عدل اسلامی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری
مصنف : عرفان حسن صدیقی
صفحات: 242
عدل قرآن کی کریم کی بنیادی اصطلاح ہے اوراہل ایمان کا بنیادی فریضہ ہے او رکسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے ۔ اور عدل اسلامی معاشرے کی اجتماعی ذمہ ذاری ہے ۔ جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں ۔تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء کی سنت بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔ زیر نظر کتاب’’ عدل‘‘عرفان حسن صدیقی صاحب کی کاوش ہے ۔یہ کتاب 12 ابواب پر مشتمل ہے فاضل مصنف نے عدل کے تصور کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے اور بڑی محنت سےقرآن وحدیث سے عدل کے موضوع پر مواد کو مرتب کیا ہے ۔اس میں کائنات اور انسانی زندگی میں عدل کی کارفرمائیوں کے علاوہ اسلامی ریاست میں عدلیہ کےمقام او رعدلیہ کی مطلوبہ صفات پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بحث کی ہے ۔ اور اپنے ہر بیان کی تائید میں قرآن حکیم کے حوالے اور مثالیں دیں ہیں ۔عصر حاضر کی اسلامی حکومتوں کی رہنمائی کے لیے اس کتاب کے ایک قیمتی باب میں امیر المومین خلیفہ ثانی سید نا عمر فاروق کے دور حکومت میں عدل کے نفاذ کا نقشہ پیش کیا گیا ہے ۔یہ کتاب محض اسلامی عدل ہی کی نہیں بلکہ اسلامی اصولوں کی شر ح ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تعارف فضل سلمان ٹرسٹ | 7 |
اس کتاب سے استفادہ کرنے کاطریقہ | 9 |
چندالفاظ | 11 |
دیباچہ | 13 |
تقریظ | 18 |
باب (1)عدل کیا ہے ؟ | 23 |
باب (2)عدل صفت الہیہ ہے اورکائنات کی تخلیق وتدبیر میں بھی عدل خداوندی کارفرماہے | 31 |
باب (3)انسان کی دینوی زندگی میں عدل خداوندی | 43 |
باب(4)اخروی زندگی میں عدل خداوندی | 59 |
باب (5)قرآن حکیم کےمبنی برعدل اصول قانون | 77 |
باب(6)عدل کےباب میں پسندیدہ اورغیر پسندیدہ روئیے | 90 |
باب(7)عدل ہی مقصد بعثت انبیاء اوراسلامی ریاست کامقصد وجود ہے | 110 |
باب(8)اسلامی ریاست میں عدلیہ کامقام اورعدلیہ کی مطلوبہ صفات | 121 |
باب(9)حضرت عمر فاروق کانظام قضاۃ وعدالت | 150 |
باب(10)معاشرے میں ظلم وفساد عدل کی صدین ہیں | 159 |
باب(11)حقوق اللہ اورحقوق العباد میں عدل پسندی | 175 |
باب(12)قرآن حکیم کےاحکام برائے عدل وانصاف | 189 |
باب (13)قرآن حکیم کےاحکام برائے عہدوپیمان | 193 |
باب(14)قرآن حکیم کےاحکام برائے شہادت وگواہی | 196 |
باب(15)اسلام کابےمثال عدل اجتماعی | 209 |