احکام الوضوء والغسل والصلوٰۃ

احکام الوضوء والغسل والصلوٰۃ

 

مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

 

صفحات: 202

 

اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی  ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوئےفرمایا:الطّھور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) ۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ ایک عام مسلمان کے لیے طہارت  صغریٰ   اور طہارت کبریٰ کے احکام مسائل کاجاننا انتہائی ضروری ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ احکام   الوضوء والغسل، والصلاۃ‘‘ جناب جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب کے   وضو،غسل اور مسنون  طریقہ نمازکے متعلق  ان خطبات کامجموعہ ہے جو موصوف نے  جامع مسجد توحید سمبڑیال،اور جامع مسجد دو مینار والی ایمن آباد روڈ ، سیالکوٹ میں  دیے سامعین کے  اصرار  پر  صاحب  کتاب نے  ان  خطبات کو تخریج وتحقیق کے ساتھ  خوبصورت عمدہ انداز میں مرتب  کر کے کتابی صورت میں افادۂ عام کے لیے  شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی  تدریسی ،تصنیفی وتحقیقی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 9
پہلاباب
وضو 11
وضو کی فرضیت 11
وضو کےبغیر نماز نہیں ہوتی 11
وضو نماز کی چابی ہے 12
ناقص وضو کرنےپروعید 12
ناقص وضو کےبرے اثرات 13
وضو کی فضیلت 13
فائدہ 15
وضو کےدونفل پڑھنے کی فضیلت 18
وضو کےفرائض 20
وضو کےبعد یہ دعاپڑھیں 34
وضو کےدوران دعا 35
وضو کےبعدتولیہ استعمال کرنا 35
وضو میں اعضاء کوکتنی مرتبہ دھوناچاہیے 36
تین مرتبہ سےزیادہ دھونے والا گنہگار ہے 37
وضو کےمتفرق مسائل 38
مسواک 40
نواقض وضو 41
وہ چیزیں جن سے وضو نہیں ٹوٹتا 46
وہ چیزیں جن کےلیے وضو کرنا بہتر اورافضل ہے 53
جنابت (ناپاکی)کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرنا 56
حائضہ عورت یاجنبی آدمی کاقرآن کو چھونا 60
وضو قائم نہ رہنے والے شخص کاحکم 60
موزوں پر مسح 61
جرابوں پر مسح 61
جوتوں پر مسح 62
مسح کرنےکاطریقہ 63
مسح کرنے کی شرط 64
مسح کرنے کی عدت 65
مسح کو توڑنے والی چیزیں 66
غسل کن حالات میں واجب ہوتاہے؟ 67
غسل کرنے کاطریقہ 69
غسل کےبعد وضو 70
کن حالات میں غسل مستحب ہوتاہے؟ 71
تیمم 73
تیمم کاطریقہ 75
ایک تیمم سےکئی نمازیں 77
وہ کام جن سے تیمم ٹوٹ جاتاہے 77
دوسراباب
نماز کےمسائل 79
قبلہ رخ سیدھا کھڑاہونا 79
تکبیر تحریمہ 80
رفع الیدین کرنا 81
رفع الیدین پر صحابہ ﷢ کااجماع 84
بغلوں میں بت چھپانےوالاکاواقعہ 84
تارکین رفع الیدین کےدلائل اوران کےجوابات 86
تکبیر رفع الیدین کرنےسے پہلے یابعدمیں 95
ہاتھ اٹھانے کےوقت انگلیوں کی کیفیت 96
ہاتھوں کو کہاں تک اٹھایا جائے؟ 96
ہاتھ باندھنے کی کیفیت 97
ہاتھ سینہ پر باندھنا 99
دعائے استفتاح 100
تعوذ 102
تسمیہ 103
سورہ فاتحہ 104
آمین کامسئلہ 112
نماز کی مسنون قرات 114
جہری نمازوں میں قرآنی آیات کاجواب دینا 118
سورتوں کو ترتیب سےپڑھنا ضروری نہیں 120
رکوع وسجود کابیان 120
رکوع کاطریقہ 123
رکوع کی دعائیں 126
رکوع اورسجدوں میں قرآن پڑھنا منع ہے 128
قومے کابیان 128
رکوع سےسیدھے کھڑےہوتےہوئے یہ کلمات پڑھیں 129
رکوع سے امام کےسراٹھانے سےپہلے سرنہ اٹھائیں 134
رکوع کےبعد اطمینان سےکھڑے ہونا 134
سجدہ 136
سجدے کی دعائیں 143
سجدہ میں دعا کاخصوصی اہتمام کرنا 145
رکوع وسجود میں قرآن پڑھنے کی ممانعت 146
دوسجدوں کےدرمیان جلسہ 146
دوسجدوں کےدرمیان دعا 149
تشہد 153
انگلی اٹھانے کی کیفیت 156
کلمات تشہد 159
پہلے اوردوسرے تشہد میں درود پڑھنا 160
درود شریف 163
دونوں تشہدوں میں دعا کاپڑھنا 163
سلام پھیرنے سےپہلے دعاؤں کاالفاظ 165
پہلے اورآخری تشہد میں فرق 166
سلام 167
سلام کےبعد مسنون اذکار 171
نمازوں کی رکعات 174
وتر کی تعداد 183
تین وترادا کرنےکاطریقہ 183
پانچ وتر پڑھنے کاطریقہ 185
ساتھ وترادا کرنےکاطریقہ 185
نووتر پڑھنےکاطریقہ 186
وتر میں دعائے قنوت 186
دعائے قنوت رکوع سےپہلے یارکوع کےبعد 187
قنوت وترمیں ہاتھوں کو اٹھانا 188
رات اوردن کی نفلی نمازدو دو رکعتیں 188
فرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعاکاحکم 189
فرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنےوالوں کےدلائل اوران کارد 191
دلیل نمبر1 191
الجواب بعون الوہاب 191
دلیل نمبر2 192
الجواب بعون الوہاب 192
دلیل نمبر3 193
الجواب بعون الوہاب 193
دلیل نمبر4 194
الجواب بعون الوہاب 194
دلیل نمبر5 194
الجواب بعون الوہاب 195
دلیل نمبر6 195
الجواب بعون الوہاب 195
فضائل اعمال میں ضعیف روایت کےقبول ہونےکامسئلہ 197

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.92 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like