عجیب و غریب بدعات
مصنف : عبد السلام رحمانی
صفحات: 186
دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں ۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے ۔ صحابہ کرام نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پاؤں جمانے شروع کردیئے اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ دنیا بھر بالخصوص برصغیر پاک وہند کے اندر مروجہ وبدعات وخرافات ایک ایسا کینسر ہے جو ہمارے اعمال کو ہلاک وبرباد اور غارت کررہا ہے۔جید اہل علم نے بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات و خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’عبادات میں عجیب وغریب بدعات ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد السلام رحمانی کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتا ب کو ایک معروف مصری عالم شیخ علی محفوظ کی بدعات ومنکرات کے موضوع پر بڑی مفید عربی تصنیف الابداع في مضار الابتداع سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے۔اور اس میں برصغیر کے معاشرہ میں پائی جانے والی منکرات وسیئات کی نشاندہی اور تفصیل بھی بیان کردی ہے۔اولا ًیہ1977ء کتاب پندروہ روزہ ’’ ترجمان ،دہلی‘‘ میں قسط وار شائع ہوتی رہی۔بعد ازاں 1989ءاسے کتابی صورت میں مرتب کر کے افادۂ عام کےلیے کےشائع کیا گیا۔بقول شیخ علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کتاب الابداع في مضار الابتداع الاعتصام للامام الشاطبی کی تلخیص ہے۔2011ء میں دار الابلاغ ،لاہور کے بانی ومدیر جناب طاہر نقاش حفظہ اللہ اس کتاب کو تحقیق وتخریج کے ساتھ شائع کیا۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ہمارے معاشرے میں رائج ہندوانہ ، یہودیانہ اور صلیبانہ بدعات ومنکرات اور رسومات کے خاتمے کاذریعہ بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
منکرات وبدعات سے بچ جائیں | 10 |
تقریظ | 13 |
پیش لفظ | 16 |
شیخ علی محفوظ رحمہ اللہ کا تعارف | 18 |
مساجد سے متعلق بدعات ومنکرات
نمازوں کے بعد مساجد کے مقفل کرنے کی بدہت |
25 |
منبر کے پاس کھڑے ہوکر جمعہ کی اذان دینا | 28 |
اذان جمعہ کے بعدمؤذن کابعض آیات واحادیث کاپڑہنا | 30 |
ترنم کے ساتھ اذان دینا | 31 |
مسجد میں آواز بلند کرنا | 31 |
مساجد میں گپ شب اوردنیاوی باتیں کرنا | 33 |
اجتماعی شکل میں تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا | 35 |
ارباب طریقت کے ایجاد کردہ ذکر کے طریقے | 36 |
مساجد کی سجاوٹ | 36 |
منکرات وبدعات تعظیم
تعظیم کی صحیح صورت |
39 |
بزرگوں کےآثار سے تبرک حاصل کرنا | 41 |
میت وجنازہ سے متعلق منکرات وبدعات
میت کاکفن |
44 |
میت کو ثواب پہنچانے کےلئے بعض طریقے | 48 |
ماتمی وتعزیتی اجتماع | 52 |
اہل میت کی تعزیت | 53 |
میت کو مقام وفات سے بہت دورلے جاکر دفن کرنا | 54 |
سید خضر علیہ السلام کی ذات سے متعلقہ بدعات | 55 |
بدعت میلاد | 57 |
خوشی کے مواقع کی بدعات
شاعر جیل کی کال کوٹھری میں |
63 |
شادی بیاہ میں احکام شرع کی پامالی | 66 |
عبادات وفضیلت والے دنوں سے متعلق بدعات
فضیلت والے دنوں میں منکرات کاارتکاب |
70 |
نماز کی زبان سے نیت کی بدعات | 75 |
لطیفہ:نمازکی زبانی نیت تو ایسے ہونی چاہیے! | 76 |
وسوسہ اوراحتیاط میں فرق | 78 |
سری نمازوں میں جہر کرنا | 81 |
سلام پھیرنے کے بعد دیر تک زورزورسے دعا پڑھنا | 82 |
منکرات وبدعات تراویح وپندرہ شعبان
صلوۃ الرغائب |
86 |
چراغاں کرنامجوسی سازش | 86 |
خودساختہ دعائے شب برات | 87 |
خواص امت کی بے حسی وعملی کمزوری
خواص امت کی طرزعمل |
90 |
احساس مسئولیت کافقدان | 95 |
چراغ تلے اندھیرا | 97 |
ہرطرف روشنی کی قندیلوں والے گھرانے | 97 |
روزہ وحج سے متعلق منکرات وبدعات
خودساختہ اذکاروظائف |
112 |
اسم مفرد سے ذکر | 119 |
ذکرکےساتھ رقص وغناء | 120 |
ذکرمیں تالی بجانا | 123 |
فاتحہ بہ نیت فلاں | 123 |
نظریہ شریعت وحقیقت | 124 |
لفظ’’صوفی‘‘کی تشریح | 124 |
اعتقادی بدعات ومنکرات
نزول جبرئیل علیہ السلام کے متعلق غلط اعتقاد |
126 |
شب قدر کےمتعلق | 127 |
شب معراج کے متعلق | 128 |
طفل مختون کے متعلق | 128 |
جنت میں ندامت وغم | 128 |
نیک وبدکاغلط تصور اوراس کی صحیح پہچان | 129 |
عقیدہ سعدونحس | 133 |
چھوت چھات،بدشگونی وبدفالی | 135 |
قسامِ ازل پراعتراض | 138 |
فائدہ ونقصان مطابق گمان کاغلط تصور | 139 |
توکل کاغلط تصور | 140 |
منکرات ضیافت وشادی ودعوت ولیمہ
تکلفات |
142 |
رسم ورواج کی لعنت | 146 |
سادگی کانمونہ | 148 |
رسوم کی مخالفت | 150 |
رجوع الی الموضوع | 150 |
فضول خرچی ومحرمات کاارتکاب | 151 |
آدابِ ضیافت | 153 |
شکم پُری | 155 |
اجتماعی خوردونوش باعث برکت | 157 |
معاشرے اورعادات میں پائی جانے والی منکرات
غمخواری وخبرگیری |
159 |
المجالس بالا مانتہ | 164 |
مسکین نوازی | 164 |
تکریم علماء واکابر | 168 |
سلام شرعی وغیر شرعی | 171 |
حقوق مسلم | 177 |
خدام کاخیال کرنا | 178 |
تحقیر وتمسخر کی برائی | 179 |
عزت وذلت کامعیار | 179 |
لاٹری | 181 |
ترقی وتہذیب کاغلط تصور | 182 |