷜ کاواقعہ اس کی اولاد کاقیدی ہوجانا اس کے مال چھن جانا اوراس کے قبولیت اسلام کے بعد اس کابیٹا اس کو واپس کرکے اس پر احسان کرنا 272
سیدہ زینب بنت رسول ؓ کے خاوند سیدنا الوالعاص کافدیہ 275
ایک مشرک کے فدیے میں دومسلمان لینے کابیان ان قیدیوں کابیان جنھوں نے اپنے فدیے میں انصاریوں کے بچوں کو کتابت کی تعلیم دی مقتول دشمنوں کی لاشیں سپرد کرنے پر فدیہ قبول کرنے کی کراہت کابیان 276
بدر کے قیدیوں کے فدیے اوراس کی وجہ سے نازل ہونے والے قرآن کابیان 277
ان امور سے ممانعت کابیان احتلام ہونے یا زیر ناف بالوں کے اگنے سے پہلے قیدی کو قتل کرنا دوسرے کے قیدی کو قتل کرناقیدیوں میں والدہ اوراس کی اولاد میں تفر یق ڈالنا حاملہ قید ی خواتین سے جماع کرنا اور قید ی کو باندھ کر مارنا 281
اس قیدی کابیان جوقید سے پہلے قبولیت اسلام کادعوی کردے نیز اسلام قبول کرنے والے قیدی کی فضیلت کابیان 286
مسلمان ہونے والے قیدی کامسلمانوں کی ملکیت میں ہی رہنے کا اورعربو ں کو غلام بنا نے کاجواز کابیان 288
اس چیز کابیان کہ جاسوس کے ساتھ کیا کیا جائے وہ مسلمان ہویاحربی یا ذمی 291
اس چیز کابیان کہ جب کافر کا غلام مسلمان ہوکر ہمارے پاس آ جائے تووہ آزاد ہوگا 294
اس چیز کابیان کہ اگر حربی قابو میں آنے سے پہلے مسلمان ہوگیا تو اپنے مال کو بچالے گا نیز غنیمت والی زمین کاحکم 295
امان ’صلح اورعارضی جنگ بندی کے ابواب
امان کی وجہ سے خو ن کی حرمت کا ثابت ہوجانا اورایک آدمی کی امان کامعتبرہونا خواہ وہ مرد ہویاعورت 299
معاہد ہ پورا کرنے اورامان والے آدمی سے دھوکہ نہ کرنے کابیان 302
مشرکوں سے عام صلح کرنے یامال وغیرہ کے عوض صلح کرنے کابیان 305
کافروں کے ساتھ جائز شرطوںاورمصالحت کی مدت وغیرہ کابیان 306
کافروں سے جزیہ لینے اوراللہ تعالی کے اس فرمان کابیان ان لوگوں سے لڑو جواللہ تعالی پر اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں لاتے جواللہ اوراس کے رسو ل کی حرام کردہ شے کو حرام نہیں جانتے نہ دین حق کو قبول کرتے ہیں ان لوگوں میں سے جنہیں کتاب دی جزیدہ گئی 309
مقابلہ بازی اور تیر اندازی کے ابواب
مقابلہ بازی اس کے آداب او ران مقابلو ں کابیان جن پر انعام دینا درست ہے 313
آدمی کی درڑکے مقابلے کابیان 317
تیز اندازی اس کی فضیلت اس پر ابھارنے اورلڑائی کے آلات سے کھیلنے وغیرہ کابیان 319
گھوڑوں کی صفات جہاد کے لیے ان کو پالنے   کی فضیلت اوران کی مستحب او رمکروہ صورتوں کے ابواب 322
گھوڑے کی تعر یف اورراہ خدامیں جہاد کرنے کے لیے ان کو پالنے کی فضیلت کابیان 322
گھوروں کی قابل تعریف مذمت صفات کابیان 325
گھوڑوں کی نسل کو زیادہ کرنے اور اس کی فضیلت کا اورگھوڑوں کو خصی کرنے کی ممانعت اورگدھوں سے گھوڑیوں کی جفتی کروانے کی کراہت کابیان 328
گھوڑوں کی عزت کرن ےان کوچارہ کھلانے اوران کی تضمیر کابیان نیز لمبے ہوجانے والے بالوں کو کاٹنے کی ممانعت 329
آپﷺ کے فرمان :گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں کابیان 331
گھوڑے کی دعا کابیان 332
اونٹوں کابیان 333

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like