اچھا عالم بننے کے لیے
اچھا عالم بننے کے لیے
مصنف : عبد العزیز سدحان
صفحات: 218
علم دين اہل اسلام کی بنیادی ضرورتوں میں سے سب سے زیادہ ضروری ہے اس لیے کہ یہ دنیا میں سعادت مندی اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد ہر دور میں علم ِدین کی مشتاق رہی ہے اور علماء وشیوخ کے حلقاتِ دروس سے مستفید ہونے کے لیے اہل ایمان نے اپنے گھر بار چھوڑے، دوسرے شہروں اور ممالک کی طرف لمبے لمبے سفر کیے اور علم کی پیاس بجھانے کی خاطر طرح طرح کی صعوبتیں اٹھائی ہیں ۔حصو ل علم کاشوق اور رغبت پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ علم ایسی دولت ہے جوصرف اسے ملتی ہے جس پر اللہ کی رحمت ہوتی ہے ۔اس عظیم وپاکیزہ علم کو پانے کے لیے بہت سے احباب جب تیار ہوجاتے ہیں تو طرح طرح کے سوالات ان کےذہنوں میں تذبدب پیدا کرنے لگتے ہیں کہ میں کہاں سے تعلیم حاصل کروں؟ کو ن سا ادارہ اور کس ادارے کا نصاب میرے لیے مفید ہوگا؟ اور تعلیم کےبعد میرا مستقبل کیا ہوگا ؟ توایسی صورت حال میں ان سوالات کےجوابات مہیا کرنا اور اس کےبعد متلاشیانِ علم کو کامیاب اورمثالی شخصیات بننے کےلیے علم کے آداب ، حصول علم کے فوائد وثمرات اوراس کےاغراض ومقاصد سے متعارف کروانا بہت ضروری ہے ۔زیر تبصرہ کتاب’’اچھا عالم بننے کےلیے…! ‘‘ سعودی عرب کے جید عالم دین فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز السدحان کی ایک عربی کتاب کا سلیس ورواں اردو ترجمہ ہے ۔جوکہ طالبانِ علوم نبوت کےلیے ایک قابل قدر کاوش ہے جس میں مصنف موصوف نے طلباء کے تعلیمی مسائل وامور کے بارے میں آیات قرآنیہ، احادیث نبویہ اور اسلاف کرام کےمفید پندو نصائح وران کی محنت ہائے شاقہ کے واقعات کے ذریعے بڑے احسن انداز میں طالبانِ علوم نبوت کی راہنمائی کی ہے۔دینی طلبہ وطالبات کے علاوہ عصری علوم کےحاملین بھی اس سے برابر استفادہ کرسکتے ہیں ۔حصولِ علم کے آداب ،مثالی طالب علم اور اچھا عالم بننے کے زریں اصولوں پر مشتمل اس کتاب کاترجمہ کرنے کی سعادت فضیلۃ الاخ محترم حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی ہے موصوف اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور نے2014ء کے آغاز میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 15 | |
مقدمہ | 17 | |
حرفے چند | 19 | |
علم اور اہل علم کی فضیلت | 23 | |
حصول علم کے آداب | 27 | |
حصول علم کے رغبت و شوق اسلاف | 48 | |
حصول علم میں رکاوٹ پیدا کرنے والے امور | 56 | |
طالب علم اور حسد | 75 | |
طالب علم کا مسجد سے تعلق | 86 | |
طالب علم اور اہل خانہ کی تربیت | 93 | |
طالب علم اور شب بیداری | 100 | |
طالب علم کا اپنے ساتھیوں سے تعلق | 111 | |
طالب علم کا والدین سے سلوک | 116 | |
طالب علم کا معاشرتی کردار | 124 | |
طالب علم کا کتب سے تعلق | 137 | |
طالب علم اور حفظ قرآن | 143 | |
طالب علم اور نا معلوم مسائل | 155 | |
علم کی نشرو اشاعت | 162 | |
طالب علم اور علمی مباحث و مناظرے | 168 | |
طالب علم کے لیے پند و نصائح | 174 | |
وقت کی قدر و اہمیت | 200 | |
ضیاع وقت کے اسباب | 208 |