ابوذر غفاری

ابوذر غفاری

 

مصنف : عبد الحمید جودۃ السحار

 

صفحات: 163

 

آج کا دور مصرفیتوں کا دور ہے۔ ہماری معاشرت کا انداز بڑی حد تک مشینی ہو گیا ہے۔ زندگی کی بدلتی ہوئی قدروں سے دلوں کی آبادیاں ویران ہو رہی ہیں۔ فکرونظر کا ذوق اور سوچ کا انداز بدل جانے سے ہمارے ہاں ہیرو شپ کا معیار بھی بہت پست سطح پر آگیا ہے۔ آج کھلاڑی‘ ٹی وی اور بڑی سکرین کے فن کار ہماری نسلوں کے آئیڈیل اور ہیرو قرار پائے ہیں جس کی وجہ سے ماضی کے وہ عظیم سپوت اور روشنی کی وہ برتر قندیلیں ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔ آج بڑی شدت سے اس بات کی ضرورت ہے کہ عہد ماضی کے ان نامور سپوتوں اور رجال عظیم کی پاکیزہ سیرتوں اور ان کے اُجلے اُجلے کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی حوالے سے ہے جس میں حضرت ابو ذر غفاریؓ کی سیرت اور ان کے کردار کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ صحابہ کرامؓ کی باکمال جماعت ان قدسی صفات انسانوں پر مشتمل تھی جن کے دلوں کی سر زمین خدا خوفی‘ خدا ترسی‘ جود وسخا‘ عدل ومساوات صدق وصفا اور دیانت داری سے مرصع ومزین تھی۔ صحابہ میں سے ایک بے مثال‘ حق کی تلاش میں مسلسل سر گرداں اور دنیا وآخرت کی سرفرازیوں سے نوازے جانے والے حضرت ابو ذر غفاریؓ بھی ہیں۔ یہ کتاب سلاست اور روانی کی عجب شان رکھتی ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ ابوذر غفاریؓ ‘‘ عبد الحمید جودۃ السحار کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ناشرکی بات 5
مقدمہ 7
شعاع ور 9
طلوع سحر 21
بانسری سدانہیں بجتی 33
مدینہ میں اسلام 37
غفارکو خدابخشے 42
مدینہ کی طرف روانگی 45
اصحاب صفہ 47
نصیحت 50
جانب مکہ 55
ابوذرؓہی ہو 60
لبیک 67
ابوبکرؓ 82
قفل فتنہ 87
محدث ابوذرؓ 92
سرکش 95
اشتراکی 98
بغاوت 106
دیس نکالا 113
ربذہ میں 118
دراالبقاءکی طرف 125
اسلام میں اشتراکیت 128
جدیداقتصادی مذاہب 128
تاجرانہ مذہب 128
آزادنہ مذہب 129
اشتراکیت 130
فاشیت 131
اشتراکیت اسلامی رکن ہے 132
اسلامی اورموجودہ اشتراکیت میں فرق 135
رسول اللہﷺ کےدورمیں مال کی تقسیم 137
قانون وراثت 138
اسلامی اشتراکیت سےبچاؤ 139
عہدعمرؓمیں اشتراکیت 140
دفترمال کاقیام 141
تقسیم اراضی 142
حکومت اسلامیہ کامیزانیہ 143
خراج 143
جزیہ 145
زکوۃ 146
زرصلح 146
غنیمت 147
عشر 148
مصارف 148
معمربچےمریض اوربےکار 149
سربیفرڈگ کی تجاویز 150
اسلامی اشتراکیت حضرت عمرؓکےبعد 152
اسلامی اشتراکیت کاروشن زمانہ 153
عطیات میں اضافہ بیگار کی بندش ارولنگر خانے 158
اشتراکیت عمرمثالی اشتراکیت تھی 158
اسلام کی معنوی اشتراکیت 159

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like