احکام سلام
احکام سلام
مصنف : عبد الغفور اثری
صفحات: 154
دنیا میں بسنے والےتمام لوگ ملاقات کے وقت اپنے اپنے مذہب ، تہذیب وتمدن اور اطوار اوخلاق کی بنا پر ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں ۔لیکن دین اسلام کی تعلیمات انتہائی اعلیٰ اور ممتاز ہیں۔ اسلام نے ملاقات کے وقت’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ او رجواباً وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنے کا حکم دیا ہے ۔ اسلامی تَحِیّہ (سلام) میں ایک عالمگیر جامعیت پائی جاتی ہے ۔اس میں اللہ کا تعالیٰ کا ذکربھی ہے ۔ شریعت اسلامیہ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ اسے آپس میں پھیلائیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے :’’ایک مسلمان کادوسرے مسلمان پر حق ہے کہ وہ اس کے سلام کا جواب دے (صحیح بخاری) سلام کے جہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت طلب کرنے کے لیے دعائیہ کلمات ہیں وہاں آپس میں محبت واخوت بڑھانے کا ذریعہ اوراجنبیت کو ختم کرنے کا باعث بھی ہیں۔مسلمانوں کا آپس ملاقات کے وقت زبان سےسلام کہنے کے ساتھ ہاتھ سے مصافحہ کرنا ایسی عظیم سنت ہے کہ اس پر عمل کرنے سے دل سے حسد ،بغض، اور کینہ وغیرہ دورہو جاتاہے۔ جس کی بدولت معاشرے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوتی ہے۔ باہمی بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے میں اہم ترین عنصر ایک دوسرے کو سلام کہنا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلم معاشرے اس قسم کی بہت سی اقدار سے تہی نظر کرتے آنے لگے ہیں۔ اپنے جاننے والے کی حد تک سلام دعا باقی ہے لیکن اجنبی کو سلام کی روش متروک ہوتی جا رہی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’احکام سلام ‘‘ مولانا عبد الغفور اثری کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے اہمیت سلام ، فضائل سلام، سلام کے مفصل احکام ومسائل، مصافحہ کی اہمیت اور فضلیت معانقہ کا معنیٰ اوراس کاشرعی حکم، کسی کے گھر میں داخل ہونے سے قبل اجازت لینے کا حکم شرعی اور اس کے احکام ومسائل، قیام تعظیم کی شرعی حیثیت جیسی مباحث کو بڑی تحقیق وجستجو اور عرق ریزی سے قرآن مجید اور کتب تفاسیر وکتب احادیث و غیرہ کے حوالہ جات سے مزین مفصل اور نہایت سلجھے ہوئے انداز میں پیش کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض حال | 3 |
1۔اہمیت سلام | 19 |
سلام کامعنی ومفہوم کیاہے | 19 |
سلام اللہ تعالی کے اسماء حسنی میں سے ہے | 20 |
مسلمان کی تعریف | 21 |
اسلامی سلام کی ابتداء فائدہ جلیلہ | 22 |
خلق الله ادم علي صورته کی توضیح وتشریح | 24 |
سلام کہنے اور اسکا جواب دینے کاحکم شرعی فائدہ | 27 |
صیغہ ہ امر وجوب کے لیے ہے جب قرینہ صارفہ نہ ہو | 27 |
امام نووی کی تصریح امام ابن قیم کی تصریح | 27 |
سلام کہنا اور اسکا جواب دینا لازمی وضرور ی ہے | 29 |
سلام کہنا مسلمان کاامتیازی نشان ہے | 29 |
تفسیر نبوی ﷺ | 30 |
خلاصہ مطلب ایک ضروری وضاحت | 31،32 |
حاصل کلام ،مسلمان کے مسلمان پر دس حقوق | 33 |
حاصل کلام ،راستے میں بیٹھنے کاحق کیاہے | 35،36 |
لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل کون ہے | 38 |
حاصل کلام | 40 |
سلام کہنا سنت موکدہ کالواجواب علی الکفایۃ ہے | 40 |
چار آیا ت طیبات اور متعدد احادیث صحیحہ کاخلاصہ | 40 |
2۔فضائل سلام | 42 |
سلام پھیلانا بہترین عمل ہے ،فائدہ جلیلہ | 42 |
مسلمانوں میں باہم محبت پیداکرنے والاعمل | 42 |
توضیح وتشریح ،مومن سے محبت رکھنا ایمان ہے | 45 |
سلام کرنے سے عدوات دشمنی ختم ہوجاتی ہے | 46 |
خیردسلامی سے جنت میں داخل ہونے عمل حاصل کلام | 47،48 |
تدخلو الجنۃ بسلام سے کیامراد ہے | 50 |
شارحین کی وضاحت | 51 |
سلام کرنے گناہوں کاجھڑنا فائدہ جلیلہ | 52 |
سلام کے ہرجملے پر دس نیکیاں | 54 |
سلام میں مغفرتہ کااضافہ | 57 |
حدیث ھذا کی تحسین وتصحیح | 58 |
دوراویوں پر جرح اور اس کاجواب | 58 |
علمائے محدثین کی آراء کہ حدیث ھذا قابل عمل ہے | 59 |
خیر الاممہ کامتیاز وخصوصیت | 61 |
تین آیات طیبات اور تفسیری نبوی ﷺ | 62 |
فہم مطلب | 65 |
ایک نیکی کرنے بیس لاکھ نیکیوں کالکھا جانا | 66 |
ابن آدم کی ایک نیکی کے بدلے دس برائیوں کاخاتمہ | 66 |
نص قرآنی اور اس کی تفسیر نبوی ﷺ | 67 |
3۔سلام کے مفصل احکام ومسائل | 68 |
دس مفصل مسائل کاخلاصہ | 69 |
کون کس کو سلام کہے | 69 |
معمولی جدائی پر دوبارہ سلام کرنے کاحکم | 70 |
صحابہ کرام کاعمل | 71 |
کسی مجلس سے رخصت ہوتےوقت بھی سلام کرناچاہیے | 71 |
ضروری انتباہ | 72 |
مسافر کو رخصت کرتے وقت دعاء کرنا مسافر بقیم کے لیے دعا کرٰے | 72 |
غیر مسلموں کی مشاہبت سے بچنے کاحکم | 73 |
غائبانہ سلام کاجواب کس طرح دیناچاہیے | 73 |
اتنی آواز سے سلا م کرنا چاہیے کہ جاگنے والاسن لے اور سونے ولانہ جاگے | 76 |
گھر میں داخل ہوتےوقت سلام کرنا | 75 |
دوران ملاقات گفتگو سے پہلے سلام کرنا چاہیے | 75 |
جو شخص سلا م کرنے سے قبل کوئی بات کرے سا کو جواب نہ دیاجائے | 75 |
سلام کرنے میں سبقت کرنے سے قرب الہی حاصل ہوتاہے | 76 |
سلام کرنے میں سبقت کرنے ولاتکبر سے بری ہوجاتا ہے | 76 |
نماز میں سلام کاجواب ہاتھ سے اشارے سے دینا سنت ہے | 77 |
فائدہ جلیلہ ،پیشاب کرنے والا کسی کے سلام کاجواب نہ دے | 78 |
اہل کتاب کو سلام کرنا اور ان کے سلام کاجواب دینا | 80 |
غیر مسلموں کو سلام کس طرح لکھنا چاہیے | 81 |
مسلم وغیر مسلم کی مخلوط مجلس کو سلام کرنا | 82 |
بڑے کابچوں کو سلام کرنا شرابی کو سلام نہیں کرناچاہیے | 83 |
فقط ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ممنوع وحرام ہے | 84 |
عورتوں کو سلام کرنا اور سلام کرنے کے ہاتھ سے اشارہ کرنے کاجواز | 85 |
فائدہ جلیلہ | 86 |
سلام کاجواب نہ دینے والے شخص کی مذمت | 86 |
فائدہ جلیلہ | 88 |
سلام کے حکم شرعی کی توضیح | 88 |
غیر آباد گھر میں داخل ہونے کاسلام | 89 |
4۔مصافحہ کی اہمیت اور فضیلت | 91 |
مصافحہ ملاقات سنت رسول ﷺ ہے اور اس بر اتفاق کلی ہے | 92 |
رسول اللہ ﷺ ابنے صحابہ سے مصافحہ کیاکرتے تھے | 92 |
صحابہ کرام ؓ میں دوران ملاقات مصافحہ کرنے کارواج عام تھا | 93 |
مصافحہ میں پہل کرنے والے | 93 |
مصافحہ تکمیل سلام ہے | 94 |
مصافحہ کرنے سے حسد بغض کینہ اور عداوت دوشمنی ختم ہوجاتی ہے | 95 |
مصافحہ کرنے سےگناہ ایسے جھڑجاتے ہیں جس طرح آندھی کےدن درخت کے سوکھے پتے جھڑجاتے ہیں اگرچہ ان کے گناہ سمندر کی جھاگ جتنے ہوں سب بخشش دیے جاتے ہیں | 95 |
مصافحین کی دعاؤں کی شرف قبولت بخشا جاتاہے اور اس کے سارے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں | 96 |
مسلمان مصافحہ کرنے کے سب سے زیادہ حقدار ہیں | 97 |
صدق دل سے مصافحہ کرنے والے سب گناہ جدا ہونے سے قبل معاف کردیے جاتے ہیں | 97 |
مصافحین پر سو رحمتیں نازل ہوتی ہیں | 97 |
حاصل کلام | 100 |
اللہ تعالی کی ایک ہی رحمت سازی دنیا کےلیے کافی ہوسکتی ہے | 100 |
مصافحہ ایک ہی ہاتھ سے مسنون ہے | 101 |
احادیث کاخلاصہ مطلب دسویں حدیث | 101 |
مصافحہ کامعنی ہی کسی شخص کے داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کردوسرے شخص کرداہنے ہاتھ کی ہتھیلی سے ملانا ہے | 102 |
شارح بخاری امام ابن حجر عسقلانی کی تصریح | 103 |
ملاعلی قاری حنفی کی تصریح | 103 |
مفسیر قرآن علامہ احمد حسن محدث دہلوی کی تصریح | 103 |
محس ترغیب وترھیب کی تصریح علامہ شمی الحق عظیم آبادی کی تصریح | 104 |
خلاصہ مطلب | 105 |
مصافحہ کے بیس فقہی آداب | 107 |
5۔معانقہ کامعنی اور اس کاحکم شرعی | 109 |
معانقہ کالغوی معنی | 109 |
معانقہ کاشرعی اور اصطلاحی معنی | 109 |
سلام اور مصافحہ کرنے بعد باہمی پیار محبت کی انتہاء اظہار معانقہ کرناہے | 109 |
معانقہ کرنا سنت مستحبہ ہے | 110 |
رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کرام ؓ سےمعانقہ کیا کرتے تھے | 110 |
رسول اللہ ﷺ کاحضرت ابو ذر ؓسےمعانقہ | 110 |
رسول اللہ ﷺ کاحضرت جعفر ؓ سے معانقہ | 111 |
رسول اللہ ﷺ کاحضرت زید ؓبن حارثہ سے معانقہ | 111 |
ہرملاقات کےوقت سلام اور مصافحہ کے ساتھ معانقہ کرنا ثابت نہیں ہے | 112 |
دور درازے سفر کرکے آنےوالے یاپھر کچھ عرصہ کے بعد ملاقات کرنے والے سے معانقہ کرناسنت ہے | 112 |
صحابہ کرام ؓ بھی سفر سےآنے سے ہی معانقہ کیاکرتے تھے | 112 |
خلاصہ ومطلب | 112 |
عیدین اورجمعہ کے موقع پر دوران ملاقات ہر شخص سے معانقہ کرناثابت نہیں | 112 |
کن حالات میں مصافحہ کرنےسے احتراز بہتر ہے | 112 |
6۔کسی کے گھر میں داخل ہونے سے قبل اجازت لینے کاحکم شرعی اور اس کےاحکام ومسائل | 114 |
اجازت لےکر کسی کے گھر میں داخل ہونے کی حکمتیں | 114 |
فائدہ جلیلہ | 117 |
کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہوناممنوع اور حرام ہے | 117 |
اپنے گھر میں بھی بغیر اجازت اور اطلاع کے داخل نہیں ہوناچاہیے | 118 |
اجازت لینے کامسنون طریقہ | 120 |
تستانسوا کامعنی | 121 |
اجازت لینے سے پہلے سلام کرناضروری ہے | 122 |
تفسیر نبوی ﷺ | 122 |
اجازت لینے کاطریقہ رسول اللہﷺ نے خود سکھایاہے | 122 |
جوشخص اجازت لینے سے پہلے سلام نہ کرے اسے اجازت نہ دو | 124 |
صحابہ کرام ؓ اجازت لینے سے پہلے سلام کہاکرتے تھے | 125 |
آیت میں سلام کونسا ہے | 126 |
خلاصہ ومطلب | 129 |
چند فقہی مسائل کابیان | 132 |
فائدہ جلیلہ چار جدید فقہی مسائل کابیان | 134 |
7۔قیام تعظیم کی شرعی حیثیت | 136 |
انگریزی سکولوں میں کلاس روم میں ٹیچر کی آمد پر اور قومی ترانہ پڑھاجانے کے وتق قیام تعظیم کی شرعی حیثیت کیاہے | 137 |
حضرت عائشہ ؓ کی تین روایات صحیحہ | 137 |
فائدہ جلیلہ | 137 |
کسی شخص کی آمد پر تعظیما کھڑے ہونا ممنوع اور حرام کیوں ہے | 138 |
حضرت ابو مجلز ؓ کی روایات | 138 |
حضرت انس ؓبن مالک کی روایت | 140 |
ایک غلط فہمی اور اس کاازلہ | 140 |
رسول اللہ ﷺ نے اپنی آمد پر صحابہ کرام ؓکو تعظیما کھڑا ہونے سے منع فرمادیا | 142 |
حضرت عبادہ بن صامت ؓکی روایت | 143 |
حضرت ابو امامہ ؓکی روایت | 143 |
حدیث ھذا کی تحسین وتصحیح | 144 |
صحابہ کرام کاعمل | 145 |
حضرت انس بن مالک ؓکی روایت صحیحہ | 145 |
حاصل کلام | 146 |
ماخذ کتاب | 148 |