اہمیت نماز

اہمیت نماز

 

مصنف : محمد علی جانباز

 

صفحات: 307

 

نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” اہمیت نماز ” پاکستان کے معروف اہل حدیث عالم دین مولانا محمد علی جانباز صاحب ﷫ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نےنماز کی اہمیت وفضیلت اور مقام ومرتبے کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے بے نماز کے انجام اور عقاب کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
خطبہ مسنونہ 8
ناشر کی چند ہمدردانہ گزارشات 10
توحید 13
شرک 14
بدعت کی مذمت 18
بدعت کی تعریف 19
بے پردگی 20
آپس کی بے اتفاقی 23
ترک نماز 27
بےنماز منافق سے بھی برا ہے 30
تمہید 35
حکومت وقت کی ذمہ داری 40
نمازی ملازم سے حسن سلوک 41
علمائے کرام و لیڈران قوم 42
وجہ تالیف 43
نماز مترجم 48
نماز کےمتعلق تین ضروری مسائل 54
سورہ فاتحہ 54
آمین بالجہر 55
رفع الیدین 56
خلق کائنات اور خلق انسان کا مقصد 57
نماز ہر ایک امت میں فرض رہی ہے 61
حضرت آدم و شیث ﷤ 62
حضرت نوح ﷤ 62
حضرت ہود اور حضرت صالح اور حضرت شعیب ﷩ 63
حضرت ابراہیم ﷤ 63
حضرت اسماعیل ﷤ 64
حضرت لوط، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب ﷩ 64
حضرت شعیب ﷤ 65
حضرت موسیٰ﷤ 65
حضرت موسیٰ و ہارون ﷩ 65
امت موسیٰ میں نماز خوف 66
نقباء بنی اسرائیل 67
حضرت داؤد ﷤ 67
حضرت داؤد ﷤ 67
حضرت داؤد کی نماز تہجد 68
تنبیہ 69
حضرت سلیمان ﷤ 70
حضرت زکریات ﷤ 71
حضرت عیسیٰ﷤ 72
تمتہ 72
زمانہ نبوت تک اہل کتاب کی نمازوں کا ثبوت 74
یہود ونصاریٰ کی نماز سے لاپرواہی 76
زمانہ جاہلیت میں عربوں کی نماز 78
غیر مسلم کی نماز 81
مسلمان کی نماز 82
اسلام میں نماز کا مرتبہ 83
دین الہٰی کا پہلا سبق ایمان کے بعد نماز ہے 86
اصول اسلام 90
ترک نماز پر وعید کی آیات 92
ترک نماز پروعید کی احادیث 98
اولاد کو نماز کی تعلیم 113
نماز کے فضائل کا بیان 115
اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ نماز ہے 116
آخرت میں نمازیوں کے درجات عالیہ 117
نمازیون سے وعدہ فلاح 118
نماز ایک تجارت ہے جس میں خسارہ نہیں 119
نماز مشکلات کاحل ہے 120
خدا نمازیوں کامولٰ اور ان کےساتھ ہے 127
نماز گناہوں کا کفارہ ہے 131
(تنبیہ ) نماز سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں یا کبیرہ ؟ 136
نماز برے کاموں سے روکتی ہے 138
نماز جامع عبادات ہے 143
اللہ نے نمازیوں کو ہی سچا مومن کہا ہے 147
یاد الٰہی کا بہترین طریقہ نماز ہے 151
نماز کی فرضیت کا انوکھا طریقہ 153
نمازی ہی اصلاح یافتہ ہوتے ہیں 154
نماز کی خاصیتیں 156
آنحضرت ﷺ کا نما ز سےوالہانہ تعلق اور اس کے لیے اہتمام 169
صحابہ کرام کانماز سے بے پناہ شغف اور ا س کے لیے تیاری 174
قرن اول میں نماز کی اہمیت 180
دین اور دنیا میں ترقی کا ذریعہ صرف نماز ہی ہے 181
اول وقت نماز پڑھنے کی فضیلت 184
نماز باجماعت کے فضائل 188
مسجد میں نماز ادا کرنا شعار اسلام ہے 197
حافظ ابن قیم کا ارشاد 197
شاہ عبدالعزیز کا ارشاد 198
حافظ ابن کثیرکاارشاد 198
نماز کے لیےمسجد کی طرف جانے کی فضیلت 205
مسجد کی عظمت 211
نماز میں خشوع و خضوع 216
خشوع 216
قبتل 217
تضرع 218
اخلاص 218
ذکر 219
فہم و تدبر 219
نماز میں خشوع وخضوع کیسے حاصل ہو 228
تارک نماز کے کفر و اسلام کا مسئلہ 235
تارک نماز کے بارے میں اقوال تابعین و تبع تابعین  239
نماز کےبعد کے اذکار 243
انگلیوں پر شمار کرنے کا بیان اور فضیلت 251
خدا کے نزدیک محبوب ترین کلمات 253
ان کلمات کی فضیلت 253
صبح و شام کے وقت کے اذکار 255
سید الاستغفار 255
تلاوت قرآن شریف کی فضیلت و اہمیت 262
تلاوت قرآن سےدل کا زنگ دور ہوتا ہے 263
تلاوت قرآن سے نور الہٰی حاصل ہوتا ہے 264
تلاوت قرآن نزول رحمت کا باعث ہے 265
تلاوت کرنے والے کے والدین کی تاج پوشی 265
تلاوت قرآن کا ثواب 267

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like