لاہور گزیئٹر
لاہور گزیئٹر
مصنف : نعیم اللہ ملک
صفحات: 233
قوموں کے عروج و زوال کی داستان اس حقیقت پر شاہد ہے کہ قومی دفاع اور ملکی سلامتی سے غفلت برتنے والی اقوام با لآخر اپنی آزادی اور استقلال کو کھو دیتی ہیں اور اغیار کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لی جاتی ہیں۔ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ برصغیر کے جذبہ ایمانی سے سرشار مسلمانوں کی ایک بھرپور تحریک اور لازوال شہادتوں اور قربانیوں کے نتیجہ میں ہم جس عظیم ملک کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، پچھلے تقریباً پچاس(50) سالوں کے دوران اس کی بقاء اور سلامتی کے تقاضوں کو کما حقہ سمجھنے، ان کے حصول کے لیے مناسب پالیسیوں کی تشکیل اور پھر ہم ان پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہونے میں مسلسل ناکام چلے آ رہے ہیں۔ ہر ملک و ملت اپنے تاریخی ورثہ، تہذیب و تمدن اور قدیم مقامات کی بقاء و سلامتی کے لیے کچھ نہ کچھ اقدامات اٹھاتی ہے۔ اسی طرح پاکستان کے قدیم شہروں میں سے نمایاں خصوصیات کا حامل شہر’لاہور’ بھی ہے۔ لاہور ایک تاریخی حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں ملک پاکستان کا دل شمار کیا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” لاہور گزیٹئر” نعیم اللہ ملک کی معلوماتی تصنیف ہے۔ کتاب ہذا کو مختلف ابواب میں منقسم کیا گیا ہے، جس میں لاہور کی ابتدائی تاریخ، حکمران خاندانوں کی فہرست، اورنگ زیب کی وفات کے بعد لاہور کے حالات، آبادی کی تقسیم، مذہبی زندگی، قبیلے، ذاتیں، پیشے، سڑکیں، پانی، نظام نکاسی وغیرہ اور اس کے علاوہ دیگر معلومات کو احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین