الاحکام السلطانیہ
مصنف : امام ابو الحسن علی بن محمد بن حبیب البصری
صفحات: 415
دنیا کے وجود میں آنے کے بعد اس دنیا میں رہنے والے انسانوں نے کئی حکومتی اور سیاسی نظام تخلیق کئے اور اختیار کیے، لیکن ہر نظام ایک مدت کے بعد اپنی موت آپ ہی مر گیا۔ ان سیاسی نظاموں کے تخلیق کرنے کی وجہ یہ تھی کہ انسان نے حاکمیت اپنے سر لے لی اور یہ مائنڈ سیٹ بنا لیا کہ افراد کی طاقت سے بالا اور زبردست ہوتی ہے، اور ان تمام سیاسی نظاموں کے برباد ہونے کی سب سے بنیادی وجہ یہ تھی کہ یہ انسان کے بنائے ہوئے نظام تھے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،اسلام نے مسلمانوں کو جہاں عبادات کے طریقے بتلائے ہیں وہاں ایک نظام حکومت بھی عطا فرمایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” الاحکام السلطانیہ “پانچویں صدی کے معروف فقیہ اور دولت عباسیہ کے قاضی أبو الحسن علي بن محمد بن حبيب البصری البغدادی الماوردی کی تصنیف عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم مولوی سید محمد ابراہیم صاحب نے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں اسلامی حکومت کے خدو خال اور طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور کتاب کو بیس ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جن میں سے امام کا تقرر،وزراء کا تقرر،فوجی سپہ سالاروں کا تقرر،کوتوالی کا تقرر،عدالت ،اشراف کی دیکھ بھال،امامت نماز ،امارت حج،صدقات،جزیہ وخراج کے عائد کرنے کے ضوابط اور دفاتر کا قیام اور ان کے احکام وغیرہ جیسے ابواب قابل ذکر ہیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور ہمیں اسلامی نظام حکومت جیسی نعمت سے سرفراز فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ شیخ امام ابو الحسن الماوردی فرماتے ہیں | 1 | |
باب 1 تقرر امام | 3 | |
باب 2 تقرر وزارت کے متعلق | 42 | |
وزارت تنفیذ | 51 | |
باب 3 صوبہ داروں کا تقرر | 60 | |
باب 4 سپہ سالاروں کا تقرر | 71 | |
باب 5 پولیس | 101 | |
باب 6 قاضی کا تقرر | 117 | |
باب 7 فوجداری | 136 | |
باب 8 نقیب انساب | 166 | |
باب 9 نمازوں کی امامت | 172 | |
باب 10 امیر حج کا تقرر | 184 | |
باب 11 حاکم صدقات | 192 | |
باب 12 غنیمت کی تقسیم | 212 | |
باب 13 جزیہ و خراج ( مالگزاری) | 235 | |
باب 14 مختلف علاقوں کے احکام | 255 | |
باب 15 موات | 284 | |
باب 16 حمی ( چراگاہ ) اور ارفاق ( پڑاؤ ) کے بیان میں | 296 | |
باب 17 اقطاع ( جاگیرات ) کے احکام | 303 | |
باب 18 دیوان ( دفاتر ) اور اس کے احکام | 315 | |
باب 19 قوانین جرائم | 344 | |
باب 20 احکام احتساب کے بیان میں | 376 | |
غیر مشروع معاملات | 395 |