اہل بیت دو نظریوں کے درمیان
مصنف : محمد سالم الخضر
صفحات: 305
اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ اہل بیت کا اولین اطلاق ازواج مطہرات پر ہوتا ہے سورۂ احزاب میں ازواج النبی ﷺ ہی کو ہدایات دے کر آخر میں یہ فرمایا گیا ہے: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا (الاحزاب) یعنی ان سب ہدایات کا مقصد ازواج کو مشقت میں ڈالنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس کا مقصد آخر میں بیان کردیا ہے کہ اس سب کا مقصد یہ کہ ازواج ہر قسم کی ظاہری اور باطنی برائی و گندگی سے پاک و صاف ہوجائیں کیوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کے نبی کی بیویاں ہیں کوئی عام عورتیں نہیں ہیں۔جو شخص عربی کی تھوڑی سی واقفیت رکھتا ہو وہ سورۂ احزاب کے اس رکوع کو پڑھے تو اس کے دل میں کوئی شک و شبہ نہیں رہے گا کہ یہ یہاں اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ہی ہیں لیکن بڑی عجیب بات ہے کہ آج کل کے مسلمان کا زہن جب بھی اہل بیت کا لفظ سنتا ہے تو اس کا ذہن ازواج مطہرات کے ذکر سے خالی رہتا ہے اور آپﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہرسیدنا علی ہ اور ان کی اولاد کی طرف ہوجاتا ہے جس کا بڑا سبب مسلمانوں کا قرآن کو چھوڑدینا اور جہالت ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’اہل بیت دو نظریوں کے درمیان‘‘ محمد سالم کی اہل بیت کے متعلق کتاب ’’اہل البیت بین مدرستین‘‘ کا اردو کاترجمہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں غلو اور اعتدال کے درمیان اہل بیت کے متعلق صاف و شفاف اور شرعی نقطہ نظر پیش کیا ہے ساتھ ہی ان کے جن حقوق کی ادائیگی ہم پر ضروری ہے اس کو بھی واضح کیا ہے۔ اور غلو کرنے والوں نے اہل بیت کے جس روشن چہرے کو داغدار کیا یا ان کی تعلیمات میں اپنی جانب سے آمیزش کی یا انہیں ان کے اس مقام مرتبہ سے اونچا اٹھایا جو مقام ومرتبہ اللہ رب العالمین نے ان کے لیے پسند کیا اور انہیں عطا کیا۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں ان کی صحیح اور پاکیزہ تصویر پیش کی اور ان کے حقیقی مقام ومرتبہ کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فضیلت کا معیار تقویٰ اور نیک اعمال ہیں کسی کا حسب ونسب اللہ تعالیٰ کے نذدیک فضیلت کا معیار نہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 8 |
اہل بیت کون ؟ | 11 |
کلام عرب میں آل اوراہل کامعنی | 13 |
آل | 13 |
پہلاقول | 13 |
دوسراقول :اوریہی قول راجح ہے | 14 |
اہل | 19 |
آل بیت | 22 |
اہل بیت | 31 |
عترت نبی | 51 |
اقرباء اورعشیرۃ (قبیلہ ) | 55 |
رسالت کی اجرت | 58 |
دلائل شیعہ اثناعشریہ | 67 |
شعیہ علماء کےاقوال | 75 |
ابن بابویہ قمی صدوق(381ء) | 75 |
شیخ مقید (413ھ) | 76 |
شیخ الطائفہ طوسی (460ھ) | 78 |
ابن ادریس حلی (598ھ) | 79 |
یحیی بن حسن اسدی حلی ابن البطریق (600ھ) | 79 |
جعفر بن حسن حلی محقق حلی (676ھ) | 80 |
ابن مطہر حلی (726ھ) | 80 |
محقق کرکی (940ھ) | 81 |
مولی محمد تقی مجلسی (1070ھ) | 81 |
مولی محمد صالح مازندرانی (1081ھ) | 82 |
مولی محمد اسماعیل مازندرانی خواجوئی (1173ھ) | 83 |
اہل بیت کامقام ومرتبہ اوران کی خصوصیت | 84 |
اصحاب کساء اورازواج مطہرات کی خصوصیت | 89 |
پیغمبر مومنوں پر ان کی جانوں سےبھی زیادہ حق رکھتے ہیں اورپیغمبر کی بیویاں ان کی مائیں ہیں | 97 |
انصاف پسند شعیہ اقول | 104 |
محبت اہل بیت تقاضے اورعلامتیں | 109 |
ان کےفضائل مناقب اورشرعی حقوق بیان کرنے کااہتمام کرا | 109 |
درود ابراہیمی میں آل بیت پر درود بھیجنا | 110 |
اہل بیت سےمحبت کےوجوب اورا نکےحقوق کی معرفت کی صراحت کرنا | 112 |
اہل بیت کےنسب کاخیال رکھنا اورجھوٹے دعویداروں پر عتاب کرنا | 125 |
اہل بیت | 129 |
نماز وغیرہ میں محمد ﷺ کےساتھ ان پر بھی درود بھیجنا | 129 |
ان کے نسب اورشتہ داری کے علاوہ تمام نسب اوررشتوں کامنقطع ہوجانا | 129 |
ان بر صدقہ حرام ہونا اورا ن کےخمس کامستحق ہونا | 131 |
صحابہ اوران کے ماننے والوں کےنزدیک اہل بیت کاحترام | 135 |
دین سب پر مقد م ہے | 140 |
مومن ہواورملت پر قائم ہو | 145 |
صحیح سنت نبوی کاپیروکار ہو | 145 |
نبیﷺ کی صحبت نسب بر مقدم ہے | 155 |
اہل بیت کےنسب کاخیال | 161 |
بے نسل کی نسل بن جانادرست نہیں | 165 |
غلو کیا ہے | 173 |
دین میں غلو ہلاکت کاباعث ہے | 176 |
غلو بیوقوفی اورجہالت ہے | 185 |
اہل بیت علہیم السلام غلو اورجھوٹی شان کےمخالف | 196 |
اللہ اوراہل بیت کےنزدیک ملعون | 202 |
جوائمہ اہل بیت کی جانب تفویض کی نسبت کرتے ہیں چاہے واہ اس کےساتھ عبارت (اللہ کی اجازت سے)اضافہ ہی کیوں نہ کریں | 206 |
جوائمہ اہل بیت سےبھول چوک کی نفی کرتے ہیں | 209 |
جوائمہ اہل بیت کی جانب علم غیب کی نسبت کرتے ہیں | 211 |
جوائمہ اہل بیت کی جانب نبوت کی نسبت کرتے ہیں انھیں انبیاء پر فوقیت دیتے ہیں | 216 |
جواہل بیت کےمتعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کےنفع اورنقصان کااختیار حاصل ہے | 218 |
جواہل بیت کے کسی اما م کےانسانی حاجبت کی خاطر غائب ہونےکاعقیدہ رکھتے ہیں | 222 |
جواہل بیت کی جانب نماز مغرب کواس کےوقت سےموخر کرنےکی نسبت کرتے ہیں | 227 |
ائمہ اہل بیت کےمتعلق شیعہ علماء کانظریہ | 227 |
آیت اللہ العظمیٰ خمینی | 235 |
آیت اللہ العظمیٰ خوئی | 235 |
آیت اللہ العظمیٰ جواد تبریزی | 238 |
آیت اللہ العظمیٰ محمد بن مہدی حسینی شیرازی | 239 |
آیت اللہ العظمیٰ محمد صادق الصدر | 243 |
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی | 247 |
آیت اللہ العظمیٰ مولی میزا حسن حائری احقانی | 249 |
آیت اللہ العظمیٰ محمد حسنی شاہرودی | 250 |
امام اکبر محمد حسین آل کاشف الغطاء | 251 |
علامہ جعفر تستری | 252 |
اہل بیت کےنزدیک صحابہ کامقام | 260 |
صحابہ کو گالیاں دینا اہل بیت کےنزدیک کفر ہے | 278 |
حروف آخر | 280 |
مراجع | 282 |
اول مراجع اہل سنت والجماعت | 282 |
دوم مراجع شیعہ | 294 |