آئینہ توحید و سنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت
مصنف : ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی
صفحات: 408
اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے۔ توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے۔ شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے۔ نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’آئینہ توحید وسنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت ‘‘ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی کی تصنیف ہے یہ کتاب انہوں نے حفیظ الرحمٰن قادری کی کتاب’’شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت‘‘ کے جواب میں تحریر کی ہے۔ حفیظ الرحمن قادری نے اس کتاب میں تمام بدعات کو سنت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔تو ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی نے قادری صاحب کی اس کتاب کا گہرائی سے مطالعہ کرکے قرآن وحدیث کے دلائل سے حق کوخوب واضح کیا ہے او رآخر میں قادری صاحب کے شبہات کا ترتیب سے جواب دیا ہے۔ موصوف نے اس کتاب کو تحریر کرنے میں ہر ممکن کوشش کی ہے کہ حقائق انتہائی دیانت داری کے ساتھ قلم بند کیے جائیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مولف | 6 |
شرک کی مذمت | 26 |
شرک ظلم عظیم ہے | 26 |
شرک بڑی گمراہی ہے | 27 |
مشرک نجس او رپلید ہیں | 27 |
مشرک سےنکاح کی ممانعت | 28 |
شرک میں والدین کی نافرمانی ہے | 28 |
شرک کی معاف نہیں | 28 |
مشرک بہتان باز ہے | 28 |
مشرک پر جنت حرام ہے | 28 |
مشرک کےلیے دعائے مغفرت کی ممانعت ہے | 29 |
شرک بزدلی پیداکرتاہے | 29 |
شرک کی وجہ سے عذاب | 29 |
شرک سےتمام اعمال ضائع | 29 |
مولان انور محمد قادری بریلوی کافتوی | 36 |
مولانا محمد صالح نقشبندی قادری چشتی کافتوی | 36 |
مولانا افتحار احمد قادری بریلوی کافتوی | 37 |
علامہ سیدمحمود احمد رضوی بریلوی کافتوی | 37 |
مولانامحمد شفیع اوکاڑوی بویلوی کافتوی | 38 |
تمام حوالہ جات ناخلاصہ | 38 |
بندے کو داتا کہنا | 58 |
جیریل نے لڑکاعطاکیا | 68 |
تقلید کیاہے؟ | 80 |
امام احمد بن حنبل | 92 |
مقلدین کےتقلیدی دلائل کےتحقیقی جوابات | 96 |
مقلدین کو دعوت فکر دینے کےلیے چند لاجواب سوالات | 101 |
فقہ حنفی قرآن وحدیث کےمخالف ہے یامطابق | 110 |
علم الغیب قرآن کی روشنی | 121 |
ایصال ثواب | 178 |
عیدمیلاد النبی ﷺ کی شرعی حیثیت | 201 |
ابو لہب کےخواب کی حقیقت | 227 |
بشریت انبیاء قرآن کی روشنی میں | 231 |
رسو ل للہ ﷺ کاسایہ | 258 |
اہل حق کے خلاف ایک پراپیگنڈا | 248 |
بشریت امام الانبیاء حدیث کی روشنی میں | 252 |
کیانوری مخلوق کاسایہ نہیں ہوتا | 258 |
حفیظ الرحمن قادری کے پیش کردہ دلائل کی حقیقت | 264 |
مسئلہ حاضر وناظر | 273 |
مسئلہ حاضر ناظر احادیث کی روشنی میں | 279 |
تماشائی شیخ اور بےحیا مرید | 288 |
قرآن کی نظر میں غیر اللہ سےمدد مانگناکیساہے | 2996 |
ماتحت الاسباب | 296 |
غیر اللہ کےمتعلق غلط فہمی کاازالہ | 307 |
مسئلہ حیات النبی ﷺ قرآن کی روشنی میں | 312 |
وفات النبی ﷺ حدیث کی روشنی میں | 316 |
حفیظ الرحمان قادری کے شبہات کےجوابات | 320 |
حیات انبیاء اور اولیاء کی دوسری دلیل اور اس کاجواب | 326 |
شرک کی تعریف | 331 |
قبروں پر رسول اللہ ﷺ کی مخالفت | 339 |
تعویذکی حقیقت | 343 |
جھاڑپھونک نہ کرنےوالوں کی فضیلت | 350 |
بدعت کیاہے | 355 |
بدعت کاشرعی مفہوم | 355 |
بدعت کی تعریف زبان نبوت سے | 356 |
گمراہی کی طرف بلانے والے انجام | 360 |
بدعت کی تعریف کاخلاصہ رسول اللہ ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں | 362 |
آخری اس میں حرج ہی کیاہے | 362 |
حفیظ الرحمن قادری کےبدعت کےحق میں دیے گئے دلائل کی اصل حقیقت | 367 |
بدعت کی اقسام | 374 |
اذان سے پہلے درود پڑھنا | 376 |
ہماری دعوت | 383 |
جنتی گروہ فرقہ ناجیہ کونساہے | 393 |
میں حیران ہوتاہوں | 394 |
نماز میں او نچی آواز سے آمین کہنا | 398 |
سینے پرہاتھ باندھنا | 401 |
نماز میں پاؤں سے پاؤں ملانا | 402 |
آخری گزارش | 405 |
کیا امت محمدیہ شرک نہیں کرے گی | 332 |
رفع الیدین | 394 |
نذرغیر اللہ حرام ہے | 72 |
مزار پر عورت کاچڑھاوا | 76 |
شرک ایک بہت بڑا گناہ ہے | 402 |
شرک سے بچنا چاہیے | 403 |
ماتخت االسباب | 408 |
مسئلہ حاضر ناظر | 409 |
قرآن کی نظر میں غیر اللہ سے مدد مانگناکیسا ہے | 410 |