الافضل شرح اربعین نووی اردو
الافضل شرح اربعین نووی اردو
مصنف : امام ابو زکریا محی الدین النووی
صفحات: 210
اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے ۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھیلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ الأفضل شرح اربعین نووی اردو معہ عربی متن مؤلف امام ابو زکریا محی الدین النووی شارح محمد عبد الرحمٰن ندوی ہیں ۔ اس کتاب میں امام نووی شارح صحیح مسلم کی منتخب تنتالیس مستند احادیث کا مجموعہ سلیس ترجمہ اور مفید اصلاحی شرح سیرۃ الصحابہ، سیرۃ محدثین اور اصطلاحات حدیث پر مشتمل بیش قیمت تحفہ ہے۔ ہم امام مسلم، امام ابو زکریا محی الدین النووی شارح محمد عبد الرحمٰن ندوی اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں جنہوں نے اس کتاب پر کام کیا ہےانھیں اللہ رب العزت اجر عظیم سے نوازے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 8 |
تقدیم | 9 |
مقدمہ | 16 |
فتنہ انکارحدیث کاسرسری جائزہ | 17 |
حجیت حدیث | 19 |
محدثین سیرت اورکارنامے | 23 |
امام مالک بن انس | 24 |
امام دارمی | 28 |
امام بخاری | 30 |
امام ابوداؤد الستجستانی | 33 |
امام مسلم بن حجاج | 23 |
امام ابن ماجہ القزدینی | 25 |
امام ترمذی | 36 |
امام نسائی | 37 |
امام دارقطنی | 39 |
امام بہیقی | 40 |
مصطلحات حدیث | 42 |
کتاب اربعین نووی کی اہمیت | 48 |
سیرت مولف کتاب امام نووی | 50 |
آغازکتاب اربعین نووی | 52 |
متن حدیث تخریج حدیث ترجمہ حدیث شرح حدیث سیرت راوی،مقدمہ مولف کتاب ،امام نووی | 53 |
ترجمہ مقدمہ | 58 |
حدیث:اخلاص نیت | 62 |
دین کےمراتب | 65 |
ارکان اسلام | 70 |
مراحل تخلیق انسانی | 73 |
بدعات سےممانعت | 77 |
مشتبہ چیزوں سےاجتناب | 80 |
دین سراپاخیرخواہی ہے | 83 |
مسلمان کی حفاظت | 86 |
تکلیف اتنی جتنی طاقت ہو | 88 |
حلال رزق کی اہمیت | 91 |
پرہیزگاری | 93 |
لایعنی چیزوں سےپرہیز | 95 |
دینی محبت | 96 |
خون مسلم کی حفاظت | 99 |
مومن کےایمان صفات | 101 |
غصہ سےممانعت | 103 |
ہرکام میں مہربانی کرو | 105 |
اسلامی آداب | 107 |
حضرت ابن عباس کو چند نصیحتیں | 110 |
شرم وحیاءکی تاکید | 114 |
ایمان اوراستقامت | 116 |
جنت میں لےجانےوالےاعمال | 119 |
چنداعمال خیر | 122 |
بندوں پراللہ کافضل وکرم | 125 |
صدقات کی آسان شکلیں | 129 |
بدن کےسرجوڑپرصدقہ واجب ہے | 132 |
نیکی اورگناہ اپررکھنےکی کسوٹی | 134 |
رسول اللہﷺ کی نصیحتیں | 137 |
راہ جنت | 142 |
اللہ کےحقوق | 150 |
حقیقت زہداوراس کاثمرہ | 154 |
کسی کو نقصان پہنچانےکی ممانعت | 157 |
اسلامی قانون عدل | 161 |
برائیوں سےروکنااوربھلائیون کاحکم کرناہرمسلمان کاکام ہے | 164 |
اجتماعی آداب کی تعلیم | 167 |
جسکےعمل اسے پیچھے چھوڑااسکانسب آگےنہیں بڑھاسکےگا | 170 |
اللہ تعالیٰ کےہاں نیکیوں اوربرائیوں کےلکھنےکاطریقہ | 175 |
اولیاءاللہ کی فضیلت،فرائض اورنوافل کےذریعہ تقرب الہیٰ | 178 |
وہ امورجن میں کوئی گناہ نہیں ہے | 191 |
دنیامیں اجنبی اورارہ رونیکی کی طرح رہو | 194 |
مومن کی خواہش اللہ تعالیٰ کےقانون کےماتحت ہونی چاہیے | 197 |
اللہ تعالیٰ کی وسعت رحمت ومغفرت | 202 |