مسئلہ تقلید، فاتحہ خلف الامام، طلاق ثلاثہ، نماز تراویح کے متعلق اہلحدیث اور علماء حرمین کا اتفاق
مسئلہ تقلید، فاتحہ خلف الامام، طلاق ثلاثہ، نماز تراویح کے متعلق اہلحدیث اور علماء حرمین کا اتفاق
مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
صفحات: 80
دنیا جہان میں مختلف نقطہ نگاہ رکھنے والوں کی کسی طور پربھی کمی نہیں ہے ۔انسانوں کا باہمی اختلاف ایک فطری امر ہے لیکن اس اختلاف کو بنیاد بنا کر جھگڑے اور فساد کی راہ ہموار کرنا قابل نفرین عمل ہے۔دین اسلام مین تقلید کی کوئی گنجائش نہیں اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے۔اپنے ائمہ کی تقلید کرنا گویا کہ اپنے عمل سے ظاہر کرنا ہے کہ اسلام ناقص دین ہے۔ زیر نظر کتاب ”اہل حدیث اور علمائے حرمین کا اتفاق رائے”رنگونی صاحب کی کتاب” غیر مقلدین سعودی عرب کے آئمہ ومشائخ کے مسلک سے شدید اختلاف ”کا نہایت ہی مدلل اور سنجیدہ جواب ہے۔رنگونی صاحب نے جن مسائل کوبنیاد بنا کر غیر مقلدین اور سعودی علماء ومشائخ اور علماء کے مابین شدید اختلاف دکھانے کی کوشش کی ہے مؤلف نے کتاب وسنت اور آئمہ سلف کے اقوال کی روشنی میں نہایت اختصار کے ساتھ ان موضوعات پر محققانہ بحث کی ہے۔اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ فاضل مؤلف نے خالص علمی اسلوب اختیار کیا ہے اور ز بان انتہائی آسان اور عام فہم استعمال کی ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مؤلف کو اجر عظیم سے نوازے اور ہم سب کو دین حنیف سمجھنے کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ: از ڈاکٹر رضاء اللہ سلفی | 5 |
تمہید | 19 |
پہلا مسئلہ: اتباع اور تقلید | 25 |
تقلید اور ائمہ اربعہ | 27 |
تقلید چوتھی صدی ہجری کی پیداوار | 29 |
تقلید اور فرقہ بندی | 31 |
مقلدین س ے مولانا جونا گڑھی کے سوالات | 35 |
امام محمد عبد الوہاب اور تقلید | 37 |
مسئلہ تقلید اور سعودی علماء | 39 |
شیخ عبد العزیز بن باز | 40 |
شیخ ابن عثیمین | 43 |
شیخ بکر ابو زید | 46 |
شیخ محمد جمیل زینو | 50 |
شیخ سعود الشریم | 51 |
شیخ صالح الفوزان | 53 |
دوسرا مسئلہ: فاتحہ خلف الامام | 55 |
فاتحہ خلف الاما اور سعودی علماء | 58 |
تیسرا مسئلہ: ایک مجلس کی تین طلاقیں | 65 |
کیا مسئلہ طلاق اجمالی مسئلہ ہے؟ | 66 |
مسئلہ طلاق میں شیعہ کے ساتھ کون، اہلحدیث یا احناف مقلدین۔۔۔؟ | 68 |
مسئلہ طلاق اور سعودی علماء | 69 |
رنگونی صاحب کی خیانت | 71 |
چوتھا مسئلہ: مسئلہ نماز تراویح | 75 |
نماز تراویح ہی ماہ رمضان میں نماز تہجد ہے! | 76 |
کیا حضرت عمرؓ نے بیس تراویح پڑھانے کا حکم دیا تھا؟ | 76 |
کیا حضرت عمرؓ نے بیس تراویح پڑھانے کا حکم دیا تھا؟ | 76 |
مسئلہ تراویح اور سعودی علماء | 78 |