احکام الصیام

احکام الصیام

 

مصنف : سلیمان بن محمد بن محمد سلیمان النصیان

 

صفحات: 247

 

رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے  کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے۔چونکہ رمضان المبارک سال کے  تمام مہینوں میں سے افضل ترین مہینہ ہے اور اس کی عبادات کو تمام عبادات سے افضل قرار دیا گیا  ہے۔اس لیے احتیاط کے پیش نظر مختلف کوتاہیوں اور غلطیوں سے محفوظ رہنے کے لیے علماء نے بہت کچھ لکھا ہے۔اور عامۃ الناس کو راہنمائی فراہم کی ہے۔ زير نظر كتاب “احکام الصیام”سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ سلیمان بن محمد بن سلیمان النصیان﷫کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل محترم  ابو عکاشہ محمد ابراہیم شاہین صاحب نے کیا ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب   ميں انتہائی آسان اور عام  فہم انداز میں روزے سے متعلق تقریباً تمام مسائل کو ترتیب وار  یکجا کردیا ہے-اس میں انہوں نے روزے کے احکام،رمضان کے روزے فرض ہونے کی شرائط،روزے کے صحیح ہونے کی شرائط،روزے سے متعلق چند مسنون کام،ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی رخصت،روزہ توڑنے والے امور،ممنوع یا مکروہ روزے اور روزے کے فوائد وغیرہ جیسی اہم مباحث بیان کی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 11
تقریظ 17
بحث نمبر 1 روزہ کی تعریف 21
بحث نمبر 2 روزہ کی اقسام 21
پہلی قسم واجب روزے 21
دوسری قسم نفل روزے 21
تیسری قسم مکروہ روزے 22
چوتھی قسم حرام روزے 22
صیام رمضان کا حکم 22
بحث نمبر 3 تین مراحل میں روزہ کی فرضیت 25
پہلا مرحلہ عاشوراء کا روزہ 25
دوسرا مرحلہ شروع اسلام میں روزے اختیاری فرض ہوئے 25
تیسرا مرحلہ رمضان کے روزوں کی فرضیت 26
بحث نمبر 4 روزہ کے فضائل 33
بحث نمبر 5 روزہ کے مشروع ہونے کی حکمتیں 33
خالص اللہ کی عبادت اس کے لیے مطیع ہونا 33
تقوی کی تربیت 33
قوت ارادی اور صبر کی تربیت 34
خواہشات کو توڑنا 35
اخلاقی تربیت 35
نفس پر مترتب آثار 35
ملت اسلامیہ کی وحدت کا مظہر 36
بحث نمبر 6 رمضان کے روزے فرض ہونے کی شرائط 37
اسلام 37
بالغ ہونا 37
عاقل ہونا 40
روزہ رکھنے کی طاقت رکھنا 43
موانع سےخالی ہونا 43
بحث نمبر 7 ارکان روزہ 45
نیت 45
روزہ توڑنے والی چیزوں سے اجتناب 49
روزہ کا دورانیہ 49
عاقل بالغ موانع سے خالی مسلمان 57
بحث نمبر 8 رمضان کے روزے کب واجب ہوتے ہیں 58
رویت ہلال کی تعریف 58
چاند کی رویت طلب کرنے کا حکم 58
چاند نظر آنے پر روزہ رکھنا واجب 59
مطالع کے متفق یا متعدد ہونے کی معتبر کیا ہے 59
چاند دیکھنے کا معتبر وقت 61
رویت ہلال کے ثبوت کے لیے دلائل 62
کیا مہینے کی ابتداء و انتہاء حساب سے ممکن ہے 65
ایک ہی شخص چاند دیکھے اور اس کی گواہی کو رد کر دیا جائے 67
بحث نمبر 9 رمضان میں روزہ چھوڑنے کو مباح کرنے والے عذر 71
مریض 71
مسافر 74
حیض و نفاس والی عورت 81
حاملہ اور دودھ پلانے  والی عورت 84
ایسا عاجز جس کا عذر ختم ہونے کی امید نہ ہو 86
بحث نمبر 10 روزہ توڑنے والی اشیاء 91
کھانا 91
پینا 91
جماع 95
بوسہ و مباشرت 104
قے کرنا 106
سینگی لگوانا 108
منی خارج کرنا 110
حیض و نفاس 113
فرضی روزہ چھوڑنے کا پختہ عزم کرنا 114
بحث نمبر 11 مکروہات روزہ 122
کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا 122
چنگم 123
بحث نمبر12 روزہ دار کے لیے مباح اعمال 125
مسواک 125
سرمہ 126
کھانے کا ذائقہ چیک کرنا 127
تھوک نگلنا 128
خوشبو استعمال کرنا 129
غسل کرنا 130
بحث نمبر13 روزہ کے جدید طبعی مسائل 132
ٹوتھ برش اور پیسٹ استعمال کرنا 132
نیبولائزیشن 132
آنکھ کے قطرے 134
ناک کے قطرے 135
کان کے قطرے 135
بے ہوشی 136
معدے میں نالی داخل کرنا 137
ٹیکے 138
فرج یا دبر میں داخل کیے جانے والے اوزار 139
گردوں کی صفائی 139
خون کا عطیہ دینا 140
زبان کے نیچے رکھنے والی ٹکیاں 141
ڈراپ یا انجیکشن لگانے کے لیے مستقل لگی رہنے والی سوئی 141
مثانے کی صفائی کے لیے ذکر یا فرج میں لگائی جانے والی نالی 141
تیل ، مرہم اور مساج کریم وغیرہ 142
دانتوں کی صفائی ، دانت کو بھر نا یا نکال دینا 142
بحث نمبر 14 روزوں کی قضاء کے احکام 144
مسافر ، مریض اور حائضہ عورت 144
قضا کا وقت 144
قضاء میں تسلسل 145
دوسرے رمضان تک قضاء کو مؤخر کرنا 147
قضا دینے سے پہلے نفلی روزے رکھنا 148
فوت شدہ شخص کے ذمہ فرضی روزے 149
بحث نمبر 15 ممنوع روزے 153
ایام عید کے روزے 153
ایام تشریق کے روزے 154
بحث نمبر16 مکروہ روزے 156
صرف جمعہ کے دن کا روزہ رکھنا 156
وصال کرنا 159
زندگی بھر روزے رکھنا 160
رجب کے روزے 163
ہفتہ کے دن کا روزہ 165
شعبان کے آخری پندرہ دنوں کے روزے 165
شک کے دن کا روزہ رکھنا 167

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like