الدرر فی قراءت امام ابو عمرو بصری

الدرر فی قراءت امام ابو عمرو بصری

 

مصنف : قاری نجم الصبیح تھانوی

 

صفحات: 151

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتب ِسماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کے لئے سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالم اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔محدث لائبریری ،لاہورمیں ان چاروں متداول روایات(اور مزید روایت شعبہ) میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے عربی و اردو میں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ الدرر فی قراءات  امام ابو عمروبصری ‘‘ قاری نجم الصبیح  التھانوی﷾ کی تصنیف ہے ۔امام ابوعمرو بصری قراء سبعہ میں  سے ایک ہیں ۔ فاضل مصنف نے کتاب کے شروع میں  امام ابوعمرو بصری کے اصول قراءات کو  قواعد کی صورت میں تحریر کردیا ہے جنہیں سمجھ کر امام ابوعمرو بصری کی قراءت کو پڑھاجاسکتا ہےنیز  کتاب کو سمجھنے کے لیے  مصنف نے  ص11 پرمزید ہدایات بھی درج کردی ہیں

 

عناوین صفحہ نمبر
اصول مختصر امام ابو عمرو بصری  3
قواعد دُوری بصری 6
قواعد سوسی 6
قرآءا ت بصری پڑھنے سے پہلے یہ صفحہ کو ضرور پڑھ لیں 11
سورۃ الفاتحہ 13
پارہ (1) الم 13
سورۃ البقرہ 13
پارہ (2)سیقول 17
پارہ(3) تلک الرسل 20
سورۃ آل عمران 22
پارہ (4) لن تنالوا 25
سورۃ النساء 28
پارہ (5)والمحصنت 29
پارہ (6) لا یحب الله 32
پارہ (7) اذا سمعوا 36
سورۃ الانعام 37
پارہ (8) ولو اننا 40
سورۃ الاعراف 41
پارہ (9) قال الملا 44
پارہ (10) واعلموا 48
پارہ (11) تعتذرون 51
پارہ (12) وما من دابة 55
پارہ (13) وما ابری 61
پارہ (14) ربما 66
پارہ (15) سبحن الذی 70
پارہ (16) قال الم اقل 75
پارہ (17) اقتربت للناس 81
پارہ (18) قد افلح 85
پارہ ( 19) وقال الذین 89
پارہ (20) امن خلق 94
پارہ (21) اتل ما اوحی 98
پارہ (22)ومن یقنت 102
پارہ (23) ومالی 106
پارہ (24) فمن اظلم 111
پارہ (25) الیه یرد 116
پارہ (26) حم 120
پارہ (27) قال فما خطبکم 124
پارہ (28) قد سمع الله 130
پارہ (29) تبرک الذی 135
پارہ (30) عم یتساءلون 140

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like