ائمہ تلبیس

ائمہ تلبیس

 

مصنف : مولانا ابو القاسم محمد رفیق دلاوری

 

صفحات: 754

 

یہ بات روز روشن کی طر ح عیاں ہے کہ اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔کتب تاریخ میں اسو د عنسی ، مسیلمہ کذاب ، مختار ابن ابو عبید ثقفی اور ماضی قریب کے مرزا قادیانی سمیت کئی جھوٹے مدعیان نبوت کا ذکر موجودہے ۔زیر نظر کتاب ”آئمہ تلبیس ” مولانا ابو القاسم رفیق دلاوری کی تصنیف ہے جوکہ خیر القرون کے زمانہ سے مرزاقادیانی تک کے تمام ان جھوٹے مدعیا ن نبوت کے سچے حالات و اقعات پر مشتمل ہے کہ جنہوں نے الوہیت،نبوت، مسیحیت ، مہدویت اور اس قسم کے دوسرے جھوٹے دعوے کر کےاسلام میں رخنہ اندازیاں کیں اور اسلام کے بارے میں مارہائے آستین ثابت ہوئے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب 1۔ صاف ابن صیاد مدنی 15
باب 2۔اسود عنسی 25
باب 3۔طلیحہ اسدی 34
باب 4۔مسیلمہ کذاب 49
باب 5۔سجاح بنت حارث تمیمیہ 72
باب 6۔ مختار ابن ابو عبید ثقفی 79
باب 7۔حارث کذاب دمشقی 138
باب 8۔مغیرہ بن سعید عجلی 147
باب 9۔بیان بن سمعان تمیمی 150
باب 10۔ابو منصور عجلی 153
باب 11۔صالح بن طریف بر غواطی 155
باب 12۔بہاء فرید زوزانی نیشاپوری 159
باب 13۔اسحاق اخرس مغربی 161
باب 14۔استاد سیس خراسانی 165
باب 15۔ابو عیسیٰ اسحاق اصفہانی 167
باب 16۔حکیم مقع خراسانی 168
باب 17۔عبداللہ بن میمون اہوازی 175
باب 18۔بابک بن عبداللہ خری 183
باب 19۔احمد بن کیال بلخی 196
باب 20۔یحییٰ بن فارس ساباطی 198
باب 21۔علی بن محمد خارجی 205
باب 22۔حمدان بن اشعث قرمط 221
باب 23۔ابو سعید حسن بن بہرام جنابی قرمطی 228
باب 24۔ زکرویہ بن ماہر و قرمطی 231
باب 25۔ یحیی بن زکرویہ قرمطی 237
باب 26۔حسین بن زکرویہ معروف بہ صاحب الشامہ 238
باب 27۔عبیداللہ مہدی 241
باب 28۔علی بن فضل یمنی 260
باب 29۔ابو طاہر قرمطی 262
باب 30۔حامیم بن من اللہ محکسی 272
باب 31۔محمد بن علی شلغمانی 273
باب 32۔عبد العزیز باسندی 279
باب 33۔ ابو الطیب احمد بن حسین متنبی 280
باب 34۔ابو علی منصور ملقب بہ الحاکم بامراللہ 289
باب 35۔اصفر بن ابو الحسین تغلمی 321
باب 36۔ابو عبداللہ ابن شباس صیمری 323
باب 37۔حسن بن صباح حمیری 324
باب 38۔رشید الدین ابو الحشر سنان 369
باب 39۔محمد بن عبداللہ بن تومرت حسنی 371
باب 40۔ابن ابی زکریا طمامی 401
باب 41۔ حسین بن حمدان خصیی 402
باب 42۔ ابو القاسم احمد بن قسی 403
باب 43۔علی بن حسن شمیم 404
باب 44۔محمود واحد گیلانی 405
باب 45۔عبد الحق بن سبعین مرسی 409
باب 46۔احمد بن عبد اللہ ملشم 411
باب 47۔ عبد اللہ راعی شامی 412
باب 48۔ عبد العزیز طرابلسی 413
باب 49۔ اویس رومی 413
باب 50۔ احمد بن ہلال حسانی 414

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like