اخلاق محمد ﷺ قرآن حکیم کے آئینے میں

اخلاق محمد ﷺ قرآن حکیم کے آئینے میں

 

مصنف : سید محمد ابو الخیر کشفی

 

صفحات: 193

 

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اخلاق محمدﷺ قرآن  حکیم کے آئینے میں ‘‘  ڈاکٹر سید ا بو الخیر کشفی کی تصنیف ہے موصو ف نے اس  کتاب کا آغا ز 1966ء میں کیا  لیکن کتاب کے شائع ہونے سے قبل ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے البتہ یہ  کتاب مجلہ ’’ ششماہی السیرہ عالمی میں ‘‘قسط وار شائع ہوتی رہی۔ بعد ازاں سید عزیز الرحمن صاحب  نے ا س  کتاب کو کتابی صورت میں شائع  کیا ۔یہ کتاب نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کی گئی ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش گفتار 6
اخلاق محمدﷺ قرآن حکیم کے آئینے میں 9
رسالت سے پہلے’’صلح‘‘ کی دائمی قدر 28
صلح کا منبع۔ بے غرضی اورخیر خواہی 32
تجارت۔ امانت کا ایک وسیلہ 34
اقراء اور پھر قم 37
صبر ۔مومن کی ڈھال 44
یا صباحاہ 47
کافرانہ زندگی کا ہر شعبہ خطرے کی زد میں 50
جماعت مومنین کی شیرازہ بندی 53
زمانے کے مقابل تنہا مگر اپنے رب کے ساتھ 59
دار ارقم۔ پہلا دار الاسلام 65
صحابہ کرام کا صبر 67
ہجرت محض عمل نہیں بلکہ اخلاق حسنہ کی ایک بنیاد 70
شعب ابی طالب 81
عام الحزن اور سفر طائف 85
اہل یثرب سے رابطہ 94
معراج 99
معراج ہجرت اور عالم گیریت 101
مدینے میں میثاق 107
مدینہ میں اسلامی معاشرے کا قیام 112
مدینہ منورہ کا اسلامی معاشرہ 117
انسانی زندگی کی غیر معمولی صورت حال۔ جنگ 123
غزوات۔ امن کا راستہ 127
غزوہ بنو قینقاع 133
غزوہ احد اس کے سبق 138
غزہ احزاب 146
کفر کی نئی حکمت عملی 152
ایک کے بعد دوسرا حملہ 153
غزوہ مریسیع منافقوں کے جار حانہ روئیے، اور عظیم ترین برات 157
صلح حدیبیہ۔ فتح مبین 172
فتح خیبر، حدیبیہ کی تکمیل 180
دعوت۔ حکمت اور موعظت کے ساتھ 187
مدینہ منورہ کا معاشرہ 193
نظام عدل 195
مدینہ منورہ میں تفریحات 220
مدینہ منورہ کی اجتماعی زندگی میں خواتین کا حصہ 224
مدنی معاشرے کےدوسرے پہلو اور اخلاقیات 234
مسجد نبوی صحابہ کرام کی زندگی کا مرکز 239
مدنی معاشرے میں ہر طرف رسول اللہﷺ کا نقش قدم 244
جنگ موتہ فوق البشر عسکری معرکہ 251
غزوہ تبوک 261
صدق کی وسعتیں 277
اسلام کی فتح مبین۔ فتح مکہ 284
غزوہ حنین 305
ہوازن کا وفد خدمت رسول اللہﷺ میں 311
ہرراہ مدینے کی طرف 313
رسول اللہﷺ کا ادب 329
خطبہ حجۃ الوداع، آفاقی منشور اخلاق وحیات انسانی 344
رفیق اعلیٰ۔ ملاقات کے لیے بے قراری 372

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like