آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد سوم

آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد سوم

 

مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

 

صفحات: 574

 

اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام ِشریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔ فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے ۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاویٰ کتاب صورت میں شائع ہو چکے ہیں ۔زیر نظر کتاب ”کتاب وسنت کی روشنی میں آپ کے مسائل اور ان کاحل”جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز عالم دین،محقق،مناظر مولانا ابو الحسن مبشرربانی ﷾ کے علمی وتحقیقی فتاویٰ جات پرمشتمل ہے۔جسے مؤقر جریدہ”مجلۃ الدعوۃ”سے جمع کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں متعدد اختلافی وغیر اختلافی،قدیم وجدید مسائل پر انتہائی عمدہ،مختصر وجامع اورسیر حاصل تحقیق موجود ہے ۔یہ کتاب عام مسلمانوں بلکہ علماء کرام لیے از حد مفیداوربیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالی مؤلف ِکتاب مولانا مبشراحمد ربانی ﷾ کو جزائے خیرسے نوازے او رکتابِ مذکور کوان کاتوشہ آخرت بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب العقائد و التاریخ
نبی اکرمﷺ پر درود پڑھنا 31
اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا 34
ماشاء اللہ ماشئت کی حقیقت 37
من کنت مولانا فعلی مولاہ 39
ابو بکر صدیق ؓکی وفات کیسے ہوئی 41
ندائے لغیر اللہ کی شرعی حیثیت 45
قبروں پر نذر و نیاز چڑھانا 46
یا ساری الجبل والی روایت 52
عبداللہ بن عمر ؓ کا یا محمد کا نعرہ لگنے والی روایت کا جائزہ 56
مالک الدار والی روایت کا جائزہ 57
تحریف شدہ آسمانی کتب کا انکار 59
نذر کا پورا کرنا 60
کتاب الطہارۃ 64
حیض ونفاس کی حالت میں عبادت کا حکم 64
وضو کے بعد شرمگاہ کی طرف چھینٹے مارنا 69
ناخن پالش کے ساتھ وضو 71
مردوں اور عورتوں کا ناخن بڑھانا 72
پیشاب کے قطروں کا حکم 73
صرف پانی سے طہارت 74
حائضہ عورت مسجد میں جاسکتی ہے 75
کتاب الاذان 81
کتاب الصلوۃ 89
کتاب العیدین 165
کتاب الجنائز 186
کتاب الزکوۃ 255
کتاب الصیام 271
کتاب النکاح 323
کتاب الطلاق 359
کتاب الاضحیہ 401
کتاب البیوع 421
کتاب الحدود 445
کتاب المیراث 457
کتاب الآداب 471
کتاب الاذکار 519
کتاب الجامع 529

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like