ایک دن حضور ﷺ کے ساتھ ( صدارتی ایوارڈ یافتہ )
مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود
صفحات: 245
اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول سیدنا آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظر کتاب’’ایک دن حضور ﷺکے ساتھ ‘‘ مولانا محمد اظہار الحسن محمودصاحب کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے کہ قاری میں نبی کریم ﷺ کے مبارک معمولاتِ زندگی کو اپنے زندگی میں جاری وساری کرنے کا اشیتاق پیدا ہو ۔ وہ کوشش کرے کہ اس کی راتیں ،اس کی نمازیں ایسے ادا ہوں جیسے نبی ﷺکی ہوتی تھی۔اس کی عائلی اور معاشرتی زندگی، اسکی تجارت ،اس کے انتظامی معاملات وغیرہ ہرروز ایسے ہوں جیسے آپﷺ کے ہوتے تھے وعلیٰ ہذاالقیاس وہ اپنی پوری زندگی کا ہر دن حضورﷺ کےگزارے ہوئے دن کو سامنے رکھ گر گزارے اور یوں ددنیا وآخرت کی فلاح وکامرانی سےہمکنارہو۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے سیرتِ طیبہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کا ذریعہ بنائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 4 |
رائے گرامی : حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب ، کندیاں شریف | 21 |
تقریظ : ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی | 22 |
حرف مدعا | 28 |
پہلے مجھے پڑھئے ! | 30 |
حضور اپنے گھر میں آرام فرماتے ہوئے | 31 |
نبی سیدہ عائشہ rکے پاکیزہ حجرہ میں | 31 |
نرم بستر کی فرمائش آپﷺنے رد فرما دی | 32 |
مبارک پیشانی پر پسینے کی بوندیں | 32 |
آہِ سحر گاہی کے لیے آپ ﷺبیدار ہوتے ہیں | 33 |
آپﷺمسواک کرتےہوئے | 33 |
حضرو ﷺوضو فرماتے ہیں | 34 |
وضو کے بعد کی دعا | 34 |
اس وقت ان آیات کی تلاوت آپﷺکا معمول ہے | 35 |
نماز تہجد ، شہنشاہ اعظم کی بارگاہ میں حاضری | 35 |
ام المؤمنین سیدہ عائشہ rبیدار ہوتی ہیں | 35 |
امت کےحق میں آقا کی دعا | 36 |
آہِ سحر گاہی میں زلا دینے والا منظر | 37 |
پنڈلیوں میں ورم آ جاتا ہے | 37 |
کیا میں اللہ کاشکر گزار بندہ نہ بنوں ؟ | 38 |
شاید آپ سو آیات تلاوت فرمائیں گے | 39 |
اس روز آپﷺ نے بارہ رکعات ادا فرمائیں | 40 |
اے اللہ !میرا دل اور میری آنکھیں روشن فرما | 40 |
آسمان دنیا میں بخشش کی ندا | 41 |
اپنے آنسوؤں کے ساتھ آپ دعا کو زینت بخشتے ہیں | 41 |
پھر حضرو ﷺنےنماز وتر ادا فرمائی | 42 |
مسجد نبوی میں اذان فجر کی صدائیں بلند ہوتی ہیں | 42 |
اصحاب رسول ادب واحترام سے مسجد میں بیٹھے ہیں | 43 |
اللہ تعالیٰ نےان کاامتحان لے کر انہیں سرفراز کیا ہے | 43 |
ان کےچہرے نقوش سجدہ سےروشن ہیں | 44 |
چھوٹے بچے اورخواتین پچھلی صفوں میں | 44 |
ارشادات نبوی: خواتین کا گھروں میں نماز پڑھنا افضل ہے | 45 |
حضرت بلال حضورﷺ کو گھر سے لینے جاتے ہیں | 46 |
آپ سنت فجر گھر میں ادا فرماتے ہین | 46 |
دعا پڑھ کر مسجد میں داخل ہوتےہیں | 46 |
حضورﷺ سلام کہہ کے آگے بڑھتے ہیں | 47 |
اپنے اصحاب کوصفیں درست کرنےکی تاکید | 47 |
مسجد نبوی میں اقامت اور نماز فجر کا آغاز | 48 |
دنیا کے بےمثال امام اور بےمثل مقتدی | 48 |
نمازوں میں تلاوت کے لیےسورتوں کی تقسیم | 49 |
نماز کےبعد ادعیہ اوراذکار مسنونہ | 50 |
نماز کے بعد آپﷺچند باتوں کی تعلیم دیتےہیں | 51 |
کامل حج اورعمرہ کااجر | 51 |
وہ شخص جنت میں جائے گا ، ( فضیلت سید الاستغفار ) | 51 |
اس آدمی نے دن رات کی نعمتوں کا شکر ادا کردیا | 52 |
اس سے بہتر عمل کوئی نہیں لائے گا | 52 |
اس شخص کےلیے جہنم سے آزادی لکھ دی گئی | 53 |
کوئی چیز پھر اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی | 53 |
آج رات کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے ؟ | 53 |
حضورﷺاپنا خواب صحابہ کرامکو سناتےہیں | 54 |
برے خواب کے شر سے بچنے کی حکمت عملی | 54 |
رات میرے پاس دو رشتےآئے، چند مناظر دکھائے | 54 |
خواب میں دو کنگن دیکھ کر مجھےناگواری ہوئی، ( مسیلمہ اوراسودعنسی) | 57 |
سیدناعبد اللہ بن عمر کا خواب اورحضورﷺ کی تعبیر | 58 |
نماز اشراق کا اہتمام | 59 |
وہ مسکراتے ضرور تھے، مگرایمان ان کےدلوں میں …. | 60 |
میں اس غیر عادلانہ تقسیم پرقطعاً گواہ نہیں بنوں گا | 60 |
جابر! میں تمہیں ایک خوش خبری سناؤں ؟ | 60 |
میری امت میں ایسے عظیم لوگ موجود ہیں | 62 |
حضرت علی کو بلا کر ایک کام پر روانہ فرماتے ہیں | 62 |
ایک بدری صحابی حاطب کا قضیہ پیش ہوتاہے | 63 |
حضرت عمر :حضور! حکم دیجیے میں اس کی گردن اڑا دوں! | 64 |
جنہوں نے سچےدل سے رسولوں کی تصدیق کی | 64 |
آپ کی پاکیزہ مجلس اور ایمان افروز باتیں | 64 |
ایک قیدی عورت ہر چے کو سینے سےلگانا چاہتی ہے | 65 |
بتاؤ تم اور صفوان نے بیت اللہ کے پاس بیٹھ کر کیا مشورہ کیا ؟ | 66 |
اب عمیر بن وہب کاسینہ نور ایمان سے جگمگانے لگتا ہے | 67 |
انہیں دینی تعلیمات سےروشناس کرواؤ! | 68 |
آج جمعۃ المبارک ہے، آداب جمعہ | 68 |
اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک کے گناہ معاف | 68 |
جمعہ کے لیے آنےوالے لوگ تین قسم کے ہیں | 68 |
نماز جمعہ کے لیے پہلے آنے پر زیادہ اجر کی بشارت | 69 |
اختتام مجلس | 69 |
یمامہ کا رئیس صحابہ کرام کی قید میں | 70 |
ثمامہ نامی قیدی کو قبول اسلام کی دعوت | 71 |
نماز چاشت کی ادائیگی | 72 |
مجھے آپﷺنےتین باتوں کی وصیت فرمائی | 73 |
نماز چاشت کا بےمثال اجر | 73 |
دعا پڑھ کر آپ مسجد سےباہر تشریف لےآتے ہیں | 74 |
حاتم طائی کی بیٹی رہائی کی فریاد کرتی ہے | 74 |
حضور ﷺکےچلنے کا مبارک انداز | 75 |
آپ بازار تشریف لےجاتے ہیں | 75 |
نبی تاجروں سے مخاطب ہیں،دعا اور چند ارشادات | 75 |
یوں کھجوریں بدلے میں نہ لو ایک دوسرے سے خرید لیا کرو! | 77 |
ناپ تول میں کمی کرنے سے اجتناب کیا کرو! | 77 |
ربا یعنی سود کے جرم میں بچتےرہو | 78 |
یہ چیزیں بدلے میں ہوں تو نقد اور برابر ہوں | 79 |
پھر سودی معاملات کی مذمت | 80 |
مدینہ منورہ کی منڈی میں آج خوب گہماگہمی رہی | 80 |
کسی نے پکارا: ابوالقاسم ! | 80 |
تجارت میں مصروف ایک دیہاتی تاجر سےآپﷺ کی محبت | 81 |
بھئی! یہ اناج گیلا کیوں ہے ؟ | 81 |
تاجروں کے لیے مزید راہنمائی | 82 |
عروہ تم جاؤ! میرے لیے ایک بکری خرید کر لاؤ! | 82 |
رسول اللہ ﷺ ایک گھوڑا خریدتے ہیں ، عجیب واقعہ | 83 |
حضرت خزیمہ کودوہری گواہی کااستحقاق | 83 |
کھیلتے بچوں میں حضرت انس کو پاکر خوش طبعی فرماتےہیں | 84 |
جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں | 84 |
ہوازن کی مہم سے آنے والے لوگ اورحضرت شیما r | 85 |
رضاعی بہن حضرت شیما r کی عزت و تکریم | 85 |
اے سلمہ ! یہ خوبصورت لڑکی مجھےدےدو ! | 86 |
مزدور کی قد ر و منزلت کا نرالا انداز | 86 |
وہ اپنےبھائی کی شکایت لے کر حضور کے پاس آیا | 87 |
بھیک مانگنے سے اجتناب کی تاکید | 87 |
بازار سے واپسی پر اپنی صاحب زادی کے ہاں | 88 |
آپ کی بڑی صاحب زادی ،سیدہ زینب r | 88 |
دوسری صاحب زادی، سیدہ رقنہ r | 90 |
تیسری صاحب زادی،حضرت ام کلثوم r | 91 |
چھوٹی صاحبزادی ،سیدہ فاطمۃ الزاہراء r | 92 |
یہ حضور ﷺسےبہت زیادہ مشابہت رکھتی تھیں | 93 |
میرے نواسوں کوجلدی سے لے آؤ! | 94 |
اے اللہ ! تو بھی ان سے محبت فرما! | 94 |
یہ دونوں میرےدنیا کے پھول ہیں | 95 |
نبی ؑ حضرت فاطمہ rکےگھر سےواپس آتےہوئے | 96 |
راستے میں ایک روتی ہوئی بچی کو دلاسہ اور شفقت | 97 |
غلاموں پر آپ کا لطف و کرم | 98 |
غلاموں کی آزادی اوران کےحقوق | 98 |
انہوں نےایک سو غلاموں کو آزاد کیا | 99 |
غلاموں کےساتھ حسن سلوک کی تاکید ! | 100 |
پھر ہم اسے آزاد کر دیتے ہیں | 100 |
یہ غلام بھی تمہارے بھائی ہیں | 101 |
غلاموں کو آزادی دیے جانے پر آپ کا ارشاد | 102 |
کتاب اللہ سے لوگ بلندی پاتے ہیں | 103 |
چند رؤساء نے آپ کے پاس آنے کی ایک شرط لگائی | 104 |
میرے حبیب! آپ انہیں اپنےپاس سےمت اٹھائیے ! | 104 |
اللہ کا شکر ہے کہ میرےامت میں ایسے لوگ پیدا کئے ہیں | 105 |
روزانہ اپنےخادموں کو کتنی بار معاف کیا کریں | 105 |
مدینہ طیبہ میں اسلامی معاشرت کا گہرا رنگ | 106 |
اپنے بیمار صحابی کی عیادت کرنے تشریف لے جاتے ہیں | 106 |
بیمار سے پوچھا: کس چیز کودل چاہ رہا ہے ؟ | 107 |
دوران عیادت بیمار کے لیے یہ دعا فرماتے | 107 |
آپﷺنےفرمایا: بخاری کو مت کوسو! | 108 |
اللہ کا شکر ہے جس نےاسے جہنم سےآزاد کر دیا | 108 |
سعد بن عبادہ کا کیا حال ہے ؟ | 108 |
راستے میں حضرت ابو ہریرہسےملاقات ہوتی ہے | 109 |
اصحاب صفہ حضورﷺکےگھر میں بلائے جاتےہیں | 109 |
اصحاب صفہ ، دین کی خاطر قربانی دینے والے عظیم لوگ | 111 |
اصحاب صفہ کی ضروریات کا خیال رکھا جاتاتھا | 112 |
حضورﷺاپنے آستانہ نبوت میں تشریف فرما ہیں | 113 |
جسے بیٹیاں دے کر آزمایا گیا | 113 |
حضور!میرے لیے کوئی کنیت تجویز فرما دیں | 113 |
یہ خواب اللہ کی جانب سے ہے | 114 |
حضرت فاطمہ rحاضر خدمت ہوتی ہیں | 114 |
سیدہ عائشہ r ، چار قابل فخر چیزیں | 115 |
آقا! میرے لیے کچھ دعا فرما دیں ! | 115 |
گھر والوں سے حسن سلوک | 116 |
گھر میں سیدنا ابوبکر ،عمراورعثمان حاضر ہوتے ہیں | 116 |
حضرت اسماء rایک مسئلہ دریافت کرنے آتی ہیں | 117 |
جی! ہر طرح کی خیریت ہے ، ایک بڑھیا | 117 |
حضرت خدیجہ r کا تعلق آپ بخوبی نبھاتےتھے | 118 |
سیدہ عائشہ r کا علمی مقام و مرتبہ | 119 |
عائشہ ! مجھ سے یہ سوال آج تک کسی نے نہیں پوچھا | 119 |
میں اس کا ہدیہ کیسے لیتی یہ خود ضرورت مند ہے؟ | 120 |
رزق کی خوب تکریم کیا کرو ! | 120 |
یہ گوشت حضرت بریرہ rکوکسی نےدیا ہے | 121 |
آپ پوچھٹی ہیں : کیا ابن جدعان کو سخاوت نفع دے گی؟ | 122 |
جبرائیل امین کی طرف سے سیدہ عائشہ rکوسلام ! | 122 |
حضورﷺکا مزاج بہت شاندار تھا | 122 |
آندھی یا بادل آتے دیکھ کر آپ کچھ پریشان ہو جاتے | 123 |
آج ایک واقعہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ بہت خوش تھے | 124 |
آقا کی حضرت اسامہ سے محبت | 124 |
کچھ یہودی اندر آنے کی اجازت طلب کرتے ہیں | 125 |
گھریلو امور اور کچھ پر لطف باتیں | 125 |
میں تمہاری تجہیز و تکفین کا اچھا بندوبست کروں گا | 126 |
آپ مجھے بھی اسم اعظم سکھا دیجیے نا! | 126 |
فرمایا : وہ اسم اعظم اسی دعا میں ہے | 127 |
دعا :اے اللہ ! میرا حساب آسان فرما ! | 128 |
ازواج مطہرات کےگھر، دینی راہنمائی کے مراکز | 128 |
رسول اللہ ﷺ اور اوقات کی تقسیم کار | 129 |
جمعہ کی تیاری کا اہتمام | 130 |
نیا لباس پہن کر آپ نے اللہ کا شکر ادا کیا | 130 |
آپﷺنے خوشبو لگائی اورعمامہ زیب سر فرمایا | 131 |
لباس کے بارے چند اہم اصول | 131 |
خوشبو آپﷺ کوبہت مرغوب تھی | 132 |
ایک شاہی آئینہ | 133 |
مسواک کا خاص اہتمام | 133 |
بنو طئی کےایک وفد کی آمد ، رئیس ، زید الخیل | 134 |
آج سے تم ’’زید الخیر ‘‘ہو! | 135 |
میں نے تمہیں تمہاری تعریف سے بڑھ کر پایا ہے | 135 |
نماز جمعہ کے لیے آپ روانہ ہو رہے ہیں | 135 |
راستے میں ایک صحابی کو نصیحت | 136 |
راستے میں حضرت عمر سےملاقات اوران کے لیے دعا | 136 |
عقبہ بن عامر سےر استے میں ملاقات | 137 |
حضرت براء سے ایک حسین ملاقات | 137 |
آج رسول اللہ ﷺ نئے منبر پر خطبہ ارشاد فرمائیں گے | 138 |
امام الانبیاء ﷺاور اذان جمعہ | 139 |
جمعہ کی ندا سنتے ہی لوگ مسجد کی طرف دوڑے چلے آئے | 140 |
اللہ کا قرآن ان لوگوں کی تعریف میں رطب اللسان | 140 |
حضور ﷺخطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں | 142 |
جوامع الکلم | 142 |
آپﷺکےخطبہ کے بنیادی اوصاف | 142 |
ثناء رب جلیل سے آغاز | 143 |
چند اہم باتوں کا حکم | 144 |
خشیت الہٰی اور وعدہ جنت | 144 |
ایک مفلوک الحال شخص کی مالی اعانت | 145 |
غریبوں کی امداد آپﷺخوش ہو گئے | 145 |
مقبولیت والی گھڑی | 146 |
جسے میں مال نہیں دیتا اس سے محبت زیادہ رکھتا ہوں | 146 |
اگر تم روئے زمیں کا سارا مال بھی صدقہ کر دو تو ….. | 147 |
امام الانبیاء ﷺکاایک یادگار خبطہ، ہر جملہ ایک قیمتی موتی | 147 |
ہر نبی نے فتنہ دجال سے اپنی قوم کو آگاہ فرمایا | 150 |
دجال کے شیطانی کرشمے | 150 |
اپنے خطبے میں حضرت تمیم داری اور دجال کا واقعہ بتایا | 151 |
کھجور کا وہ تنا رونے لگا | 154 |
کھجور کے تنے کو حضور ﷺکا دلاسہ | 154 |
آپﷺدو خطبے ارشاد فرماتے ہیں | 155 |
دوران خطبہ باران رحمت کے لیے دعا | 155 |
موسلادھار بارش برسنے لگی | 155 |
آپﷺکی اقتدا میں دو ہزار نمازیں | 156 |
خطبہ کےوقت ہاتھ میں عصا | 156 |
وہ تعمیل حکم میں وہیں بیٹھ گئے | 156 |
خطبہ سن کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی | 157 |
میں تم میں دو چیزں چھوڑ کر جا رہا ہوں | 157 |
دوران خطبہ سوال: کیا ہر سال حج لازم ہے ؟ | 158 |
خطبہ میں تعلیم نماز | 158 |
ہر نیک آدمی کو اس کا سلام پہنچے گا | 159 |
جس شخص نے میرے بعد جمعہ چھوڑ دیا | 159 |
جمعہ سے متعلق چند اہم باتیں | 160 |
مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادا کی جار ہی ہے | 161 |
اللہ تعالیٰ اسعد بن زرارہ کے درجے بلند فرمائے | 162 |
نماز جمعہ کے بعد کی سرگرمیاں | 163 |
سونے اور چاندی کی انگوٹھی کاحکم | 163 |
نگاہ نبوت نے جسے پسند نہ کیا | 164 |
میں آپﷺکےبچے ہوئے دودھ پر کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا | 165 |
اللہ نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے | 165 |
جنت میں آپ ﷺکا دیدار کیسے کر سکیں گے؟ | 166 |
ایک خوب صورت گفتگو، مجھے دنیا میں تین چیزیں پسند ہیں | 167 |
جمعہ کے بعدآپﷺبازار تشریف لے جاتے ہیں | 169 |
رسول اللہ ﷺکےگھر میں مہمان کی آمد | 169 |
سیدہ خدیجہr کا خراج تحسین | 170 |
مہمانوں کی تکریم کے بارے میں نبوی ارشادات | 170 |
ایک دن بھر پور کھانا اور تین دن مزید ضیافت | 171 |
وہ مہمان نواز بے مثال آدمی ہے | 171 |
مہمانوں کے لیے کھجوریں ،گھی اور آٹےکا پرتکلف کھانا | 172 |
میں بطور مہمان حضور ﷺ کے حصے میں آیا | 173 |
حضور ﷺ کا مہمان سارا دودھ پی گیا | 174 |
مہمان نوازی نہ کرنے والے کی مہمان نوازی کروں یا نہ ؟ | 175 |
آپﷺنےایک مہمان کوانصاری صحابی کے ہاں ٹھہرایا | 175 |
پہلی بات جو میں نےحضور ﷺ سے سنی | 177 |
قیلولہ ، دن میں تھوڑی دیر کےلیے استراحت | 177 |
سفر میں قیلولہ اور ایک جانی دشمن کی معافی | 178 |
آپﷺکامبارک پسینہ خوشبو میں شامل کر لیتے ہیں | 179 |
اس روز خوشی میں آپﷺنے قیلولہ چھوڑ دیا | 180 |
قیلولہ کا بنیادی مقصد | 181 |
رسول اللہ ﷺکے دروازے پر دستک | 181 |
سلام کہہ کر اجازت طلب کرو! | 181 |
آپﷺنے اسےدین کے چند اصول سمجھائے | 182 |
آپﷺنےاس شخص کے سلام کا جواب نہ دیا | 183 |
ایک خاتون دعا کے لیے حاضر ہوتی ہے | 183 |
حضرت عائشہ rکے ساتھ چند باتیں | 184 |
نماز عصر کی تیاری | 184 |
سیدہ بریرہ rمسواک اٹھا کر لے آتی ہیں | 185 |
یہ مسواک بڑی فضیلت رکھتی ہے | 185 |
چار چیزیں اللہ کے پاک رسولوں کی سنت ہیں | 185 |
مسجد نبوی میں اذان عصر | 187 |
مسجد میں آتے ہوئے تمہارے ہر قدم کو لکھا جاتا ہے | 189 |
نماز کے لیے اٹھنےوالے ہر قدم پرانعامات کی بارش | 189 |
نمازعصر سے قبل چار رکعت سنت | 190 |
اللہ تمہاری نماز کی حرص بڑھا دے | 191 |
رکوع پا لو تو رکعت شمار کر لیا کرو ! | 191 |
سکون اور وقار سے چل کر شامل نماز ہوا کرو ! | 192 |
کیا اللہ نے میرا نام لیا ہے ؟ | 192 |
اس امت کے سب سے بڑے قاری ، ابی بن کعب | 193 |
ابن مسعود !تم مجھے تلاوت کلام اللہ سناؤ! | 193 |
اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں! | 194 |
یہ نو وارد کون ہے ؟ عدی بن حاتم طائی ! | 194 |
ضعیفوں اور ناداروں کے کام آنے والے نبی | 195 |
مہمان کی تکریم کا ایک خوب صورت انداز | 195 |
عدی بن حاتم کے ساتھ گفتگو اوران کا قبول اسلام | 195 |
زندگی کا ایک واضح نصب العین | 197 |
ازواج مطہرات کے گھر، خواتین کے لیے اہم دینی مراکز | 197 |
سب ازواج کے گھروں میں تشریف آوری کا پاکیزہ معمول | 198 |
ازواج مطہرات ، امت کی پاکباز مائیں | 198 |
پہلی زوجہ حضرت خدیجہ r ،جوار رحمت الہٰی میں | 198 |
ام المؤمنین سیدہ سودہ rکے حجرہ میں | 200 |
سیدہ حفصہ rکے ہاں تشریف آوری | 203 |
سیدہ زینب بنت خزیمہ rکی یادگار رفاقت | 204 |
حضور، سیدہ ام سلمہ rکےہاں قدم رنجہ فرماتے ہیں | 205 |
سیدہ زینب بن جحشrکےہاں حضورﷺجلوہ افروز ہوئے | 209 |
سیدہ جویرہ rکے ہاں آقا کی تشریف آوری | 211 |
سلطان مدینہ ﷺحضرت صفیہ rکے حجرہ پاک میں | 213 |
خاتم الانبیاء ﷺحضرت میمونہ rکے نعمت کدہ میں | 215 |
مدینۃ الرسول ﷺمیں شام کا سہانا منظر ! | 217 |
یہاں کی ہر شے انوکھی نرالی اور مثالی ہے | 218 |
اذان کا جواب دینے کا حکم | 219 |
سچے دل سے اذان کا جواب اور اس کا اجر | 219 |
دعائےوسیلہ ، اذان کےبعد کی دعا | 220 |
اب نماز مغرب ادا کی جارہی ہے | 220 |
مخلوق میں سب بلند ہستی عظیم رب کے سامنے سربہ سجود | 222 |
بعد مغرب سنن و نوافل | 223 |
سیدہ ابوبکر : حضور !مجھے کوئی دعا تعلیم فرمائیں | 223 |
نبی اپنے مبارک آستانہ کی جانب تشریف لاتے ہیں | 224 |
حضورﷺکا قیام آج سیدہ حفصہ rکے ہاں | 224 |
گھر کے دروازے پر حضرت عبد اللہ بن عمر سے ملاقات | 225 |
حضرت حفصہ rاپنےہاں آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں | 225 |
رحمت کائنات ﷺکا بستر نفاست سے بچھا دیا گیا ہے | 225 |
آپ اپنی رفیقہ حیات کےساتھ کھانا تناول فرماتے ہیں | 226 |
حضور! میرے بھائی کا ایک خواب تو سنئے ! | 228 |
نمازعشاء کاوقت قریب ہوا چاہتا ہے | 228 |
نماز عشاء کےلیے مسجد نبوی میں اذان کہی جاتی ہے | 229 |
وہ پاکباز نمازی اپنے بےمثل امام کے منتظر تھے | 230 |
مسجد نبوی میں نمازعشاء کی امامت ہو رہی ہے | 231 |
فرمایا: آج سے ایک سو سال بعد کوئی زندہ نہیں رہے گا | 231 |
نماز وتر، ایک خاص نماز | 232 |
جہاد فی سبلی اللہ کے لیے ایک اہم مشاورت | 232 |
رسول اللہ ﷺ گھر تشریف لاتے ہیں | 233 |
ازواج مطہرات کی باری والے گھر میں آمد | 234 |
سونے سے قبل کچھ اہم باتیں اورہدایات | 234 |
ہر ایک کومعاف کر کے سونے کا نبوی معمول | 235 |
لیٹنے سے پہلے آپﷺاپنا بستر جھاڑتے ہیں | 237 |
چند مخصوص آیات کی تلاوت کا پاکیزہ معمول | 237 |
دائیں کروٹ پر سونے کا مبارک معمول | 238 |
ایک نہایت خوب صورت دعا | 238 |
آپﷺاپنے حجرے میں آراد فرما رہے ہیں | 239 |
مراجع و مصادر | 271 |