العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابہ بعد وفاۃ النبی ﷺ

العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابہ بعد وفاۃ النبی ﷺ

 

مصنف : قاضی ابوبکر العربی

 

صفحات: 399

 

صحابہ کرام﷢ اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام ﷢تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام ﷢کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے ضعیف روایات کا سہارا لے کر بعض کبار صحابہ کرام ﷢کے بعض اجتہادی مواقف پر بے جا اعتراضات کیے ہیں ،جن کی کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابۃ بعد وفاۃ النبی ﷺ‘‘ اندلس کے معروف محدث اور مفسر امام قاضی ابو بکر محمد بن عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ بن احمد بن العربی الاندلسی ﷫کی عربی تصنیف ہے۔جس کے اردوترجمے کی سعادت مولانا محمد سلیمان کیلانی﷫ نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب میں صحابہ کرام پر کئے گئے غیر حقیقی اور بے جا اعتراضات کی حقیقت کو واضح کیا ہے اور ان پر وارد طعن کو دور کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام ﷢سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اصحاب رسول کلہم عدول 9
ابن عربی اور ابن العربی میں فرق 11
علامہ محب الدین خطیب کے حالات 12
علامہ محب الدین کا مسلک اور علمی کارنامے 14
پیش لفظ (از خالد گھرجا کھی عفی عنہ) 14
فن تاریخ کی اہمیت اورا س کی ایجاد و عروج 17
اسلامی تاریخ کا امتیاز اور افسوس ناک غلطی 18
اہل سنت کے لیے لمحہ فکریہ 20
خلافت 21
خلافت کے معنی و مفہوم 23
مراتب درجات 31
تقابل ابو بکر و عمر ؓ 32
تقابل عمر و عثمان 36
تقابل عثمان علی ؓ 40
تقابل علی معاویہ ؓ 43
خلافت خاصہ 45
خلافت خاصہ کی مدت و مقام 49
تقابل خلافت اموسی و عباسی 57
تصدیر از علامہ محب الدین ؒ علیہ 61
قاضی ابوبکر ابن العربی کے حالات 69
تمام صحابہ عادل ہیں (از علامہ خطیب بغدادی) 87
کمر توڑ حادثہ (قاصمہ وفات مصطفیٰ) 95
رسول اللہ ﷺ کی وفات اور صحابہ کو اس کا صدمہ 95
حضرت علی اور حضرت عمر کے صدمہ کی کیفیت 96
انصار کا ضطراب اور اجتماع سقیفہ 99
اس حادثہ عظیم سے بچاؤ (عاصمہ) 100
اللہ تعالیٰ نے اسلام اور عوام کو ابوبکر کے ذریعہ بچایا 101
سقیفہ میں حضرت ابوبکر کا موقف (خلفاء قریش سے ہوں گے) 103
مانعین زکوٰۃ کے متعلق موقف 106
حدیث لانورث ماترکنا صدقہ 108
حدیث لاید فن بنی الاحیث یموت 110
حضرت عمر کو خلیفہ منتخب کرنا 112
حضرت عمر اکا اپنے بعد شوریٰ کا تقرر کرنا 113
حضرت عثمان کے فضائل و خصائص 115
پیش گوئی حضرت عثمان پر حملہ ہوگا 119
باغی بلوائیوں کا کردار 121
(قاصمہ ) شہادت عظمان ؓ 125
(عاصمہ) عبد اللہ بن مسعود کے متعلق موقف 127
حضرت عثمان و ابو درداء کے تعلقات 146
حکم کی جلا وطنی کا غلط واقعہ 147
سفر میں پوری نماز پڑھنا 148
امیر معاویہ کا مقام خلفائے راشدین کی نظر میں 151

فہرست نامکمل ہے۔

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like