آئینہ توحید
مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی
صفحات: 50
اللہ تعالیٰ کی عبادت انسان کا سب سے اہم فریضہ ہے۔ اس میں غفلت کسی بھی طور مناسب نہیں ہے۔ دور حاضر میں ایسے لوگ بکثرت موجود ہیں جو اللہ کی عبادت میں مختلف چیزوں کو شریک بنائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ کوئی اللہ کی بارگاہ میں سربسجود ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ کسی مقبرہ یا مزار پر بھی اپنی جبین رگڑتا ہے کوئی خانہ خدا میں ’یا غوث اعظم‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے تو کوئی اللہ کے نام پر قربانی دینا اتنا اہم نہیں سمجھتا جتنا صلحائے امت کی قبروں پر جانور ذبح کرنا ضروری سمجھتا ہے۔ فضیلۃ الشیخ محمد بن اسماعیل صنعانی نے اسی ناسور کو ختم کرنے کے لیے ’تطہیر الإعتقاد عن درن الالحاد‘ کے نام سے کتابچہ لکھا۔ 50 صفحات پر مشتمل اس کتابچے کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے جو کہ سیف الرحمٰن الفلاح نے کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تعارف | 5 | |
مصنف رسالہ کے حالات | 6 | |
مقدمہ کتاب | 7 | |
چند اصول | 8 | |
فصل اول ۔عبادت کی اقسام | 15 | |
قبر پر قربانی کا حکم | 22 | |
مزارات پر اللہ کے نام کی قربانی | 24 | |
پہلے توحید کی دعوت دیں | 28 | |
کیا تمام امت گمراہی پر متفق ہوگئی؟ | 39 | |
مجذوب کے افعال کے متعلق کیا حکم ہے | 43 | |
مجذوبوں کے خوارق کو آپ کیا سمجھتے ہیں؟ | 44 |