اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت
مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف
صفحات: 292
زیر تبصرہ کتاب محترم حافظ صلاح الدین یوسف اور چند دیگر صاحبانِ علم کے مضامین و مقالات کا مجموعہ ہے۔ شروع میں بطور مقدمہ مولانا حنیف ندوی کا مضمون کتاب کا حصہ بنایا ہے گیا ہے جس میں انہوں نے اہلحدیث اور ان کے مسلک کے تعارف کے حوالے سے بحث کی ہے۔ اس کے باقاعدہ مضامین کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پہلا مضمون حافظ صاحب کی وہ تحریر ہے جو انہوں نے حافظ محمد گوندلوی کی کتاب ’الاصلاح‘ کے مقدمہ کے طور پر لکھی تھی۔ اس کے بعد ’عقائد علمائے دیوبند‘ کے عنوان سے دوسرا مقالہ شروع ہوتا ہے جس میں آل دیوبند کی مشہور و معروف کتاب ’المہند علی المفند‘ میں سے ان کے بعض اعقتادات ان ہی کی زبانی بیان کیے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ فاضلانہ تبصرہ بھی پیش کی گیا ہے۔ تیسرا مضمون ’شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد‘ کے عنوان سے ہے جو دراصل ایک دیوبندی عالم دین ہی کی تحریر ہے جس میں انہوں نے نہایت اخلاص اور دردِ دل سے اپنے مشاہدات اور ان کے دینی رجحانات کا تذکرہ کیا ہے۔ چوتھا مقالہ مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کا شامل کیا گیا ہے جس میں مولانا نے نہایت شدو مد کے ساتھ اہل تقلید کے تقلیدی جمود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی مناسبت سے مولانا عبدالرحمٰن ضیا کے مضمون کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے جو اس سے قبل سہ ماہی ’نداء الجامعہ‘ میں بھی شائع ہو چکا ہے۔ سب سے آخر میں علامہ البانی کا اپنے دوست کے ساتھ ہونے والے مکالمہ ’ہم سلفی کیوں کہلائیں؟‘ کے عنوان سے شامل اشاعت ہے۔ یہ مضمون علامہ البانی کی کتاب ’سلفی منہج‘ کا بھی حصہ ہے اور یہ کتاب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر موجود ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف اول | 11 | |
عرض مرتب | 13 | |
مقدمہ | 17 | |
اہلحدیث کا مسلک ومنہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت ونوعیت ایک مبحث کی وضاحت | 27 | |
احناف کے تین گروہ | 33 | |
احناف کے پہلےگروہ،امام ابوحنیفہ اور صاحبین کا طرز فکر وعمل | 33 | |
اپنے ائمہ کے پیروکار | 37 | |
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا مسلک ومشرب | 38 | |
علمائے احناف کے دیگر دو گروہ | 52 | |
پہلا گروہ | 53 | |
علمی بددیانتی کی واضح مثال | 58 | |
پہلی کتاب کا تعارف | 61 | |
دوسرے حنفی عالم کی کتاب اور اس کا تعارف | 66 | |
تیسری کتاب اور اس کا تعارف | 67 | |
عقل وقیاس ہی کی بنیاد پر حنفی علماء سے دو سوال | 68 | |
اتباع کیا ہے اور ابتداع کیا؟ | 71 | |
تقلید حرام کی عملی مثالیں | 85 | |
عقائد علمائے دیوبند | 127 | |
بدعات سے عدم نفرت اور عدم اجتناب | 145 | |
ایک دبوبندی عالم کا اعتراف حق | 150 | |
اصولوں کی بنیاد پر احادیث کا انکار | 173 | |
پہلی مثال مسئلہ تعدیل ارکان | 178 | |
دوسری مثال آنحضرت ﷺ کا طریق بیان اور طرزعمل | 187 | |
تیسری مثال | 189 | |
چوتھی مثال | 199 | |
پانچویں مثال | 206 | |
نفس مسئلہ کی تحقیق | 209 | |
کشف حقیقت | 218 | |
امام ابوحنیفہ ؒ کے مذہب کی تحقیق | 233 | |
تصریہ کی ممانعت میں علت وحکمت | 243 | |
ایک بھاری وہم کا ازالہ | 259 | |
ہم سلفی(اہلحدیث) کیوں کہلائیں؟(ایک مفید مکالمہ) | 285 |