رسول اللہ ﷺ کے کریمانہ آداب زندگی

رسول اللہ ﷺ کے کریمانہ آداب زندگی

 

مصنف : امام ابی بکر احمد بن الحسین البیہقی

صفحات: 571

 

اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے نہ پائے جانے سے انسانی زندگی اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی سے دوچند ہوجاتی ہے کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ کتب احادیث میں دیگر عنوانات کے ساتھ ایک اہم عنوان الآداب یا البر والصلۃ والآداب بھی شامل ہے ۔جس میں معاشرتی زندگی کے آداب ومعاملات شخصی عادات کی اصلاح وتحسین ،اقربا واحباب کے حقوق ، جانوروں کے حقوق ، عام اشیاء کے استعمال کرنے نیز شخصی واجتماعی رویوں سے متعلق احادیث ائمہ محدثین نے جمع کیا ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’آداب زندگی ‘‘ امام بیہقی ،ابوبکراحمد بن حسین بن علی (384۔458ھ) کی اخلاقیات وآداب کے موضوع پر مایہ ناز کتاب ’’الآداب‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔امام موصوف نے اس میں 11095 احادیث کومختلف ذیلی عنوانات کےتحت جمع کیا ہے ۔یہ کتاب اخلاقیات وآداب کے تمام گوشوں کواس قدر محیط ہے کہ کامل سیرابی کاہر دم یقین ہوتا ہے او رکسی بھی موضوع پر تشنگی کایکسر احساس نہیں ہوتا ۔اس کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ انڈیا کے جید عالم دین مولانا زبیر احمد سلفی نے کیا ہے ۔مترجم نےترجمہ کے ساتھ ساتھ صحیح اور ضعیف احادیث کی نشاندہی بھی کی ہے ۔اوراحادیث کے اصل مصادر سے تخریج او رشیخ البانی ﷫کی تحقیق سے استفادہ کیا ہے ۔گو یا کہ یہ کتاب آداب واخلاقیات کے موضوع پر گراں قدر مستنداور محقق مجموعہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 19
امام بیہقی کےحالات زندگی 24
والدین کےساتھ حسن سلوک 47
صلہ رحمی 51
اولاد پر شفقت ان کابوسہ لینا اوران کےساتھ بھلائی کرنا 55
مخلوق پر رحم کرنےکابیان 62
چھوٹو ں پر رحم اوربڑوں کی عزت 66
بیوی کےساتھ حسن سلوک 68
شوہر کےحقوق 70
غلاموں کےساتھ حسن سلوک 72
غلام اگرخیرخواہ ہو 76
نگہبان سے اس کی رعیت کےبارےمیں باز پرس ہوگی 77
جوشخص کسی کےخادم کوبگاڑ دے اس کاگناہ 78
پڑوسی کےساتھ حسن سلوک 78
مہمان کی عزت کرنا 81
کھانا کھلانا اورپانی پلانا 84
ہدیہ کابیان 87
مال کاضاع غیرپسندید ہ عمل 88
اللہ کی راہ میں خرچ کرنےکی فضیلت اوربخل سےپرہیز 89
نیکی اورپرہیز گاری میں تعاون 92
شفاعت کابیان 99
لوگوں کےدرمیان صلح کرنا 100
ایک مسلم کااپنے مسلم بھائی کےبھید کی حفاظت کرنا 103
چغل خوری کی مذمت جس سے آپس میں دشمنی پیداہوتی ہے 105
اپنے بھائی کےلیے وہی چیز پسند کرےجواپنے لیے پسند کرے 107
بدگمانی اورتجسس سےپرہیز کرنا 108
حسد چھوڑنااورحاسد سےپناہ مانگنے کاحکم 109
غیبت چھوڑنا اورلوگوں کےپردہ کےپیچھے نہ پڑھنا 111
مسلمان کےبے آبرو کرنےاس کوگالی دینے اس پر عیب لگانے اورظلم سےپرہیز کرنا 113
آدمی اپنی عزت کی حفاظت کےلیے جومال خرچ کرےوہ صدقہ ہے 116
ظالم کومعاف کرنااورقدرت کےباوجود اس سےبدلہ نہ لینا 118
غصہ پی جانا اورغصہ نہ کرنا 121
بردباری اورپیار 125
درگزر کرنا 125
معاملات میں نرمی 125
سنجیدگی اوراچھا راستہ اختیار کرنا 129
حیا اورپاکدامنی 129
امربالمعروف اورنہی عن المنکر کابیان 133
حسن اخلاق دل صاف اورنرم ہونا 134
حسن معاشرت 140
عصبیت کی مذمت 142
اللہ کےلیے آپس میں محبت کرنےوالے 143
آدمی کاکسی سےصرف اللہ کےلیے محبت کرنا 144
اللہ کےلیےکسی بھائی کی زیارت کرنا 146
دوستی نبھانا اوروفاکرنا 147
مسلمان کےاوپر اپنے مسلمان بھائی کاکون ساحق واجب ہے 148
اچھے کام پر شکریہ ادا کرنا 152
دےکراحسان جتلانا ناپسندید ہ عمل ہے 155
تواضع اختیار کرنااورفخر وغرور اورڈینگیں مارنے سےپرہیز کرنا 155
ہرکسی سےسلام کرناچاہے پہچانےیانہ پہچانے 158
پہلے اسلام کون کرے 159
گھر میں داخل ہونےسے پہلے اجازت حاصل کرتےوقت اسلام کرنا 160
اجازت طلبی تین مرتبہ ہے 161
اگرگھر کےاندر سےیہ پوچھا جائے کہ کون ہےتواجازت حاصل کرنےوالے کو یہ نہیں کہناچاہیے کہ میں ہوں 163
مجلس میں جاتے وقت اورمجلس سےنکلتے وقت سلام کرنا 163
کم وقفہ میں بھی سلام کرناچاہیے 164
سلام کیسے کیاجائے 164
ایک آدمی کاپوری جماعت کی طرف سےتنہا سلام  کرنااورجواب دیناکافی ہے 165
بچوں کو سلام کرنا 166
عورتوں کو سلام 166
ذمیوں کوسلام کرنااوران کےسلام کاجواب دینا 166
جب وہ مسلمان آپس میں ملیں 169
مسلمان کاپنے دینی بھائی سےترک تعلق کرنا 173
تہمت کی جگہوں سےاپنے آپ کودوررکھنا 175
کیسی صحبت اختیار کی جائے 175
اگراکثر لوگ بدل جائیں تواس وقت تنہائی اختیار کرنا 177
اگرتین آدمی ہوں تو وہ آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں 178
احترام کےطور پر اپنے بھائی کےلیے کھڑا ہونا اورلوگوں کوان کےمرتبہ کےمطابق عزت دینا 179
کوئی آدمی مجلس سےکسی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے 184
اگر آدمی اپنی جگہ سےکسی ضرورت کےلیے اٹھے پھر واپس آجائے 185
آدمی اگر دوآمیوں کےدرمیان بغیر ان کی اجازت کےبیٹھے 185
آدمی اس جگہ بیٹھے جہاں مجلس ختم ہو 185
سب سےاچھی مجلس وہ ہے جو سب سے کشادہ ہو 186
آدمی اپنے سامنے جگہ دیکھے توہاں پہنچنے کےلیے بہت نہ پھاندے 186
مسجد مییں کئی جگہ حلقہ بنا کر بیٹھنا ناپسندیدہ ہےجب کہ جماعت زیادہ ہو اوراس سےنمازیوں کی خلل واقع ہو 187
بیٹھنے کی کیفیت 188
کس طرح بیٹھنا منع ہے 190
ایسی مجلس جس میں اللہ عزوجل کاذکر نہ ہو 192
مجلس کاکفارہ 192
چھینکنے والاالحمداللہ کہے تواس پر یرحمک اللہ کہنا ،چھینک کاپسندیدہ اورجمائی کاناپسندید ہ ہونا 193
جس نےچھینک آنے پر الحمداللہ نہیں کہا 195
چھینکنے والااپنی چھینک کوچھپائے اورآواز کوپست کرے 196
مسلمان کےکھانے کی دعوت کوقبول کرنا 197
مریض کوعیادت 199
عیادت کی فضیلت 200
عیادت کاطریقہ 201
جنازے میں شرکت کرنا 204
تسلی دینا 206
قبروں کی زیارت 207
میت کو گالی دینامنع ہے 208
غرور کرنااوردوسروں کوحقیر سمجھنا 210
برائی کےمقابلے میں عاجزی اختیار کرنا 212
سچ بولنے کی فضیلت اورجھوٹ بولنے کی مذمت 212
خاموش رہنے اورزبان کی حفاظت کرنےکی فضیلت 214
بادشاہ کےپاس خاموشی 219
وہ آدمی جولوگوں کوہنسانے کےلیےجھوٹ بولے 220
جھوٹی گواہی دینا 220
دورخاہونا 221
جھوٹ اوروعدہ خلافی 221
آدمی وعدہ کرےاورکسی عذرکی وجہ سےوعدہ پورانہ کرسکے 222
تعریف میں مبالغہ کرنا 222
اگرکسی کی تعریف اس کےسامنے  کی جائے توتواضع کےطورپر گواری کااظہار کرے 223
ٹھہر ٹھہر کر واضح طورپر گفتگو کرنا 224
مختصر کلام مستحب ہے 225
وعظ مختصر کرنا پسندیدہ عمل اورطول دینا ناپسندیدہ عمل ہے 226
تکلف وتصنع سےباتیں کرناتاکہ لوگوں کادل اپنی طرف مائل ہو 227
جوشخص اس چیز کوظاہر کرےجواس کےپاس نہیں ہے 229
صحیح لفظ ادا کرنا 229
جھگڑاختم کردینا اگرچہ حق پرہوارجھوٹ ترک کردینا اگرچہ بطورمذاق ہو 232
زیادہ ہنسنا نہیں چاہیے 233
کون سےمذاق جائز ہے 234
بہت لعنت کرنا 237
حسب ونسب پر فخر کرنا 241
اہل کتاب سےپوچھنا اوران کی کتابوں کاپڑھنا مکروہ ہے 243
علم نجوم حاصل کرنااورکاہنوں کےپاس جانا 245
بدفالی لینا 246
چھوت چھات صفراورالوکامنحوس ہونالغوخیال ہے 249
اگرکسی جگہ وباءپھیلے 253
مصائب کےوقت زمانے کوگالی دینا اس اعتقاد سے کہ نزول مصائب کاسبب زمانہ ہے 256
چوکنارہنا 257
رات میں آگ بجھانا 258
بچوں کوشام کےوقت گھرمیں روکے رکھنا دروازہ بندرکھنا پانی کابرتن ڈھک کررکھنااورچراغ بجھادینا 259
سانپوں کامارنا 260
چھپکلی مارنا 264
چیونٹی کومارنامنع ہے 264
کنکری پھینکنا 266
ہتھیار اٹھانا اورمسلمانوں کےدرمیان اس کومیان سےنکالنا ممنوع ہےکیوں کہ اس سے مسلمانوں کےزخمی ہونے کااندیشہ ہے 267
مسجد میں دائیں جانب تھوکنے کی ممانعت 268
نومولود بچے کےکان میں اذان دینا 269
نومولودکےمنہ میں کھجور چبا کراس کارس چٹانا اوراس کارنام رکھنا 269
لڑکوں کاسب سےپسندیدہ نام 270
برے نام کوبدل کراچھا نام  رکھنا 271
ابوالقاسم کنیت رکھنا مکروہ ہے 273
آپﷺ کانام اورآپ ﷺ کی کنیت ایک ساتھ رکھنا مکروہ ہے 274
آپ ﷺ کی وفات کےبعد آپ ﷺ کانام اورکنیت رکھنا 274
القاب 277
حلال روزی اورحلال لبا س کاحصول اورحرام ومشتبہات سےپرہیز 278
کھانا کھانے سےپہلے اوربعد میں ہاتھ دھونا 279
گھر میں داخل ہونے کےوقت اورکھانا  کھانے کےوقت اللہ کانام لینا اوربرتن میں جوقریب ہواس کودائیں ہاتھ سےکھانا 282
پیالے کےکنارے سےکھانا نہ کہ بیچ سے 284
تین انگلیوں سےکھانا اورافارغ ہونےکےوقت ان کوچاٹ لینا 25
اپنے ساتھ بیٹھےہوئے کسی شخص کےسامنےاپنےسامنےکی چیز پیش کرنا 286
کسی کھانے کوبرانہ کہنا اورنہ کسی حلال چیز کےکھانے سےباز رہنا 287
ماحضر کوحقیر نہیں سمجھنا چاہیے 288
گوشت اورثرید(گوشت کےشوربے میں تری ہوئی روٹی )کھانا 289
حلواکھانا 292
حریرہ کابیان 293
سرکہ کابیان 295
زیت کابیان 295
لہسن پیاز ارگندناکےبارےمیں 296
گرم کھانا کھانا 297
دو کھجوریں ایک ساتھ ملاکر کھانا 298
دوچیزوں کی تاثیر کواعتدال پر لانے کےلیے دونوں کوایک ساتھ کھانا 299
کھڑے ہوکر کھانا اورپینا 300
ٹیک لگاکر کھانا 300
برتن میں سانس لینا اورپھونکنا 304
تین سانس میں پینا 305
منہ لگا کرپانی پینا 306
میٹھا خوشگوار پانی طلب کرنا 307
مشک کےمنہ سےپانی پینے کی ممانعت ہے 308
اگربرتن میں مکھی گر جائے 309
داہنی طرف والےکو پینے کےلیے پہلے دینا 310
جولوگوں کوپلائے وہ آخر میں بئے 311
خلال کرنا 312
زیادہ کھانا ناپسندیدہ ہے 313
اکٹھا ہوکرکھانا 316
اچانک کھانا 317
بغیردعوت کےجانا 317

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like