الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔11

الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔11

 

مصنف : امام احمد بن حنبل

 

صفحات: 872

 

امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ امام صاحب نے 77 سال کی عمر میں 12 ربیع الاول 214ھ کوانتقال فرمایا۔ اس پر سارا شہر امنڈ آیا۔ کسی کے جنازے میں خلقت کا ایسا ہجوم دیکھنے میں کبھی نہیں آیا تھا۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازہ کے مطابق تیرا لاکھ مرد اور ساٹھ ہزار خواتین تھیں۔ (وفیات الاعیان : 1؍48) حافظ ابن کثیر﷫ فرماتے ہیں کہ امام صاحب کایہ قول اللہ تعالیٰ نےبرحق ثابت کردیا کہ: ’’ان اہل بدع ،مخالفین سے کہہ دوکہ ہمارے اور تمہارے درمیان فرق جنازے کے دن کا ہے (سیراعلام النبلاء:11؍ 343) امام صاحب نے کئی تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ ان کی سب سے مشہوراور حدیث کی مہتم بالشان کتاب ’’مسنداحمد‘‘ ہے۔ اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں روایات کی تعداد چالیس ہزار ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی﷫ نے اس کو کتبِ حدیث کے دوسرے درجہ کی کتابوں یعنی سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور جامع ترمذی کے ہم پایہ قرار دیا ہے۔ مسنداحمد کی اہمیت کی بنا پر ہر زمانہ کے علما نے اس کے ساتھ اعتنا کیا ہےاور یہ نصاب درس میں بھی شامل رہی ہے۔ بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیا۔ بعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نے اطراف الحدیث کا کام کیا۔ مصر کے مشہور محدث احمد بن عبدالرحمن البنا الساعاتی نے الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني کے نام سے مسند احمد کی فقہی ترتیب لگائی اور بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے۔ اور شیخ شعیب الارناؤوط نے علماء محققین کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر الموسوعة الحديثية کے نام سے مسند کی علمی تخریج او رحواشی مرتب کیے جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔ مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں بھی ڈھالا جاچکا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسند احمد امام احمد بن حنبل‘‘ مسند احمد کا 12 جلدوں پر مشتمل ترجمہ وفوائد ہیں۔ مترجمین میں پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی﷾ (سابق شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) شیخ الحدیث عباس انجم گوندلوی﷾، ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ تخریج وتحقیق اور شرح کا کام جناب ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کی کاوش ہے۔ موصوف نے آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتوضیح کی ہے اورمختلف فیہ مسائل میں زیادہ ترصرف راحج قول پیش کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ شرح میں شیخ ناصر البانی ﷫ کے بعض فقہی مباحث بھی موجود ہیں ۔فوائد میں امام البانی ﷫ جیسے محققین پر اعتماد کرتے ہوئے احادیث صحیحہ کاذکر کیاگیا ہے۔ احادیث کی تخریج، صحت وضعف کاحکم لگاتے وقت ’’الموسوعۃ الحدیثیۃ‘‘ کو سامنے رکھاہے۔ اور بعض مقامامات پر حکم لگاتے وقت شیخ البانی کی رائے کو ترجیح دی ہے۔ کتاب کے آخر میں الف بائی ترتیب کے ساتھ احادیث کے اطراف قلمبند کردئیے گئےہیں۔ تاکہ قارئین آسانی کےساتھ اپنے مقصد تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اور اسے شیخ احمد عبدالرحمن البنا کی فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کر کے شائع کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مولانا حافظ عبد اللہ رفیق﷾ (شیخ الحدیث جامعہ محمد یہ لوکوورکشاپ، لاہور) کو جنہوں نے اس کتاب پرنظرثانی فرماکر اس میں موجود نقائص کو دور کرنے کی بھر پور سعی کی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازے جناب شیخ الحدیث ومفتی پاکستان حافظ عبدالستار حماد﷾ کوکہ جنہوں نے اپنی نگرانی میں مسند احمد کا ترجمہ بزبان اردو کروانے کی ذمہ داری لی۔ جو کہ بعد میں یہ سعادت محمد رمضان محمدی صاحب کے حصہ میں آئی جن کی نگرانی میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں۔ دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری﷾ (ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز، لاہور) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔ اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا 35 کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ، لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ ضخیم کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کے لیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
فضائل ومناقب کی کتاب  
صحابہ کرام ﷢کے ابواب 31
صحابہ کرام ﷢ کے مناقب کے اجمالی تذکرہ 31
انصار کے فضائل ومناقب 38
انصار کے بہتر ین گھرانوں کاتذکرہ 50
انصار اور مہاجرین کی فضیلت کابیان 51
ان خصوصیات وفضائل کابیان جوسیدنا ابوبکر ﷜،سیدنا عمر ﷜اور سیدنا علی ﷜میں مشترک ہیں 54
ان فضائل ومناقب کاتذکرہ جو سیدنا ابوبکر ﷜،سیدنا عمر ﷜اور سیدنا عثمان ﷜میں مشترک ہیں 60
ان فضائل کاذکر جن میں سیدنا ابوبکر ،سیدنا عمر ،سیدنا بلال،سیدنا عبدالرحمن بن عوف او ردیگر فقراء مہاجرین ﷢کے شریک ہیں 65
سیدنازید بن حارثہ ،جعفر بن ابی طالب ،سیدنا عبداللہ بن رواحہ اور سیدنا خالدبن ولید ﷢کے مشترکہ مناقب کاتذکرہ 66
صحابہ کرام ﷢کی ایک جماعت کے بعض خصائص 68
خواتین صحابہ ؓکی ایک جماعت کے مشرکہ خصائص 69
عشرہ مبشرہ اور دیگر صحابہ کے فضائل 71
نجباء،ابدال اصحاب صفہ کاتذکرہ 74
بدر اور حدبیہ میں شریک ہونے والے صحابہ کی فضیلت 76
صجابہ کرام ﷢کے دور کی تحدید اور ان سے اور دوسرے حضرات سے متعلقہ تاریخی امورکابیان 81
بعض صحابہ کرام ﷢کے فضائل کے ابواب  
حرف تہجی کی ترتیب کے مطابق ان کے ناموں کا تذکرہ 85
ہمزہ سے شروع ہونے والے نام کے فضائل ومناقب 85
سیدنا ابی بن کعب ﷜کا تذکرہ 85
سیدنا اسامہ بن زید﷜کی فضیلت کابیان 88
سیدنااسید بن حضیر کی فضیلت کاتذکرہ 91
اصیرم بن عبدالاشھل یعنی عمروبن ثابت بن وقش ﷜کی فضیلت کاتذکرہ 94
سیدنا انس بن مالک ﷜کی فضیلت کاتذکرہ 95
سیدنا انس بن مالک ﷜کے چچاسیدنا انس بن نضر ﷜کاتذکرہ 100
’’ب‘‘سے شروع ہونے والے نام 101
سیدنا براء بن مالک ﷜ کاتذکرہ 101
سیدنابریدہ اسلمی ﷜ کاتذکرہ 102
موذن رسول سیدنا بلال ﷜ کی فضیلت کاتذکرہ 102
’’ج‘‘سے شروع ہونے والے نام 104
سیدناجابر بن عبداللہ ﷜ کاتذکرہ 104
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی ﷜ کاتذکرہ 112
سیدنا جعفر بن ابی طالب اور ان کی اولادکاتذکرہ 115
سیدنا جلسییب ﷜کاتذکرہ 118
’’ح‘‘سے شروع ہونے والے نام 121
سیدناانس بن مالک ﷜ کے پھوپھی زاد سیدناحارثہ بن عمیر ﷜ 121
سیدناحارثہ بن نعمان ﷜ کاتذکرہ 122
سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ کی فضیلت اوران کاواقعہ 123
سیدناحذیفہ بن یمان ﷜ کی فضیلت کاتذکرہ 125
سیدنا انس بن مالک ﷜ کے ماموں حرام بن ملحان ﷜ کاتذکرہ 128
سیدناحسان بن ثابت ﷜ کاتذکرہ 129
سیدنا حظلہ بن خدیم ﷜ کاتذکرہ 130
’’خ ‘‘سے شروع ہونے والے نام 131
سیدنا خالدبن ولید ﷜کی فضیلت کاتذکرہ 131
سندنا خباب بن ارت ﷜ کاتذکرہ 133
سیدنا خبیب انصاری ﷜ کی فضیلت کاتذکرہ 135
سیدنا خریم اسدی ﷜کا تذکرہ 139
وگنی گواہی والے سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری ﷜ کاتذکرہ 140
’’ر ‘‘سے شروع ہونے والے نام 143
سیدنا رافع بن خدیج ﷜ کاتذکرہ 143
   
رسول اللہ ﷺ کے خادم سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی ﷜ کاتذکرہ اور ان کے نکاح کاواقعہ اور اس میں سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کی منقبت کابیا 144
’’ز‘‘سے شروع ہونے والے نام 150
سیدنا زاہر حرام ﷜ کاتذکرہ 150
سیدنازبیر بن عوام ﷜ کا تذکرہ 151
سیدنا زید بن ثابت انصاری ﷜ کاتذکرہ 154
سیدنا اسامہ ﷜ کے والد سیدنا زید بن حارثہ ﷜ کاتذکرہ 155
’’س‘‘سے شروع ہونے والےنام 157
سیدنا سائب بن عبداللہ ﷜ کاتذکرہ ،ان کو سائب بن ابوسائب بھی کہتے ہیں 157
سیدنا سائب بن یزید ﷜ کاتذکرہ 158
سیدنا ابوحذیفہ﷜ کے غلام سیدناسالم ﷜ تذکرہ 159
سیدنا سعد بن ابی ذباب ﷜ کاتذکرہ 159
سیدنا سعد بن ابی وقاص ﷜کاتذکرہ ، ان کوسعدبن مالک ﷜ بھی کہاجاتاہے 160
خزرج کے سردار سیدنا بن عبادۃ انصاری ﷜ کاتذکرہ 166
اوس کے رئیس سیدنا سعد بن معاذ ﷜ کاتذکرہ 167
رسول اللہﷺ کے خادم ابوعبدالرحمن سفینہ ﷜ کاتذکرہ 173
سیدنا سلمہ بن اکوع﷜ 174
سیدناسلمہ بن محبق ﷜ کاتذکرہ 177
سیدناسلمان فارسی ﷜ ،ان کاواقعہ اوران کے قبول اسلام کااز اول تاآخر مکمل اور مفصل واقعہ 177
سیدنا سمرہ بن فاتک ﷜ کاتذکرہ 190
’’ص‘‘سے شروع ہونے والے نام 191
سیدنا صہیب بن سنان ﷜ کاتذکر ہ 191
’’ض‘‘سے شروع ہونے والے نام 192
سیدنا ضرار ازور ﷜کاتذکرہ 192
سیدنا ضمادازدی ﷜ کاتذکرہ 193
سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ ﷜ کاتذکرہ 194
’’ط ‘‘سے شروع ہونے والے نام 195
سیدنا طارق بن شہاب ﷜ کاتذکرہ 195
سیدناطلحہ بن عبداللہ﷜کاتذکرہ 195
’ع‘سے سروع ہونے والے نام 196
’’ع‘‘سے شروع ہونے والے نام 199
سیدنا عبادہ بن صامت ﷜ کاتذکرہ 199
سیدناعبدالرحمن بن عوف ﷜ کاتذکرہ 202
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ﷜ کاتذکرہ 204
سیدناعبداللہ بن بسر مازنی ﷜ کاتذکرہ 207
سیدناعبداللہ بن انیس جہنی ﷜ کاتذکرہ 205
سیدنا عبداللہ بن خباب بن ارت ﷜ کاتذکرہ 210
ذوالجبادین سیدنا عبداللہ ﷜ کاتذکرہ 211
سیدنا عبداللہ بن رواحہ ﷜ کاتذکرہ 213
سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کاتذکرہ 214
سیدناعبداللہ بن سلام ﷜ کاتذکرہ 215
سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜ کاتذکرہ 220
سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜ کافتاوی کی فصل 225
سیدنا عبداللہ بن عمر خطاب ﷜ کاتذکرہ 227
سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کافتاوی کاتذکرہ 229
سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص ﷜ کاتذکرہ 232
سیدناجابر بن عبداللہ﷜ کے والد سیدناعبداللہ بن حرام ﷜ کاتذکرہ 239
نبی کریم ﷺ کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب ﷜ کاتذکرہ 248
سیدنا عثمان بن مظعون ﷜ کاتذکرہ 250
سیدناعدی بن حاتم ﷜ کاتذکرہ 253
سیدنا عروہ بن ابی جعد بارقی ﷜ کاتذکرہ 261
سیدنا عکاشہ بن محصن ﷜کاتذکرہ 261
سیدنا علاءبن الحضری ﷜کاتذکرہ 262
سیدنا عمار بن یاسر ﷜ کاتذکر ہ 263
سیدنا عمروبن اسود ﷜کاتذکرہ 268
سیدنا صحابی سید نا عمر بن ام مکتوم ﷜ کاتذکرہ 268
نابینا صحابی سیدنا عمر بن تغلب ﷜ کاتذکرہ 269
سیدنا عمر وجموح ﷜ کاتذکرہ 269
چوتھے نمبر پروائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ابونجیح سیدنا عمر و بن عبسہ ﷜ کاتذکرہ 270
سیدنا عمر بن عاص ﷜ کاتذکرہ اور ان کے قبول اسلام کاواقعہ 274
سیدنا عمران بن حصین ﷜ کاتذکرہ 282
’’ف‘‘سے شروع ہونے والے نام 284
سیدنا فرات بن حیان عجلی ﷜ کاتذکرہ 284
سیدنا قتادہ بن ملحان ﷜ کاتذکرہ 285
سیدنا معاویہ بن قرہ مزنی ﷜ کے والد سیدنا قرہ بن ایاس ﷜کاتذکرہ 285
سیدکعب بن مالک انصاری ﷜کاتذکرہ 286
سیدنا مصعب بن عمیر﷜ کاتذکرہ 297
سیدنا معاذ بن جبل ﷜ کاتذکرہ 297
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ﷜ کاتذکرہ 302
سیدنامعن بن یزید سلمی ﷜ کاتذکرہ 305
سیدنا مقداد بن اسودکندی ﷜ کاتذکرہ 305
’’ن‘‘سے ی تک ‘‘ان حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 307
’’ی‘‘سے شروع ہونے والے نام 307
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام ﷜ کاتذکرہ 307
کنتیوں سے مشہور ہونے والے صحابہ کرام ﷢کے تذکروں کے ابواب  
کنیت کے بعد والے نام کے پہلے حرف کو دیکھ کران ناموں کو حروف تہجی کی ترتیب سے ذکرکیا 308
’’ا‘‘سے شروع ہونے والے نام 308
سیدنا ابوامامہ باہلی ﷜ کاتذکرہ ،ان کاصدی بن عجلان تھا 308
سیدنا ابوایوب انصاری ﷜کاتذکرہ 310
’’د‘‘سے شروع ہونے والے نام 312
سیدنا ابودحداح ﷜ کاتذکرہ 312
سیدنا ابودرداء ﷜ کاتذکرہ 314
’’ذ‘‘سے شروع ہونے والے نام 315
سیدناابو ذرغفاری﷜کاتذکرہ اور ان کے اسلام لانے کاواقعہ 315
’’ر‘‘سے شروع ہونے والے نام 328
’’ز‘‘سے شروع ہونے والے نام 328
سیدنا ابوزید انصاری ﷜ کاتذکرہ ،ان کانام عمروبن اخطب ہے 328
’’س‘‘سے شروع ہونے والے نام 330
سیدنا ابو سعیدخدری ﷜ کاتذکرہ 330
سیدنا الو سلمہ ﷜ کاتذکرہ 337
’’ش،ص،ض‘‘سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 338
’’ط‘‘سے شروع ہونے والے نام 338
سیدناابو طفیل ﷜ کاتذکرہ 338
سیدنا ابو طلحہ انصاری ﷜ کاتذکرہ 339
’’ط‘‘سے کوئی نام شروع نہیں ہوتا 341
’’ع‘‘سے شروع ہونے والے نام 341
سیدنا ابو عامر عبیداشعری ﷜ کاتذکرہ 341
امین الامہ سیدنا ابوعبیدبن جراح ﷜ کاتذکرہ 343
سیدنا ابوعبید ﷜ کی موت کابیان 347
’’ق‘‘سے شروع ہونے والے نام 349
سیدنا ابو قتادہ حارث بن ریعی سلمی ﷜ کاتذکرہ 349
’’ک او ر لام‘‘سے کو ئی نام شروع نہیں ہوتا 353
’’م‘‘سے شروع ہونے والے نام 353
سیدنا ابو موسی عبداللہ بن قیس شعری ﷜ 353
سیدناابومالک عبید اشعری ﷜ کاتذکرہ 357
’’ن‘‘سے شروع ہونے والانام نہیں 358
’’ہ‘‘سے شروع ہونے والے نام 358
سیدنا ابو ہریرہ ﷜ کاتذکرہ 358
’’و‘‘سے شروع ہونے والانام نہیں ہے 366
’’ی‘‘سے شروع ہونے والے نام 366
سیدنا ابو الیسر کعب بن عمرو﷜ کاتذکرہ 366
صحابیات کے فضائل کے ابواب  
حروف تہجی کی ترتیب سے ان کے ناموں کا تذکرہ ہوگا 368
’’ا‘‘سے شروع ہونے والے نام 368
سیدنا سمابنت ابی بکر صدیق ﷜کاتذکرہ 368
سیدنا سماءبنت عمیش ﷜کاتذکرہ 370
رسول اللہ ﷺ کی بیٹی زینب کی بیٹی سیدہ امامہ کاتذکرہ 371
’’ب‘‘سے شروع ہونے والے نام 372
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓکی آزاد کروہ لونڈی سید ہ بریرہ ﷜ کاتذکرہ 372
’’ت‘‘سے د‘‘تک کے حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 374
’’د’’سے شروع ہونے والے نام 374
سیدہ درہ بنت ابی لہب ؓ کا تذکرہ 374
’’ذ‘‘سے شروع ہونے والے نام 375
’’ر‘‘سے شروع ہونے والے نام 375
سیدنا انس ﷜ کی ماں،سیدنا ابوطلحہ ﷜کی بیوی سیدہ ا م سلیم میصاء (یاغمیصاء)﷜کاتذکرہ 375
صحابہ کرام کی طرح کنیت سے مشہور ہونے والی صحابیات کاتذکرہ  
’’ا‘‘سے شروع ہونے والے نام 381
نبی کریم ﷺ کی لونڈی اور مربیہ سیدہ ام ایمن ؓکاتذکرہ 381
’’ب‘‘سے ح‘‘تک کے حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 383
’’ح‘‘سے شروع ہونے والے نام 383
سیدنا انس بن مالک ﷜ کی خالہ سیدہ ام حرام ؓکاتذکرہ 383
’’خ‘‘سے شروع ہونے والے نام 385
سیدہ ام خالدبنت بن سعید بن عاص کاتذکرہ 385
’’وسے ش‘‘تک کے حروف شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 386
سیدہ ام شریک ؓکاتذکرہ 386
’’ص سے ف ‘‘تک کے حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 387
’’ف‘‘سے شروع ہونے والے نام 387
سیدہ ام فروہ ؓ کاتذکرہ 387
سیدہ ام فضل لبابہ بنت حارث ہلالیہ کاتذکرہ 387
’’ق‘‘سے شروع ہونے والے نام 389
سیدہ ام قیس بنت محصن ؓ کاتذکرہ 389
’’ک سے ہ‘‘تک حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں 390
’’ہ‘‘سے شروع ہونے والے نام 390
سیدہ ام ہانی ابی طالب ؓکاتذکرہ 390
’’و‘‘سے شروع ہونے والے نام 393
سیدہ ام ورقہ بنت عبداللہ بن حارث انصاری ؓکا تذکرہ 393
خاتمہ :ایسے لوگوں کے مناقب ،جوصحابہ میں سے نہیں ہیں 394
امام ابراہیم نخعی ﷫ او ر امام اسود ﷫ کاتذکرہ 394
احنف بن قیس ﷫کاتذکرہ 395
او یس قرنی ﷫کاتذکرہ 396
سفیان بن عیینہ ﷫ کاتذکرہ 398
زید بن عمرو بن نفیل کاتذکرہ 398
امام مالک بن انس ﷫ کاتذکرہ 399
حبشہ کے بادشاہ نجاشی ﷫ کاتذکرہ 400
ورقہ بن نو فل کاتذکرہ 401
ابن جریج ﷫ کا تذکرہ 404

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like