البرھان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ
مصنف : عبد الرحمن
صفحات: 650
عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم لٹریچر کی ضرورت ہے وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ زیرنظرکتاب’’البرہان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ‘‘ جناب عبد الرحمن صاحب کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع میں ایک شاہکار ، دلائل وبراہین کا خزینہ اور عیسائیت کی حقیقت تک پہنچنے کاسفینہ ہے۔فاضل مصنف نے عیسائیت کے قدیم وجدید مراجع وامہات الکتب سے استفادہ کر کے تحقیقی انداز میں اسے مرتب کیا ہے اور بڑے عمدہ انداز میں اس کتاب میں مسیحیت کے تقریباً تمام چنیدہ مسائل کوزیر بحث لاکر نا صرف ان کی حقیقت کو واضح کرنے کی ایک خوبصورت سعی کی ہے بلکہ سیدنا مسیح کی پیش کردہ تعلیمات کی روشنی میں مسیحیت کی اصلاح کی ممکنہ کوششوں کوبھی بروئے کار لائےہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے غیرمسلموں کی رشدوہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
اہل کتاب کی کتب مقدسہ کا مطالعہ کیوں ضروری ہے؟ | 17 |
مسیحی اصطلاحات | 19 |
سچے دین کی نشانیاں۔ پادری فانڈر کے مطابق | 21 |
فانڈر کی کتاب میزان الحق میں مذکورمعیار پر بائبل اور عیسائیت کی تحقیق | 27 |
پادری برکت اللہ کے مقرر کردہ معیار پر دین اسلام اور عیسائیت کےسچے ہونے کی تحقیق | 32 |
سچے نبی کی نشانیاں۔ اسلام کے مطابق | 38 |
بائبل کے مطابق سچے نبی کی نشانیاں | 39 |
بائبل میں جھوٹے نبی کی نشانیاں | 39 |
اسلام کے مطابق سچی کتاب کی نشانیاں | 40 |
سچے نبی کی نشانیوں کا ثبوت کیسے فراہم کیا جائے گا | 40 |
سچی کتاب کی نشانیاں بمطابق کیتھولک کلیسیا | 40 |
بڑے عیسائی علماء کے مطابق سچے دین سچے نبی اور سچی کتاب کی نشانیاں | 41 |
ڈاکٹر پیٹرسن سمائتھ | 41 |
ڈاکٹر کرسچین ٹرال | 49 |
ڈاکٹر مرقس ڈاڈز | 45 |
پادری فورمین | 50 |
مسیحی عقائد | 51 |
عیسائیت کی تعریف | 51 |
عقائد کا خلاصہ | 51 |
تفصیلی عقائد | 52 |
مسیحی کلمہ | 52 |
رسولوں کا عقیدہ | 52 |
تبصرہ از مصنف | 53 |
نقایہ کا عقیدہ | 53 |
متن | 54 |
اثنا سیس کا عقیدہ یا اثناسی عقیدہ | 54 |
متن | 55 |
عقیدہ ساز کونسلیں | 58 |
مسیحی عقائد بائبل سے ثابت نہیں ہیں | 61 |
عیسائیت قبول کرنے والے سابقہ مسلمانوں کے استدلال کا جواب | 66 |
بائبل میں غیر خدا پر لفظ اللہ، خدا، الٰہ، رب، روح اور کلمہ کا اطلاق | 70 |
خدا، اللہ،الٰہ | 70 |
رب:روح، روح اللہ | 71 |
لفظ روح منہ کا اطلاق قرآن مجید میں | 72 |
لفظ کلمہ اور کلمات کا اطلاق قرآن مجید میں | 72 |
سیدنا عیسیٰ کلمۃ اللہ | 73 |
لفظ کلمہ کا اطلاق بائبل میں | 74 |
تثلیث | 76 |
عیسائیت سے پہلے تثلیثی مذاہب | 80 |
بدھ مت میں بدھ، دھر اور سنگھا کی تثلیث تھی | 80 |
تثلیث کو بطور عقیدہ کیسے تسلیم کیا گیا | 82 |
نقایہ کی کونسل منعقدہ 325ء | 82 |
قسطنطنییہ کی کونسل منعقدہ 381ء | 82 |
خلقید ونیہ کی کونسل منعقدہ 451ء | 82 |
تثلیث کے حق میں مسیحی دلائل | 86 |
جمع تعظیمی کی بحث | 90 |
تثلیث کا رد | 93 |
تثلیث کا عقلی رد | 95 |
فلسفہ کی رو سے عقیدہ تثلیث کارد | 97 |
تثلیث اور دوسرے عیسائی عقائد پر فیصلہ کن تبصرہ | 98 |
بت پرستوں کی تثلیث اور مشرکانہ رسوم عیسائی مذاہب میں یعنی تاریخ تثلیث | 99 |
یسوع کی موت کے واقعات کہاں سے اخذ کیے | 100 |
نوید ختم الرسولﷺ | 102 |
جمع القرآن والا احادیث | 146 |
دور نبوی میں تدوین قرآن | 146 |
قرآن مجید کے بارے میں شیعہ علماء کا عقیدہ | 157 |
غیر مسلم علماء کی رائے | 163 |
کتابت حدیث وجمع روایات | 166 |
صحابہ کے عمل سے ثبوت | 170 |
صحابہ کا تمام احادیث لکھنا | 171 |
خلفائے راشدین کا عمل | 171 |
احادیث لکھنے سے منع کرنے کا حکم پہلے تھا پھر منسوخ ہو گیا | 172 |
حضورﷺ پر اعتراضات کا جواب | 174 |
حضورﷺ خدا کے سچے رسول۔ عیسائی علماء کا اعتراف | 211 |
بائبل اور انبیائے کرام | 213 |
بائبل کیا ہے؟ | 218 |
تحقیق بائبل۔ بائبل کی کتابوں کے مصنفین ،سن تالیف، استنادی حیثیت، کیتھولک بائبل اور قاموس الکتاب کی روشنی میں | 223 |
نیا عہد نامہ، مصنفین،سن تالیف، استناد ی حیثیت، کیتھولک بائبل اور قاموس الکتاب کی روشنی مں | 232 |
فیصل کن بات | 241 |
متروک کتابیں | 244 |
بائبل کے گم ہونے کی زمانی ترتیب | 255 |
موجودہ ترتیب بائبل پر عیسائی علماء کا تبصرہ | 258 |
تحریف بائبل کے ثبوت | 260 |
بائبل میں نسخ کا ثبوت | 282 |
کتب بائبل کی تحقیق۔ ماخذ۔ یہودوا ونٹنس بائبل 1984ء ایڈیشن | 285 |
بائبل کا الہام | 293 |
الہام کیا ہے ؟ | 297 |