البلاغ المبین فی احکام رب العالمین
مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
صفحات: 123
آخرت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ آخرت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔موت کی یاد تازہ کرنے کے لئے قبروں کی زیارت کرنا تو درست ہے لیکن قبر والوں سے جا کرمدد مانگنا ،قبروں پر چڑھاوے چڑھانا اور وہاں نذر ونیاز تقسیم کرنا وغیرہ ایسے اعمال جو شرک کے درجے کو پہنچ جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”البلاغ المبین فی احکام رب العلمین واتباع خاتم النبین” حکیم الامت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی فارسی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا محمد علی مظفری صاحب نے حاصل کی ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں قبر پرستی کی حرمت اور شرک کی مذمت پر گفتگو کی ہے۔مولف کی اس کے علاوہ بھی متعدد کتب ہیں، جو تقلید کے خاتمے اور شرک کی مذمت پر مبنی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی فروغ دین کی ان تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ از مترجم | 3 |
آیت من یشرک با اللہ کی تفسیر | 7 |
اشراک با اللہ | 7 |
مشرک دو قسم کے ہوتے ہیں | 8 |
حقیقت ظلم ۔قصہ ہابیل قابیل | 9 |
بت پرستی کی ابتداء | 9 |
اندھی محبت کا فتنہ | 11 |
اللہ تعالیٰ کے سوا غیر کو رب بنالینے کی تشریح | 12 |
بنی اسرائیل پر کیوں لعنت ہوئی | 12 |
آثار صحابہ کرام ؓ | 14 |
پہلا واقعہ | 14۔15 |
منقوشہ پتھر بالکل جھوٹے ہیں نصیب کی تشریح | 15 |
حضور ﷺ نے مسجد ضرار کو گرا دیا | 15۔16 |
قبر پر سے چراغ اور قندیل کا اٹھا دینا | 17 |
ایسی نذر معصیت ہے | 17 |
چوتھا واقعہ | 18 |
عصائے موسیٰ ؑ | 18 |
بدعتیوں کا طریق اساعت | 20 |
مقام ابراہیمؑ | 20 |
شیاطین کا ڈھنگ | 22 |
جھوٹی حدیثیں | 23 |
ایک بڑی غلطی | 23 |
حدیث ابی الصیاج الاسدی ؓ | 24 |
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ کا اس حدیث کے متعلق خیال | 24 |
اسلام اور قبر پرستی | 27 |
قبر پرستوں کا غلو | 27 |
علمی غلو | 28 |
حضرت عمر ؓکا ایک واقعہ | 30 |
حدیث کا تجعلوا قبری عیداً | 30 |
معجزات و کرامات | 31 |
جماعت پیر پرست | 32 |
دعا عبادت کا نام ہے | 32 |
دعا ہی عبادت ہے انبیا یا اولیا سے استمدادچاہنا ان کی عبادت کے مترادف ہے | 33 |
شرک شفاعت کے منافی ہے | 34 |
زیارت قبور سے مقصود کیا ہونا چاہیے | 35 |
زیارت قبور کا مسنون طریقہ | 35 |
پہلی حدیث ۔۔دوسری حدیث | 35۔36 |
تیسری حدیث | 36 |
احادیث ثلاثہ کا خلاصہ مطلب، بچنے کا طریق | 37 |
اختلاف فتنہ ہےجس نے قوموں کو ہلاک کردیا | 37 |
حدیث اہل بیت | 37 |
مقبولیت بارگاہ الٰہی کی علامت | 39 |
عقائد میں آنحضرت ﷺاور صحابہ کرام کے ساتھ مطابقت ضروری ہے | 40 |
معیار صحت | 40 |
اسوہ ابراہیمیؑ | 40 |
اسوہ حضرت اسحاقؑ | 41 |
اسوہ یعقوبی ؑ | 42 |
صاحبی السجن کی تفسیر صوفیا کے نزدیک | 42 |
اسوہ محمدیﷺ | 44 |
ایک اعتراض اور اس کا جواب | 44 |
دوسرا اعتراض اور اس کا جواب | 45 |
تذکرہ صحابہ کرام ؓ | 46 |
اسوہ صدیقی ؓ واقعہ رحلت مصطفیٰﷺ | 46 |
صدیق اکبر ؓکی تقریر | 47 |
اسوہ فاروقی ؓ | 48 |
اسوہ عثمانی ؓ | 48 |
خیر الناس کا قصہ | 51 |
باب ذکر مشائخ ۔ مشائخ کا فعل حجت نہیں | 52 |
شیخ نصیر الدین محمود قدس سرہ | 52 |
شہاب الدین عمر سہروردیؒ | 52 |
اسوہ خاتم النبیین ﷺ | 52 |
علم کی فضیلت | 53 |
غلو فی الدین | 55 |
الصوفی لامذہب لہ حضرت محی الدینؒ | 57 |
جیلانی حنبلی مذہب تھے | 57 |
بت پرستوں اور قبر پرستوں میں مشابہت | 58 |
بیرونی شہادت | 60 |
ایک عابد کا واقعہ | 60 |
حضرت شیخ جیلانی کا ایک عجیب واقعہ | 65 |
قصہ تلاوت سورۃ النجم | 66 |
شیخ عبدالوہاب ؒ منڈوی اور شیخ عبدالحق دہلویؒ کے واقعات | 68 |
زیارت نبویﷺ کے متعلق تین خیال | 70 |
ابن سیرینؒ کا قول | 70 |
ایک عجیب خواب | 70 |
ایک مغالطہ | 71 |
تفسیر سورۃ و الناس | 73 |
رب ملک اور الہ کی تشریح | 73 |
درجہ فنانی الشیخ کا مطلب | 74 |
ہر بستی کے لیے حاجت روا جداہے | 75 |
محکمات اور متشابہات | 76 |
ایک صحابی ؓ کا واقعہ | 77 |
تنبیہ۔ حضرت علی رضی اللہ کے متعلق حضور ﷺ کا ارشاد | 77۔78 |
طریقہ اہل سنت | 78 |
وظائف شرکیہ | 79 |
شرکیہ وظائف کے چند نمونے ایسے وظیفے پڑھنے کی ممانعت | 79 |
ابوسلیمان دارانیؒ اور دیگر بزرگوں کے اقوال | 83 |
عقائد میں حضور ﷺ و صحابی کرام سے موافقت ضروری ہے | 87 |
فاسق فاجر سے میل جول کا انجام عذاب الٰہی ہے | 89 |
مسلم کی ایک حدیث | 90 |
مکالمہ | 91 |
نتیجہ ۔ تین مسافروں کا قصہ | 113 |
پیروں کے ساتھ محبت کرنے کامعیار | 114 |
شفاعت کن لوگوں کے لیے ہے | 115 |